صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایچ آئی ٹی ای ایس نے مالی سال 23-2022 کے دوران خالص منافع میں 58فیصد اضافہ حاصل کیا

Posted On: 06 APR 2023 1:41PM by PIB Delhi

ایچ ایل ایل انفراس ٹیک سروسز لمیٹڈ ( ایچ آئی ٹی ای ایس)، مرکزی سرکاری شعبہ  کا ادارہ ہے جو مرکزی وزارت صحت کے تحت ہے۔اس نے 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال 23-2022 کے دوران کل لین دین 19 فیصد بڑھا کر، 361.38 کروڑ روپے کے ساتھ خالص منافع میں 58 فیصد کا اضافہ کیا۔

ایچ آئی ٹی ای ایس نے 23-2022 میں 27.76 کروڑ روپئے کے ساتھ، ٹیکس کے منافع کی اطلاع دی جو ایک سا ل پہلے کے  17.60 کروڑ روپئے کے مقابلے میں تھی جو کہ  صرف 2 کروڑ روپئے کی خالص مالیت کے ساتھ منی رتن کے ذیلی ادارے کے لیے ایک اہم کارنامہ ہے جسے 9 سال پہلے شامل کیا گیا تھا۔ اسی مدت کے دوران کل کاروبار 22-2021 میں 303.40 کروڑ روپئے کے مقابلے میں 361.38 کروڑ روپئے کا تھا۔

یہ نمایاں طور پر مثبت نتائج بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے کاروبار کی وجہ سے حاصل ہوئے جس میں بھٹنڈہ، گورکھپور اور گواہاٹی میں نئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائسنز (اے آئی آئی ایم ایس) کی تکمیل اور پچھلے سال کے دوران متعدد پروجیکٹوں کی اپ گریڈیشن دیکھی گئی ہے۔

ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹڈ (ایچ ایل ایل)، ایک پچاس سال قدیم حکومت ہند کی کمپنی ہے جو کہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت آتی ہے۔ اس کا مقصد صحت کے دیکھ بھال کے شعبے میں تعمیراتی اور حصولیابی کے کاروبار پر خاص طور پر توجہ مرکوز کرنے کے مقصد کے ساتھ ایچ آئی ٹی  ای ایس- ایچ ایل ایل انفرا ٹیک سروسز لمیٹڈ کو 3 ا پریل 2014 کو قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد، صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں تعمیرات اور خریداری کے کاروبار پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے علاوہ یہ سرکاری خرید سے متعلق صلاح ومشورے، سہولت کا انتظام اور حیاتیاتی طبی انجیئنرنگ فراہم کرتا ہے۔

ایچ آئی ٹی ای ایس کا بنیادی ڈھانچے سے ترقیاتی ڈویژن آر کیٹیکچرل، ساخت اور میپ ڈیزائن، تخمینہ لگانے، بولی کے عمل کے انتظام، پروجیکٹ اور سائیڈ کی نگرانی، کنٹریکٹ مینجمنٹ، سہولت کے انتظام سمیت تعمیراتی انتظام وغیرہ کے شعبے میں خدمات پیش کرتا ہے۔ رہائشی، تجارتی، سیاحت سے متعلق منصوبے، جس میں یہ’’تصور سے کمیشنگ‘‘ تک کی جامع خدمات فراہم کرتا ہے۔

*****

U.No.3808

(ش ح - اع - ر ا)


(Release ID: 1914308) Visitor Counter : 129
Read this release in: Marathi , English , Hindi , Telugu