زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت سے نائبین کی دوسری میٹنگ کا دوسرادن

Posted On: 31 MAR 2023 5:47PM by PIB Delhi

 زرعی نائبین کی دوسری میٹنگ کے تیسرے اورآخری دن کا آج چنڈی گڑھ  میں انعقاد کیاگیا۔ دن کا آغاز نتیجہ خیزدستاویزکے بارے میں بحث ومباحثہ ، اورفصلو ں  سے متعلق جوائنٹ سکریٹری محترمہ  شبھاٹھاکرکے خطاب کے ساتھ ہوا جب کہ زراعت اورکسانوں کی بہبود کے محکمے  ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹرابھیلاکش لیکھی نے پروگرام کی نظامت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015FGG.jpg

اس دن مسلسل دواجلاس منعقد کئے گئے ، جن میں جی -20کے رکن ممالک کے ذریعہ اعلامیہ کامشورہ تیارکرنے پرتوجہ مرکوز کی گئی اوراس سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اس اجلاس کے دوران ، دیگرمدعو ملکوں کے مندوبین اوربین الاقوامی کے نمائندوں  نے بھی اپنے اپنے خیالات  ونظریات پیش کئے اور اعلامیہ کا مشورہ تیارکرنے سے متعلق مشق کے بارے میں مبنی برشمولیت تبادلہ خیال میں سرگرمی سے حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028O8L.jpg

اس اجلاس کے بعد ، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو  کے سکریٹری جناب منوج آہوجہ نے پریس سے خطاب کیااورکہا کہ انھیں امید ہے کہ اعلامیہ کے مشورے پرغوروخوض اورتبادلہ خیال کئے جانے کی بدولت ، توجہ مرکوز کئے جانے والے شعبوں کے بارے میں کسی سمجھوتے کی راہ ہموار ہوگی ، جس میں خوراک کی یقینی فراہمی اورغذائیت ، آب وہوا اورموسمیاتی تبدیلیوں سے نبردآزما ہونے کی صلاحیت  والی زراعت ، مبنی برشمولیت ویلیوچین اورخوراک سے متعلق نظام اور زرعی کا یاپلٹ کرنے کی غرض سے ڈجیٹلائزیشن  اور‘‘ایک کرۂ ارض ، ایک کنبہ  اورایک مستقبل ’’ کے جذبے کو برقرار رکھنا شامل ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043RI9.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MFB1.jpg

اس دن کا اجلاس ، ایک پایۂ تکمیل کوپہنچانے کی نشست کے ساتھ زرعی نائبین کی میٹنگ کے باضابطہ اختتام کے ساتھ پوراہوا، جس کے بعد سبھی مندوبین اورنمائندگان ہریانہ میں پنجور کے مقام پرواقع  تاریخی یداوندراگارڈنز  دیکھنے گئے ۔ تقریبا ً85مندوبین الوداعی عشائیہ میں شامل ہوئے اور یہ اہم تقریب ایک مثبت  نوٹ کے ساتھ اختتام پذیرہوگئی ۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -3642

 



(Release ID: 1913203) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil