امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے اعزازات  بخشنے کی دوسری تقریب میں سال 2023کے لئے تین پدم وبھوشن ، پانچ پدم بھوشن اور47پدم شری ایوارڈس تفویض کئے

Posted On: 05 APR 2023 8:06PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند ، محترمہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون کے دربارہال میں منعقدہ اعزازات بخشنے  کی دوسری شاندار تقریب میں ، سال 2023کے لئے تین پدم وبھوشن ، پانچ پدم بھوشن اور 47پدم شری ایوارڈس پیش کئے ۔ اعزازات سے نوازے جانے کی پہلی باضابطہ تقریب 22مارچ ، 2023کو منعقد ہوئی تھی ۔

اس اہم موقع  پرموجود ممتاز شخصیات میں ، بھارت کے نائب جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکر ، وزیراعظم جناب نریندرمودی ، لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا ، مرکزی وزیرداخلہ اور امداد باہمی کے وزیرجناب امت شاہ ، کابینہ کے دیگروزراءاورسرکردہ افراد شامل تھے۔

اعزازات  سے نوازے جانے کی تقریب کے بعد، مرکزی وزیرداخلہ اورامداد باہمی کے وزیرجناب امت شاہ اور دیگرمرکزی وزراء نے مرکزی  وزیرداخلہ اور امداد باہمی کے وزیر کی جانب سے نئی دہلی کے سشماسوراج بھون میں دیئے گئے ایک عشائیہ میں ، پدم ایوارڈس سے سرفراز افراد کے ساتھ  بات چیت کی ۔

پدم ایوارڈ سے سرفرازافراد ، کل صبح  (6اپریل ،2023)نیشنل وارمیمورئیل  کے مقام پرخراج عقیدت پیش کریں گے ۔ وہ امرت ادیان اورراشٹرپتی بھون کے ساتھ ساتھ پردھان منتری سنگراہالیہ کابھی دورہ کریں گے ۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -3779


(Release ID: 1914149) Visitor Counter : 148