صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

جنوبی سوڈان کے پارلیمانی وفد کی صدر  جمہوریہ سے ملاقات

Posted On: 05 APR 2023 12:33PM by PIB Delhi

عبوری قومی اسمبلی کےا سپیکرعزت  مآب محترمہ جیما نونو کمبا کی قیادت میں جنوبی سوڈان کے ایک پارلیمانی وفد، نے آج (5 اپریل 2023) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند  جناب  دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

ہندوستان میں وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ہندوستان اور جنوبی سوڈان کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں ایک اہم فوجی تعاون کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن مشن کے علاوہ، ہندوستانی فوجی ایک اہم انسانی کردار ادا کر رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ  دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

1.jpg

2.jpg

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان جنوبی سوڈان کے لئے ایک قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار بننے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ جنوبی سوڈان کے نوجوان ہندوستان کے آئی ٹی ای سی اور آئی سی سی آر  اسکالرشپ پروگراموں کے ذریعہ فراہم کردہ تربیت اور صلاحیت سازی کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جنوبی سوڈان اپنے جاری سیاسی عمل میں پارلیمانی جمہوریت میں ہندوستان کے تجربات سے استفادہ کر سکتا ہے جس میں ایک نئے آئین کا مسودہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اس عمل میں جنوبی سوڈان کو اپنا مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

*************

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.3732


(Release ID: 1913801) Visitor Counter : 137