بجلی کی وزارت

توانائی کی منتقلی سے متعلق جی 20 ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ گاندھی نگر میں شروع ہوئی


  ہندوستان کی زیر صدارت جی 20  کا مقصد عالمی حدت ، موسمیاتی تبدیلی اور توانائی کے تحفظ کے فوری اور اہم چیلنجوں سے اجتماعی طور پر نمٹنا ہے: ڈاکٹر منج پارا مہندر بھائی کالو بھائی

صاف توانائی کی منتقلی کو حاصل کرنے کے لیے جی 20 کے رکن ممالک کو تعاون کرنے  اورباہمی  اعتماد کا احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے : جناب آلوک کمار،بجلی سکریٹری

Posted On: 02 APR 2023 6:35PM by PIB Delhi

ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 کے تحت توانائی کی منتقلی سے متعلق جی 20 ورکنگ گروپ  (ای ٹی ڈبلیو جی) کی دوسری میٹنگ آج گاندھی نگر میں شروع ہوئی ۔ آیوش اور خواتین و اطفال کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منج پارا مہندر بھائی کالو بھائی نے اپنے افتتاحی خطاب میں  عالمی حدت ، موسمیاتی تبدیلی، اور توانائی کی حفاظت کے لیے فوری حل تلاش کرنے کے لیے ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 کے عزم پر زور دیا۔ وزیر  موصوف نے صاف توانائی کو فروغ دینے اور اسے کفایتی اور قابل اعتماد بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی تحقیق و ترقی کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DAO3.jpg

بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے)،  ایشیا و بحرالکاہل اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن (یو این ای ایس سی اے پی) ، یورپی تحقیقاتی ادارہ برائے آسیان اور مشرقی ایشیا (ای آر آئی اے) ، پٹرولیم بر آمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپک) اور بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے) سمیت جی 20 رکن ممالک، خصوصی طور پر مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 100 سے زائد مندوبین ترجیحی شعبوں پر بات چیت اور غور و خوض میں شامل ہونے کے لیے اجلاس میں حصہ لے رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002R72Q.jpg

افتتاحی تقریب کے دوران مرکزی وزیر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے متعارف کرائی گئی 'لائف مہم' یا 'ماحول کے لیے طرز زندگی کی مہم' کی اہمیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے افراد اور برادریوں پر ماحولیات کے تحفظ اور تحفظ کے لیے  وسائل کا محتاط انداز میں اور سوچ سمجھ کر استعمال کی سمت میں اسے ایک بین الاقوامی عوامی تحریک بنانے کی اپیل کی۔

حکومت ہند کی بجلی کی وزارت میں  سکریٹری، جناب آلوک کمار نے جی 20 ممبران کے درمیان مساوی، مشترکہ اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی کارروائی کی نشاندہی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ تعاون کریں اور صاف توانائی کی منتقلی کے حصول کے لیے اعتماد کا احساس پیدا کریں۔ انہوں نے حکومت ہند کی طرف سے تصور کی گئی بڑی اسکیموں پر بھی روشنی ڈالی، جن میں گرین ہائیڈروجن مشن، توانائی کی منتقلی، توانائی ذخیرہ کرنے کے پروجیکٹ، قابل تجدید توانائی کے انخلاء، گرین کریڈٹ پروگرام، پی ایم پرنام، گوبردھن اسکیم، بھارتیہ پراکرتک کھیتی بایو ان پٹ وسائل کے مراکز، مشٹی، امرت دھروہر، ساحلی جہاز رانی اور گاڑیوں کی تبدیلی شامل ہیں۔

چھ ترجیحی شعبے میٹنگ کی توجہ کا مرکز رہیں گے، جن میں ٹیکنالوجی کے خلا کو دور کر تے ہوئے توانائی کی منتقلی، توانائی کی منتقلی کے لیے کم لاگت فنانسنگ، توانائی کی حفاظت اور متنوع سپلائی چین، توانائی کی کارکردگی، صنعتی کاربن میں کمی لانے کی سمت میں  تبدیلی ، اور ذمہ دارانہ کھپت، مستقبل کے لیے ایندھن، شفاف توانائی تک سب کی رسائی اور انصاف پر مبنی، کفایتی اور  شمولیاتی  توانائی تبدیلی کے راستے تک سب کی رسائی۔ میٹنگ کے ضمنی پروگرام کے طور پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کاموضوع  تھا – گلوبل گرین ہائیڈروجن ایکو سسٹم - نیٹ زیرو پاتھ ویز کو فعال کرنا ۔ دوسری ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ کے ایک حصے کے طور پر، مندوبین نے گاندھی نگر میں گفٹ سٹی کا بھی دورہ کیا۔

ہندوستان کی زیر صدارت ،چار ای ٹی ڈبلیو جی  اجلاس،  مختلف ضمنی تقریبات، اور ایک وزارتی میٹنگ کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ صاف توانائی کی منتقلی میں عالمی تعاون کو آگے بڑھانے اور اسے پائیدار اقتصادی ترقی کے ایجنڈے میں مرکزی حیثیت دی جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

3630

 



(Release ID: 1913175) Visitor Counter : 110