نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوان ذہن 5 اور 6 اپریل 2023 کو آئی آئی ٹی کانپور میں ہونے والی وائی-ٹوینٹی سے متعلق صلاح ومشورہ کے بارے میں مستقبل کی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کریں گے
اس پروگرام میں نوجوانوں کے 12 سو سے زیادہ وفود شرکت کریں گے
Posted On:
04 APR 2023 7:56PM by PIB Delhi
کانپور ، 3 /اپریل 2023 :انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی آئی آئی ٹی کانپور 5 اور 6 اپریل 2023 کو ہندوستان کی جی -20 کی صدارت میں یوتھ ٹوینٹی سے متعلق صلاح ومشورہ کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا۔ اس میں ملک وبیرون ملک کے نوجوانوں کے 12 سو سے زیادہ وفود شرکت کریں گے۔
وائی- ٹوینٹی کنسل ٹیشن ایک ایسا پلیٹ فارم ہے ، جو نوجوان لوگوں کو ایک ساتھ جوڑتا ہے ، تاکہ ان کے نظریات ، خیالات اور تجربات مشترک کئے جاسکیں۔ اس پلیٹ فارم پر عالمی نوعیت کی تشویش کے معاملات کے اختراعی حل تلاش کرنے پر بحث ومباحثہ کیا جائے گا۔وائی - ٹوینٹی سے متعلق صلاح ومشورہ ، جو حکومت ہند کی نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کی نگرانی میں کام کرتی ہے، حتمی یوتھ- ٹوینٹی سربراہ کانفرنس کے پیش نظر ایک ملک گیر سرگرمی ہے، جو اتر پردیش کے شہر وارانسی میں ہوگی۔ یہ صلاح ومشورے مستقبل کی پالیسیوں کو شکل دینے میں مدد گار ثابت ہوں گے اور اس میں مستقبل کی پالیسیوں پر تبادلہ خیال ہو گا۔
وائی - ٹوینٹی سربراہ کانفرنس 2023 کے لئے پانچ اہم موضوعات کی نشان دہی کی گئی ہے، ان میں سے آئی آئی ٹی کانپور دو موضوعات کی نگرانی کرے گا، جن میں سے ایک ’’کام کا مستقبل : صنعت 4.0 اختراع، اور اکیسویں صدی کی ہنر مندی ‘‘، اور صحت ، تندرستی اور کھیل کود :وائی ٹوینٹی کنسل ٹیشن کے دوران نوجوانوں کے لئے ایجنڈہ۔
آئی آئی ٹی کانپور کے ڈائریکٹر پروفیسر ابھیےکرن ادھیکار نے کہا ہے کہ یہ ہر ایک ہندوستانی کے لئے فخر کی بات ہے کہ ہندوستان نے جی ٹوینٹی کی صدارت سنبھال لی ہے۔ اس کی نگرانی میں یوتھ ٹوینٹی سے متعلق صلاح ومشورہ ایک اہم تقریب ہے، جو جی- ٹوینٹی کے ملکوں کے نوجوانوں کو ایک ساتھ جمع کر سکے گی، تا کہ ایک بہتر کل کی تعمیر کے لئے نظریات پر غور وخوض کیا جاسکے اور حل تجویز ئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو دو ہم موضوعات پر ا یک یوتھ کنسل ٹیشن کی میزبانی کرنے پر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ایک ادارے کے طور پر آئی آئی ٹی کانپور نوجوانوں اور معاشرے کو طویل مدت کے لئے با اختیار بنانے کے لئے ان اہم شعبوں میں تحقیق و ترقی کی رہنمائی کر رہا ہے۔ مجھے سود مند تبادلہ خیال کے تئیں امید ہے اور کانفرنس میں صلاح ومشورہ سے وائی ٹوینٹی سربراہ کانفرنس کو خاطر خواہ تعاون حاصل ہو گا۔ اور یہ کانفرنس یوتھ ٹوینٹی سربرا ہ کانفرنس کے لئے یہ معاون ثابت ہوگی۔
آئی آئی ٹی کانپور میں یوتھ وائی ٹوینٹی کنسل ٹیشن مدعو کی گئیں معزز شخصیتوں اور صنعت کاروں کے ساتھ پینل مذاکرات بھی کرے گی اور مذاکرات صحت کے مستقبل پائیدار مستقبل کے لئے ٹیکنالوجیوں اور کام کے مستقبل میں اختراع سے متعلق ہوں گے۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے لوگوں کو مواقع ملیں گے کہ وہ پینل میں شامل ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کر سکیں۔
پینل مذاکرات کے علاوہ وائی ٹوینٹی کنسل ٹیشن کے حصے کے طور پر 50 سے زیادہ اسٹالوں کے ساتھ ایک بڑی نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ کانپور کے کمشنر ڈاکٹر راج شیکھر اس نمائش کا افتتاح کریں گے۔ اس نمائش میں اسٹارٹ اپ انکیو بیشن اور اختراعی سینٹر (ایس آئی آئی سی) آئی آئی ٹی کانپور کی طر ف سے اسٹارٹ اپس کے ذریعہ ٹیک اسٹال کے ساتھ سائنس ، تعلیم اور اختراع کو نمایاں کیا جائے گا۔ ہندوستانی اور کارنیٹک کلاسیکل میوزک کے ساتھ شام کو ایک ثقافتی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ اس کے بعد ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا۔
آئی آئی ٹی کونپور کے بارے میں :
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، آئی آئی ٹی کانپور پارلیمنٹ کے ایک قانون کے ذریعہ 2 نومبر 1959 میں قائم کیا گیا تھا، اس انسٹی ٹیوٹ کا 1055 ایکٹر سے زیادہ اراضی میں پھیلا ہوا کیمپس ہے ، جہاں 19 ڈپارٹمنٹ ، 22 سینٹروں میں پھیلے تعلیمی اور تحقیقی وسائل کے مراکز ہیں، اور انجینئرنگ ، سائنس ، ڈیزائن ، بشریات اور بندوبست سے متعلق ا صول پرستی کے تین انٹر ڈسیلپنری پروگرام چل رہے ہیں، جہاں 540 کل وقتی فیکلٹی ممبران اور لگ بھگ 9 ہزار طلباء ہیں۔ انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسوں کے علاوہ یہ انسٹی ٹیوٹ صنعت اور حکومت دونوں کے لئے ویلیو کے شعبوں میں تحقیقی ترقی میں سر گرم رہا ہے۔ مزید معلومات کے لئے www.iitk.ac.in وزٹ کریں۔
**********
ش ح۔ ح ا ۔ ق ر
U. No.3709
(Release ID: 1913739)
Visitor Counter : 134