وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

مغربی بنگال کے سلی گڑی میں منعقدہ دوسرے جی- 20 سیاحتی ورکنگ گروپ کی میٹنگ کا افتتاحی اجلاس


ہندوستان کو 2047 تک ایک ٹریلین ڈالر کی سیاحتی معیشت بنانے کا وژن ہے: جناب جی کشن ریڈی

نیشنل ایڈونچر ٹورزم اسٹریٹجی کا مقصد ہندوستان کو دنیا کے اعلی ایڈونچر سیاحتی مقامات میں شامل کرنا ہے:  جناب جی کشن ریڈی

ایڈونچر ٹورزم کے مخصوص  پروڈکٹ ہندوستان کی قبائلی برادریوں، پسماندہ برادریوں، خواتین اور نوجوانوں کو روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کرکے  فائدہ پہنچائیں گے  : جناب جی کے ریڈی

مجموعی مقصد یہ دیکھنا ہے کہ سیاحت کا شعبہ عام طور پر لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتا ہے: جناب جان برلا

Posted On: 02 APR 2023 8:21PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت کے ذریعہ  جی20 کے تحت دوسری سیاحتی ورکنگ گروپ کی  میٹنگ کا افتتاحی اجلاس آج صبح مغربی بنگال کے سلی گڑی میں منعقد کیا گیا۔ سیاحت، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے محکمے کے مرکزی  وزیر جناب جی کشن ریڈی اور  اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جان بارلا نے  افتتاحی اجلاس   سےخطاب کیا۔ اس موقع پر دارجلنگ کے ممبر پارلیمنٹ  جناب راجو بستا بھی اجلاس میں موجود تھے۔

سیاحت، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی  وزیر جی کشن ریڈی نے اپنے ابتدائی  تبصرے  میں تمام شرکاء کا سلی گڑی کے خوبصورت شہر میں خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ سلی گڑی میں تنوع، ثقافت، روایت اور خوبصورتی کا منفرد امتزاج ہے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ شمال مشرق کا گیٹ وے کہلانے والی یہ جگہ مختلف  مٹھوں اور مندروں میں روحانیت، قومی پارکوں میں جنگلی حیات اور قدرتی خوبصورتی، کیمپنگ اور رافٹنگ کی شکل میں ایڈونچر جیسے شاندار سفری تجربات پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلی گڑی ہندوستان کی علامت ہے، ایک ایسا ملک جہاں تنوع  کی   خوشی ملتی ہے، ثقافت گونجتی ہے، روایت بولتی ہے اور خوبصورتی مسحور کرتی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب جی کشن ریڈی نے مزید کہا کہ جن موضوعات پر بحث کی گئی ہے وہ  مشن موڈ میں سیاحت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔  اس سے ہندوستان کو سیاحت کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہندوستانی سیاحت کی انفرادیت کو فروغ دینے کے لیے، ملک ’وزٹ انڈیا ایئر 2023 ‘منا رہا ہے، یہ ایک منفرد، اجتماعی تحریک ہے جو  دنیا کو ہندوستان کی جی20 صدارت کے تاریخی سال میں بھی ہندوستان کو ایکسپلور کرنے کی دعوت دیتی ہے، کیونکہ ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا عظیم الشان جشن - انڈیا @ 75 آزادی کا امرت مہوتسو منایا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F411.jpg

وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ ہمارا وژن 2047 تک ہندوستان کو ایک ٹریلین ڈالر کی سیاحتی معیشت بنانا ہے – جب ہماری آزادی کا 100واں سال  منایاجارہا ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزارت سیاحت نے قومی سیاحتی پالیسی کا مسودہ بھی تیار کر لیا ہے۔ نئی پالیسی ملک میں سیاحت کے شعبے کی پائیدار اور ذمہ دارانہ ترقی کے لیے ایک مجموعی فریم ورک ہے اور اس کا مقصد ملک میں سیاحت کی ترقی کے لیے فریم ورک کی حالت کو بہتر بنانا، سیاحت کی صنعتوں کی حمایت کرنا اور  پائیدار ترقی کے اہداف 2030 کے حصول کے لیے ہندوستان کے عزم کو اجاگر کرنے کے لئے  سیاحت کو مضبوط بنانا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اس کا مقصد ہندوستان کو ایک ہموار، جدید اور اسمارٹ سیاحتی مقام بنانا ہے۔

جناب جی کشن ریڈی نے سیاحت کی صنعت کو ڈیجیٹائز کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو کہ سیاحتی ورکنگ گروپ کی بھی ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ہند ساحلی سیاحت، جنگلی حیات کی سیاحت، ایڈونچر ٹورزم، ثقافتی سیاحت، دیہی سیاحت، آثار قدیمہ کی سیاحت، روحانی سیاحت، شادی کی تقریب منعقد کرنے کے مقام جیسے مختلف مخصوص مصنوعات پر کام کر رہی ہے۔ وزیر موصوف نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایڈونچر ٹورزم کے امکانات  کو بروئے کار لانے کے لئے ایک بامعنی روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔

وزیر مملکت جناب جان بارلا نے کہا کہ حکومت ہند نے مختلف اسکیموں کے ذریعے اقلیتوں سمیت تمام طبقات بالخصوص معاشی طور پر کمزور اور سماج کے کم مراعات یافتہ طبقوں کی بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست مغربی بنگال کا مقصد سیاحت سے متعلق مختلف اثاثوں کے ساتھ اپنے منفرد جغرافیائی محل وقوع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاحت اور سیاحت سے متعلق سرمایہ کاری کی ترجیحی جگہ بننا ہے۔ یہ ضروری بنیادی ڈھانچہ تیار کر رہا ہے اور ایک مربوط انداز میں سیاحت کو فروغ دے رہا ہے جس سے نہ صرف زیادہ سرمایہ کاری آئے گی اور حکومت ہند کے سماجی-اقتصادی اہداف کو آگے بڑھایا جائے گا، بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ یہ سب متعلقہ قانون  کے مطابق ہیں، اور ان کی تعمیل کرتے ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ کے ضوابط  کامجموعی مقصد یہ دیکھنا ہے کہ سیاحت کا شعبہ عام طور پر لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کررہا ہے۔

تمام شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جناب اروند سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت، 32 مختلف کام کے سلسلے میں 59 سے زیادہ شہروں میں 200 سے زیادہ میٹنگیں ہو رہی ہیں۔ یہ ہندوستان کو جی20 کے مندوبین اور مہمانوں کے سامنے اپنی بھرپور ثقافتی اور قدرتی ورثے کی نمائش کرنے کا موقع فراہم کرتا  ہے۔

جی 20 کے تمام رکن ممالک (بشمول ٹروکیا-انڈونیشیا اور برازیل) نے پہلے مسودے کے نتائج اور ہندوستان کی طرف سے شروع کی گئی پانچ ترجیحات پر اپنے تبصرے اور تجاویز کا اشتراک کیا۔

سیاحتی ورکنگ گروپ کے اجلاس کے دوسرے سیشن کی منصوبہ بندی ایک پریزنٹیشن اور کھلی بحث کی شکل میں کی گئی۔ اجلاس میں پانچوں ترجیحات پر ایک ایک کر کے بحث کی گئی۔ ترکی، سعودی عرب، آسٹریلیا، انڈونیشیا اور اٹلی کی طرف سے گرین ٹورزم، ڈیجیٹلائزیشن، ہنرمندی، سیاحتی ایم ایس ایم ای اور مقام سے متعلق بندوبست پر ایک ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ ہر پریزنٹیشن کے بعد رکن ممالک، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی۔

میٹنگ کے اختتام پر، چیئرمین (ہندوستان) نے تمام جی 20 ممبران، مدعو ممالک، بین الاقوامی تنظیموں کا پانچ ترجیحات کی حمایت کرنے اور میٹنگ کے کامیابی سے انعقاد کے لیے شکریہ ادا کیا۔

آج ایک اور تقریب میں، ’’مشن موڈ میں سیاحت: ایڈوانسنگ ایڈونچر ٹورزم‘‘ کے موضوع پر شرکاء نے ایڈونچر ٹورزم کو فروغ دینے کے فوائد، مسائل اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ ہندوستان کو عالمی سطح پر مسابقتی ایڈونچر ٹورزم ہب بنانے کے لیے خیالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈونچر سیفٹی سے متعلق ماڈل قانون اور متحرک دیہات کو مہم جوئی کے مقامات کے طور پر تیار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UUQC.jpg

پروگرام کے موقع پر، شمال مشرقی خطے کے سیاحت، ثقافت اور ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ پرزنٹیشن معلوماتی، دلفریب اور فکر انگیز تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں  مذکور خیالات نے ایڈونچر ٹورزم کی سمجھ کو مزید تقویت بخشی ہے۔

جناب  جی کشن ریڈی نے کہا کہ ایڈونچر سیاحتی مقامات کی نوعیت کی وجہ سے، اس منفرد پروڈکٹ سے ہندوستان کی قبائلی برادریوں، خواتین اور پسماندہ طبقوں کے نوجوانوں کو روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کرکے فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہندوستان میں ایڈونچر سیاحتی سرگرمیوں اور کھیلوں کے لیے عالمی منڈی بننے کی بڑی صلاحیت ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ قومی مہم جوئی کی سیاحت کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے اور اس کا مقصد بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اعلیٰ حفاظتی معیارات قائم کرکے ہندوستان کو دنیا کے اعلیٰ ایڈونچر سیاحتی مقامات میں شامل کرنا ہے۔

پہلے دن میں جناب جی کشن ریڈی اور جناب جان بارلا نے ہمالین ڈرائیو کار 9 کار ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اجلاس کے دوسرے دن کا اختتام لوک فنکاروں کی رنگا رنگ ثقافتی پرفارمنس سے ہوا۔ اس موقع پر قبائلی رقص، چھاؤ ڈانس پیش کیا گیا۔

قبل ازیں کل شام شمال مشرقی خطہ کے ثقافت، سیاحت اور ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی، سکریٹری اطلاعات و نشریات، سکریٹری سیاحت جناب اروند سنگھ نے چاندنی رات میں چائے کی پتی توڑنے کی سرگرمی میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003J9U2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VQ5J.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005KPD8.jpeg

************

ش ح۔  ق ت     ۔ م  ص

 (U:  3641)


(Release ID: 1913217) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu