نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے کھیلو انڈیا گیمز کے سرٹیفکیٹس کو ڈجی لاکرکے ساتھ مربوط کیا
Posted On:
06 APR 2023 5:46PM by PIB Delhi
پہلی بار، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے کھیلو انڈیا گیمز کے سرٹیفکیٹس کو ڈجی لاکر کے ساتھ مربوط کیا ہے، اس طرح ایتھلیٹس، سپورٹ اسٹاف، ٹیکنیکل آفیسرز، شیف ڈی مشنز، کمپیٹیشن مینیجر وغیرہ کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے کھیلو انڈیا سرٹیفکیٹس تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
کھیلو انڈیا گیمز میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس اور دیگر متعلقین اب مدھیہ پردیش میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2022 سے اپنی میرٹ اور شرکت کے سرٹیفکیٹس تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
ڈجی لاکر ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کا ایک اہم اقدام ہے۔ یہ اسٹوریج کے لیے کلاؤڈ پر مبنی ایک محفوظ پلیٹ فارم ہے جو دستاویزات اور سرٹیفکیٹس کے باآسانی اشتراک اور تصدیق کی سہولت فراہم کراتا ہے۔ اس کا مقصد شہریوں کے ڈیجیٹل دستاویز والیٹ تک مستند ڈیجیٹل دستاویزات تک رسائی فراہم کر کے شہریوں کو ’ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانا‘ ہے۔
ڈجی لاکرکے ساتھ انضمام ایتھلیٹس اور متعلقین کو کسی بھی وقت اور کہیں بھی ایک کلک کے ساتھ اپنے ڈیجیٹل طور پر تصدیق شدہ کھیلو انڈیا سرٹیفکیٹس تک رسائی کی اجازت دے گا۔ یہ قانونی طور پر اصل کے برابر حیثیت رکھنے والے مستند سرٹیفکیٹس تک رسائی فراہم کرائے گا۔ یہ رضامندی کے ساتھ سرٹیفکیٹس کے آن لائن اشتراک کی بھی اجازت دے گا۔ یہ سرٹیفکیٹس کی ریئل ٹایم میں تصدیق کی سہولت بھی فراہم کرے گا، کیونکہ مختلف متعلقین سرٹیفکیٹ ہولڈر کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد ڈیٹا کی براہ راست تصدیق کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-3821
(Release ID: 1914497)
Visitor Counter : 113