اسٹیل کی وزارت
این ایم ڈی سی نے مسلسل دوسرے مالی سال میں 41 ملین ٹن سے زیادہ کی پیداوار کی
چوتھی سہ ماہی اور مارچ کے مہینے میں خام لوہے کی اب تک کی سب سے بہترین پیداوار کی
Posted On:
04 APR 2023 1:41PM by PIB Delhi
ہندوستان کی سب سے بڑی خام لوہے کی پیداوار کرنے والی کمپنی، این ایم ڈی سی نے مسلسل دوسرے مالی سال میں لوہے کی 41 ملین ٹن کی پیداوار کی حد کو عبور کیا ہے۔ چوتھی سہ ماہی میں اس نے 14.29 ملین ٹن لوہے کی پیداوار کی جبکہ اس نے مالی سال 2022-23 کے مارچ مہینے میں 5.6 ملین ٹن کی پیداوار کی۔ اس سرکاری کان کنی کی کمپنی نے چوتھی سہ ماہی اور مارچ کے مہینے میں اپنی تاریخ کی سب سے بہترین پیداوار درج کی۔
مالی سال 2022-23 میں، این ایم ڈی سی نے 41.22 ملین ٹن کی پیداوار کی اور 38.25 ملین ٹن لوہے کی فروخت کی، باوجود اس کے کہ این ایم ڈی سی کے قیام کے بعد سے بیلاڈیلا علاقے میں 622 سینٹی میٹر کی سب سے زیادہ بارش ہوئی۔ اس مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں، کمپنی نے 14.29 ملین ٹن پیداوار کی اطلاع دی ہے، جو کہ اس کے قیام کے بعد کسی بھی سہ ماہی کے حوالے سے سب سے زیادہ ہے۔
این ایم ڈی سی نے دھند کے موسم کے اثر کو کم کرنے کے لیے بصارت بڑھانے والی ٹیکنالوجی، جام سے بچنے کے لیے خصوصی مائن لائنرز اور کچی دھات میں نمی کے مواد کو کم کرنے کے لیے پانی کو جذب کرنے والے پولیمر کا استعمال کرتے ہوئے مانسون آف سیٹ کے باوجود یہ پیداواری سنگ میل حاصل کیا ہے۔ اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کوششیں کرتے ہوئے، کان کنی کے اس بڑے ادارے نے مالی سال 2022-23 میں اپنی انخلاء کی صلاحیت کو بھی بڑھایا ہے۔
کمپنی کی مضبوط کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے، جناب امیتو مکھرجی (سی ایم ڈی، ایڈیشنل چارج) نے کہا کہ ’’غیر معمولی طوفانی بارش کے باوجود 41 ملین ٹن لوہے کی پیداوار کی حد کو عبور کرنا این ایم ڈی سی کی طاقت، لچک اور معدنیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے۔ مالی سال 23 میں اب تک کی سب سے بہترین چوتھی سہ ماہی کی پیداوار کی وجہ سے، این ایم ڈی سی درست رفتار کے ساتھ مالی سال 2023-24 میں قدم رکھ رہی ہے۔‘‘
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 3693
(Release ID: 1913554)
Visitor Counter : 139