اسٹیل کی وزارت
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ نے مالی سال 23-2022میں اب تک کی بہترین سالانہ پیداوار حاصل کی
Posted On:
01 APR 2023 5:06PM by PIB Delhi
فولاد کی وزارت کے تحت سرکاری شعبہ کی اکائی، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل)،نے 31 مارچ 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال 23-2022 کے دوران اب تک کی بہترین سالانہ پیداوار حاصل کی ہے۔
اس مدت کے دوران، کمپنی نے 19.409 ملین ٹن (ایم ٹی) تیار فولاد اور 18.289 ایم ٹی خام فولاد کی پیداوار، گزشتہ بہترین پیداوار کے مقابلے میں، بالترتیب 3.6فیصداور 5.3فیصد کی نمو کے ساتھ ریکارڈ کی۔ مزید ویلیو ایڈڈ اور خصوصی فولاد کی پیداوار پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، کمپنی، سالوں کے دوران اپنی پیداوارمیں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔
*****
U.No. 3605
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1912921)
Visitor Counter : 113