مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

سوچھ بھارت مشن (شہری) 2.0 کے لیے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری(سی ایس آر)

Posted On: 03 APR 2023 12:42PM by PIB Delhi

مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ سوچھ بھارت مشن – اربن (ایس بی ایم -یو) اکتوبر 2014  میں اس مقصد کے ساتھ شروع کیا گیا تھاکہ ملک کے تمام شہری علاقوں کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنایا جائے گااور پیداوار ہونے والےتمام میونسپل ٹھوس کچرے کا سائنٹفک طریقے سے بندوبست کیا جائے گا۔ایس بی ایم - یو کے تحت  بنائی گئی پیشرفت کو آگے لے جانے کے لئے اگلا مرحلہ یعنی ایس بی ایم – یو 2.0 شروع کیا گیا ہے۔ای بی ایم - اربن 2.0 کے تحت، مرکز کی طرف سے فنڈ جاری کیا گیا جو انفرادی گھریلو لیٹرین، کمیونٹی بیت الخلاء/عوامی بیت الخلاء، استعمال شدہ پانی کے انتظام، ٹھوس کچرے کے بندوبست ، معلومات، تعلیم اور مواصلات اور رویے میں تبدیلی اور صلاحیت کی تعمیر، مہارت کی ترقی اور نالج مینجمنٹ کے اجزاء کی تعمیر کے لیے  تھا۔

2014 میں ایس بی ایم - یو کے آغاز کے بعد سے، مشن کے تحت کل 62.81 لاکھ انفرادی گھریلو لیٹرین (آئی ایچ ایچ ایلس) یونٹس اور 6.36 لاکھ کمیونٹی ٹوائلٹ/پبلک ٹوائلٹ ( سی ٹی – پی ٹی) تعمیر کیے گئے ہیں۔ کل 92,634 وارڈوں میں سے کل 89,699 وارڈز 100 فیصدگھر گھر جا کر کچرے کو جمع کرنے کی مشق کر رہے ہیں اور 83,487 وارڈ 100فیصدماخذ کی علیحدگی پر عمل کر رہے ہیں۔ آج تک، پیدا ہونے والے کل فضلہ میں سے، کل 75فیصدفضلہ پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔

امرت کی طرف سے پیدا کی گئی رفتار کو آگے بڑھانے کے لیے، امرت2.0 اکتوبر 2021 کو شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور اصلاحات کے ذریعے شہری علاقوں میں رہنے والے تمام شہریوں کو زندگی کی آسانی فراہم کرنا ہے۔ اب تک او اینڈ ایم سمیت  اسٹیٹ واٹر پلانس میں 1,29,636 کروڑروپے کے 6,527 پروجیکٹ شامل ہیں، انہیں ایم او ایچ یو اے میں اعلیٰ کمیٹی کی طرف سے منظوری دی گئی ہے۔  ان میں 87,896 کروڑ روپے کے 2,996 واٹر سپلائی پروجیکٹ،  37,636 کروڑروپے  کے 447 سیوریج/سیپٹیج مینجمنٹ پروجیکٹ اور  439 کروڑروپے کے 982 پارکس/ گرین اسپیس ڈیولپمنٹ پروجیکٹ شامل ہیں۔ منظور شدہ پروجیکٹوں میں سے اب تک 103.99 کروڑ روپے کے 20 پروجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں اور 5634.55 کروڑ روپے کے 633 پروجیکٹوں پر کام جاری ہے۔

ایس بی ایم -یو  2.0 اور امرت 2.0 یکم اکتوبر 2021 کو شروع کیا گیا ہے تاکہ  1,41,600 کروڑ روپےاور 2,77,000 کروڑروپے کی کل لاگت کے ساتھ ملک کے تمام شہری علاقوں میں نافذ کیا جاسکے۔ جس میں  متعلقہ ریاستی مماثلت کا حصہ، اربن لوکل باڈیز (یو ایل بی) کا حصہ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) وغیرہ کے ساتھ مرکزی حصہ (سی ایس) بھی شامل ہے ۔ان دونوں اسکیموں کے تحت کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) فنڈنگ کی تفصیلات کو برقرار رکھنے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

مرکز کی  اسپانسر والی  اسکیموں(سی ایس ایس) ایس بی ایم -یو 2.0 اور امرت 2.0 کے تحت فنڈز کے استعمال اور فنڈ کی وصولی کی نگرانی کرنے کے لئے وزارت خزانہ کے اخراجات سے متعلق محکمہ کی طرف سے  سی ایس ایس کے تحت فنڈز کی وصولی  کے لیے ایک نئے طریقہ کار کو 23 مارچ 2021  مطلع کیاگیا ہے۔ نئے طریقہ کار کے تحت، ہر سی ایس ایس کو ایک سنگل نوڈل ایجنسی (ایس این اے) کے ذریعے لاگو کیا جائے گا جس کا ایک شیڈولڈ کمرشل بینک میں سنگل نوڈل اکاؤنٹ ہو۔ عمل درآمد کرنے والی ایجنسیاں (آئی ایز) زیرو بیلنس اکاؤنٹس کا استعمال ایس این اے اکاؤنٹ سے فنڈز نکالنے کے لیے کرتی ہیں جو کہ حقیقی وقت کی بنیاد پر اسٹیٹ شیئر (ایس ایس) کی شراکت کے ساتھ ساتھ فنڈز کے استعمال کی نشاندہی کرتی ہے۔

*************

ش ح۔ ح ا ۔ م ش

U. No.3659



(Release ID: 1913242) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Marathi , Tamil , Telugu