صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

اسرائیل کے پارلیمانی وفد نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی

Posted On: 31 MAR 2023 8:29PM by PIB Delhi

کنیسیٹ کے اسپیکر محترم جناب امیر اوہانا کی قیادت میں اسرائیل کے ایک پارلیمانی وفد نے آج (31 مارچ 2023 کو) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ گذشتہ 30 برسوں میں، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کثیر  جہتی کلیدی شراکت داری میں تبدیل ہوئے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اپنی طویل تاریخ میں، یہودی برادری اور بھارت نے اپنے منفرد ورثے اور روایات کو برقرار  رکھا اور پروان چڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہودی عوام ہمیشہ سے بھارت کے جامع معاشرے کا ایک جزو لاینفک رہے ہیں اور رہیں گے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت میں اسرائیل کو جدید زراعت اور آبی تکنالوجیوں میں مہارت کے ایک کلیدی وسیلے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ تحقیق و اختراع میں ہماری شراکت داری نے ’میک ان انڈیا‘ پہل قدمی کو تقویت بہم پہنچائی ہے۔ انہوں نے بھارت میں اسرائیل کے تعاون سے قائم کیے گئے ’عمدگی کے مراکز‘ کی  کامیابی  پر مسرت کا اظہار کیا۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3586


(Release ID: 1912738) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi