صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جی 20 ہیلتھ ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ میں گوا میں صحت کے شعبے میں کامیابیوں کی نمائش


آیوشمان بھارت ڈیجیٹل ہیلتھ مشن اور پردھان منتری قومی  ڈائلیسس پروگرام کے تحت کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی

Posted On: 04 APR 2023 4:29PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز، حکومت گوا کے ساتھ شراکت میں، جی 20 ہیلتھ ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ سے قبل ریاست میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹرز (پی ایچ سی) کے 17 سے 19 اپریل 2023 تک گوا میں ہونے والے ایک خصوصی دورے کا اہتمام کیا۔ اس دورے کو یونیسیف نے تعاون کیا اور اس میں قومی اور مقامی میڈیا کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد نے شرکت کی۔

ہندوستان کی جی 20 صدارت نے صحت کی راہ میں تین ترجیحات کی نشاندہی کی ہے، یعنی صحت کی ہنگامی صورتحال سے بچاؤ اور تیاری؛ فارماسیوٹیکل سیکٹر اور ڈیجیٹل ہیلتھ انوویشن اور حلوں میں تعاون کو مضبوط بنانا۔ اس دورے نے ڈیجیٹل ہیلتھ انوویشنز میں ہندوستان کی کامیابیوں کی نمائش کی، جیسے کہ پی ایچ سی کورلیم میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کا نفاذ اور آئی بریسٹ ڈیوائس کے ذریعے پیش کردہ سوستھ مہیلا سوستھ گوا پروگرام کے تحت تکنیکی اختراعات، جو یو وی کین (YouWeCan) کے تعاون سے ایک پہل ہے، جس کی بنیاد سابق کرکٹر یووراج سنگھ نے قائم کی تھی۔ جو پی ایچ سی دھربونڈارا میں چھاتی کے کینسر کے معائنے میں مدد کرتا ہے۔

 

پی ایچ سی کورلیم میں، آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹس (ابھا) کی تشکیل کے ساتھ ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (E-Sushrut) کو اپنانے اور استعمال کی نمائش کی گئی۔ سنٹرل رجسٹریشن، جنرل او پی ڈی، فزیوتھراپی، ڈینٹل او پی ڈی، آپتھلمک او پی ڈی، آیورویدک او پی ڈی، فارمیسی، اور ای سشرت پر لیبارٹری کے انضمام کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ پی ایچ سی نے ٹوکن جنریشن سے لے کر ادویات کے نسخے اور ڈسپنسنگ تک مکمل ڈیجیٹائزیشن حاصل کر لی ہے، صحت کی دیکھ بھال تک بغیر کسی رکاوٹ اور تاخیر سے مفت رسائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اسی طرح، پی ایچ سی دھاربوندارا، میں آئی -بریسٹ  ڈیوائس، چھاتی کے کینسر کی اسکریننگ کا ایک آسان طریقہ پیش کیا گیا۔ یہ آلہ الٹرا پورٹیبل ہے، ایک ٹیسٹ کا انتظام کرتا ہے جو درد سے پاک اور تابکاری سے پاک ہے، اور فوری رپورٹس بنا سکتا ہے۔ پرائمری ہیلتھ کیئر فراہم کنندگان کے ذریعہ چلنے والا آلہ مزید ایک اور فائدہ ہے۔

پردھان منتری نیشنل ڈائیلاسز پروگرام(پی ایم این ڈی پی) کا کامیاب نفاذ ایک اور جزو تھا جسے نمایاں طور پر دکھایا گیا تھا۔ پی ایم ڈی این پی پورٹل ریاست میں این ایچ ایم کے تحت کام کرنے والے تمام ڈائیلاسز مراکز کو مربوط کرتا ہے اور رینل رجسٹری کی تعمیر اور ریاست کے  پلایک ریاست ایک ڈائیلاسز) اور بعد میں پورے ملک میں (ایک ملک ایک ڈائیلسز) کی نقل و حمل کو یقینی بنانے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا اور دین دیال سوستھ سیوا یوجنا کے تحت ریاست میں مریضوں کو مفت ڈائیلاسز فراہم کیا جاتا ہے۔ ریاست کے پاس اس وقت مختلف پی ایچ سیز میں 100 سے زیادہ ڈائلیسس مشینیں ہیں، و محفوظ اور سستی دیکھ بھال کو یقینی بناتی ہیں۔

اس دورے نے صحت کے نتائج کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کو اجاگر کیا اور صحت کی دیکھ بھال میں ہندوستان کی کامیابیوں کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کیا، خاص طور پر ڈیجیٹل صحت کی اختراعات اور حل کے شعبوں میں۔ دوسری جی 20 ہیلتھ ورکنگ گروپ میٹنگ کی گوا کی میزبانی ایک اہم سنگ میل ہے، اور ملک ہیلتھ ٹریک میں شناخت شدہ ترجیحات پر بات چیت کی قیادت کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3699


(Release ID: 1913716) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil