وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

'پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے ایک ذریعہ کے طور پرمہم جو سیاحت ' کے موضوع پر ایک ضمنی تقریب کے ساتھ ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ شروع ہوئی


ہندوستان زمین، پانی، آسمان اور ہوا کے چار عناصر میں مہم جو سیاحت کے لیے مختلف مواقع فراہم کرتا ہے:  جناب جی کے ریڈی

حکومت ہندوستان کو دنیا کے  سرفہرست مہم جو سیاحتی مقامات شامل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے: جناب جی کے ریڈی

Posted On: 01 APR 2023 8:08PM by PIB Delhi

جی 20 کے تحت وزارت سیاحت کے زیر اہتمام  آج ’پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے ایک ذریعہ کے طور مہم جو سیاحت ' کے موضوع پر پینل مباحثے کے ساتھ دوسری سیاحتی ورکنگ گروپ کی  میٹنگ کا آغاز ہوا۔ آج کے ضمنی پروگرام میں کلیدی خطاب ثقافت و  سیاحت اورشمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کے ریڈی نے کیا۔

باگ ڈوگرا ہوائی اڈے پر لوک فنکاروں کی پیش کش  کے ساتھ مندوبین کا پرتپاک، رنگا رنگ  اور روایتی استقبال کیا گیا ۔ پینل  مباحثے میں برطانیہ، میکسیکو، کناڈا، جرمنی، جاپان، برازیل، اے ٹی ٹی اے (ایڈونچر ٹریول ٹریڈ ایسوسی ایشن) ، اے ٹی او اے آئی (ایڈونچر ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا) اور وک –رن فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ہندوستان کی جانب  سے، اتراکھنڈ حکومت کے نمائندوں نے بحث میں حصہ لیا۔

دیگر موضوعات کے علاوہ مہم جو سیاحت کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی اور مہم جو سیاحت کے عالمی اور ہندوستانی منظر نامے پر پریزنٹیشن  پیش کی گئیں۔

ثقافت و  سیاحت اورشمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کے ریڈی نے کلیدی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ زمین، پانی، آسمان اور ہوا کے چار عناصر میں  ہندوستان مہم جو سیاحت کے لیے متعدد مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کے پاس طاقتور ہمالیہ کا 70 فیصد، 7000 کلومیٹر سے زیادہ ساحلی پٹی، 70,000 مربع میل ریت کے صحرا کے علاوہ کچھ میں سفید نمک کا ریگستان اور لداخ میں سرد  صحرا، 700 پناہ گاہیں اور نیشنل پارک بشمول ٹائیگر ریزرو ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان میں مہم جو سیاحت ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں میں کافی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ مختلف عمر کے لوگ مختلف مہم جوئی پر مبنی سیاحتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

جناب جی کشن ریڈی نے  کہا کہ ہندوستان کا جغرافیہ مختلف قسم کی  مہم جو سرگرمیوں جیسے کہ ٹریکنگ، کیمپنگ، واٹر رافٹنگ، کوہ پیمائی، بنجی جمپنگ، اسکیئنگ، اسکوبا ڈائیونگ، اسنارک لنگ، وائلڈ لائف سفاری  وغیرہ کے لیے سازگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہم جو سیاحت کی بھرپور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت پالیسی اور حکمت عملی کی سطح پر ٹھوس کوششیں کر رہی ہے۔

وزیر موصوف  نے کہا کہ ہندوستان ماحولیات کے لیے ایک پائیدار طرز زندگی ، "مشن-لائف "کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں یوتھ ٹورازم کلب قائم کیے گئے ہیں۔ یہ کلب نوجوانوں اور بچوں میں ہمارے ملک کے قدرتی، ثقافتی، اور روحانی ورثے کے تئیں دلچسپی، بیداری اور ذمہ داری کا احساس پیدا کریں گے۔ چونکہ نوجوانوں میں مہم جو سیاحت سے فطری لگاؤ  ہوتا ہے،  اس لیے ان کلبوں کا استعمال مہم جو سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا جائے گا۔ جناب جی کشن ریڈی نے بتایا کہ جن شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی ان میں مہم جو سیاحت کے انفراسٹرکچر کی ترقی، مہم جو سیاحتی مقامات کے لیے مالی امداد، ہنر مند افرادی قوت  کی ترقی، خطرے کی تشخیص، حفاظتی معیارات کی وضاحت، تحقیق اور ترقی کی سرگرمیاں، برانڈنگ وغیرہ شامل ہیں۔

وزیرموصوف  نے کہا کہ قومی مہم جو سیاحت کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی ہے۔ اس حکمت عملی میں مہم جو سیاحتی مقامات کے لیے ریاستی درجہ بندی کے معیار، مہم جو سیاحت سے متعلق معیاری قوانین، میگا ٹریلز کی ترقی، مہم جو سرگرمیوں سے متعلق رہنما خطوط کی تیاری،  مہم جو سیاحت سے متعلق ریسکیو سینٹراور مہم جو سیاحت کے لیے مخصوص ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیج کی تخلیق جیسے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ اب بنیادی ڈھانچہ تیار کرکے اور اعلیٰ حفاظتی معیارات قائم کرکے ہندوستان کو دنیا کے اعلیٰ  مہم جو سیاحتی مقامات میں شامل کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BORJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H83G.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UI9H.jpg

جی 20 کے چیف کوآرڈینیٹر جناب ہرش شرنگلا نے اپنے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا یہ حصہ  سیاحوں کو یہ دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ لوگ کس طرح فطرت کے ساتھ مل کر رہ سکتے ہیں اور اسے پائیدار طریقے سے برقرار رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جی 20 کے مندوبین کے ہمارے ملک کے مختلف حصوں کے دوروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ان مقامات میں سے ہر ایک کی سیاحتی صلاحیت سے واقف ہوں گے۔

تجارت اور ٹکنالوجی کے ساتھ ساتھ سیاحت انگریزی کے ٹی سے شروع ہونے والے تین ایسی اہم اصطلاحات  ہیں جن پر وزیر اعظم نے ہندوستان کی ترقی کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

جناب  ہرش شرنگلا نے یہ بھی کہا کہ موسمی تغیرات کے ساتھ – بہت گرم  اور اور معتدل آب و ہوا سے لے کر الپائن کے ساتھ ساتھ صحرا تک - ہندوستان ایک براعظمی سائز کا ملک ہے جس میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑی ڈھلانوں، سرسبز و شاداب جنگلات، مشہور چائے کے باغات اور انوکھے مندروں اور خانقاہوں کے ساتھ ہندوستان کا یہ حصہ پہاڑی اور مہم جو کھیلوں بشمول ٹریکنگ کے لیے بھی اتنا ہی بہترین مقام ہے جتنا کہ روحانی تجدید کے لیے۔ ہماری زیر صدارت جی 20 کا موضوع "ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل" ہے ۔

جناب  شرنگلا نے مزید کہا کہ "ہماری امید ہے کہ جی 20 کی سطح پر ہونے والی بات چیت سے خاص طور پر اس مشکل گھڑی میں پوری دنیا کے ممالک کو فائدہ پہنچے گا "۔

اپنے اختتامی کلمات میں سکریٹری سیاحت،جناب اروند سنگھ نے کہا کہ 'پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے ایک ذریعہ کے طور پرمہم جو سیاحت ' کے موضوع پر کا آج کا ضمنی پروگرام ایس ڈی جی  کے حصول کے لیے مثالی امکانات پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت میں اس خیال کا اعادہ کیا گیا کہ مہم جو سیاحت 2030 کے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک مثبت سبب  ثابت ہو سکتا ہے۔

پینلسٹ نے پریزنٹیشن پیش کیں اور مہم جو سیاحت  کے شعبہ میں بہترین طریقہ کار ، کامیابی کی کہانیوں کے امکانات، مواقع اور مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے گفتگو کی۔

مندوبین اور شرکاء نے چائے کی پیداوار والی ریاستوں کا بھی دورہ کیا اور چاندنی رات میں  چائے کی پتی توڑنے اور چائے  کا لطف اٹھانے میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔

کل منعقد ہونے والے اہم پروگرام میں  سیاحت، ثقافت اور  شمال مشرقی خطے کے مرکزی وزیر  جناب جی کشن ریڈی؛ اقلیتی امور کے  مرکزی وزیر مملکت ت جناب جان بارلا شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں شرکاء جی 20 کے رکن ممالک، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے سینئر مندوبین ہوں گے۔

سلی گوڑی میں منعقدہ  ٹورازم ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ میں 130 سے زیادہ شرکاء شرکت کر رہے ہیں۔ جی 20ممبران، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں، صنعتی شراکت داروں، ریاستی سیاحت کے مندوبین اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔

سیاحت کی وزارت نے تمام مندوبین کو سلی گوڑی اور دارجلنگ میں مقامی آرٹ اینڈ کرافٹ سے متعارف کرانے کی پوری کوشش کی ہے۔ مغربی بنگال کے ایم ایس ایم ای  اور سیاحت کے محکمے نے مندوبین کے لیے مقامی فنون کا ایک عمیق تجربہ فراہم کرنے کے لیے آرٹ اور کرافٹ کے اسٹالز اور 'خود سے کام کریں'  جیسی سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے۔ دارجلنگ کے  ہمالین ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ، میٹنگ کے دوران مال روڈ پر اپنے آلات کی نمائش بھی کرے گا۔ وزارت سیاحت بردمان ضلع  کے ووڈن آول سیٹ، ضلع بانکورہ  کی ڈوکرا جی آئی ہک فش، ضلع مالدہ  کا بنگال شری سلک پاکٹ اسکوائر اور کلنگا پونگ ضلع کے چت پور عطار جیسی اشیاء کی او ڈی او پی فہرست سے وفود کو  سووینئر دے کر مغربی بنگال کی مقامی مصنوعات کو بھی فروغ دے رہی ہے ۔

ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 کا ایک اہم عنصر جی 20 کو عوام کے قریب لے جانا اوراسے  حقیقی معنوں میں عوام کا جی 20 بنانا ہے۔ ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور مہم جو سیاحت کے تحت پائیدار طریقہ کار کو فروغ دینے کے لیے دارجلنگ کے مال روڈ پر 3 سے 5 اپریل 2023 تک عام لوگوں کے لیے ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ 2 اپریل 2023 کو سلی گوڑی سے ہمالین ڈرائیو کار ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کا پروگرام بھی طے کیا گیا ہے ۔

گجرات کے کچھ کےرن میں  7 سے 9 فروری 2023 تک ٹورازم ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ کے دوران، تمام جی 20 ممبران، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے پانچ ترجیحی شعبوں (ماحول دوست سیاحت،  ڈیجیٹل کاری، ہنر مندی ،  سیاحتی ایم ایس ایم ای ، مقامات کا بندوبست)  کی توثیق کی تھی ۔

اب ٹورازم ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ میں پانچ ترجیحات پر بات چیت دلچسپ ہوگی اور اس میں وسیع تر پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔ یہ ٹورازم ورکنگ گروپ نتائج کے دستاویز  ایس ڈی جی کو حاصل کرنے کے لیے ایک گاڑی کے طور پر جی او اے روڈ میپ اور سیاحت کے ایکشن پلان  کو مزید شکل دے گا ۔

ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 کے تحت، حکومت ہند ملک بھر کے 59 سے زیادہ شہروں میں 200 سے زیادہ اجلاسوں کی میزبانی کر رہی ہے۔ ان مقامات کو ہندوستان کے متنوع جغرافیائی اور بھرپور ثقافتی ورثے کی نمائش کے لیے  منتخب کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

3625


(Release ID: 1913177) Visitor Counter : 190


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Telugu