امور خارجہ کی وزارت
کیرالہ کے کمارکوم کے خوبصورت بیک واٹر میں جی 20 شیرپا کی دوسری میٹنگ
Posted On:
31 MAR 2023 6:36PM by PIB Delhi
جی 20 شیرپا کی دوسری میٹنگ کیرالہ کے کوٹایم ضلع میں کمارکوم کے خوبصورت بیک واٹر کے پس منظر میں جاری ہے۔ 30 مارچ سے 02 اپریل 2023 تک منعقد ہونے والی اور ہندوستان کے جی 20 شیرپا جناب امیتابھ کانت کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں جی 20 ممبران، 9 مدعو ممالک اور مختلف بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے 120 سے زیادہ مندوبین کا خیرمقدم کیا گیا۔
2.معزز وزیر مملکت برائے امور خارجہ جناب وی مرلی دھرن کے ذریعہ 31 مارچ 2023 کو پروگرام کی باقاعدہ کارروائی کا افتتاح کیا گیا ۔ کیرالہ میں شیرپاوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانی صدارت کا موضوع ’’ وسودھیو کٹمبکم ‘‘ یا ’’ ایک زمین ، ایک خاندان ، ایک مستقبل ‘‘ کی گونج دنیا بھر میں ہے کیونکہ اس میں سبھی کو شامل کرنے والا جامع پیغام آج کے دور میں دنیا میں موجود الگ الگ چیلنجز کو اپنے دائرے میں لاتا ہے۔ انہوں نے ملک بھر کے 27 مختلف شہروں میں اب تک 46 جی 20 میٹنگوں کے کامیابی کے ساتھ انعقاد کے لئے تمام جی 20 ممالک ، مہمان ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعہ ہندوستانی صدارت کو دی گئی حمایت کی بھی تعریف کی۔
3. صدارت کے ذریعہ شناخت شدہ بنیادی ترجیحات والے شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی جس میں پہلا اجلاس تکنیکی تبدیلیوں پر مرکوز تھا اور دوسرا فوری ، شمولیتی اور لچکدار ترقی کے ساتھ ساتھ خواتین کی قیادت میں ترقی پر تھا۔ مندوبین نے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی افادیت ، ڈیجیٹل تکنیک میں شعبوں کے درمیان غیربرابری کو ختم کرنے کی ضرورت و ترقی کے لئے ڈیٹاکے استعمال پر روشنی ڈالی اور شعبے میں ہندوستان کی جی 20 صدارت میں دیئے گئے زور کی تعریف کی اور ایس ڈی جی کے لئے اس کی افادیت پر بات کی۔ ممالک کے ذریعہ اٹھائے گئے موضوعات میں بھی ترقی کے مرکز میں خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کی قیادت کی ضرورت کو واضح طور پر اجاگر کیا۔ مندوبین نے لچکدار ترقی اور بحالی کی راہ پر لوٹنے کے لئے سبھی کو ساتھ لے کر چلنے والی تیز کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
4. شیرپاؤں نے ڈیجیٹل معیشت ، صحت ، تعلیم ، سیاحت ، زراعت ، ثقافت ، تجارت اور سرمایہ کاری ، روزگار اور بدعنوانی کی مخالفت پر مختلف جی20 شیرپا ٹریک ورکنگ گروپوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ شیرپاؤں نے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ، غذائی تحفظ کی تعمیر کے لئے اعدادوشمار ،ڈیجیٹل صحت اور وبائی امراض کے لئے تیاری، روک تھام اور ردعمل، ٹکنالوجی سے لیس تعلیم، عالمی ہنرمندی کا خاکہ وغیرہ پر ان ورکنگ گروپوں میں اہم صلاح و مشورے کے بعد مجوزہ مختلف کارروائی لائق قدموں پر تبصرہ کیا اور آگے کے راستے کے بارے میں بتایا۔
5. جی20 شیرپاؤں نے ’ کیال تبادلہ خیال‘ (بیک واٹر میں چائے پرچرچہ) میں بھی حصہ لیا جہاں انہوں نے جی 20 کے مقاصد کو آگے بڑھایا اور مشترکہ تشویشوں پر تعاون اور سمجھ کو گہرا کرنے کے لئے بات چیت کی۔ ہندوستان کے جی 20 شیرپا جناب امیتابھ کانت نے پورے دن اپنے ہم عصروں کے ساتھ کارگر دوطرفہ بات چیت بھی کی۔
6. میٹنگوں کا پہلا رسمی دن ثقافتی شام اور عشائیہ ’ چرچایم اہاروم‘ کے ساتھ ختم ہوا۔ کیرالہ کے عزت مآب گورنر جناب عارف محمد خاں اور کیرالہ کے وزیراعلیٰ جناب پنارائی وجین نے کیرالہ کے چیف سکریٹری جناب وی پی جوائے کے ساتھ عشائیہ میں شرکت کی۔ مشہور و معروف شخصیات اور جی 20 کے مندوبین نے وڈکّن پٹّو ( کیرالہ کے روایتی فوک گانے ) پرمبنی ناٹک ’اوتھیروم موہتم‘ کی شاندار پیشکش دیکھی اور رقص کی مختلف شکلوں نے انہیں کیرالہ کی شاندار وراثت سے روبرو کرایا۔
************
ش ح۔ ق ت ۔ م ص
(U: 3647)
(Release ID: 1913207)
Visitor Counter : 187