وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

آتم نربھر بھارت :رکشامنترالیہ نے گوا اور کوچی میں نول ایئرکرافٹ یارڈ کی جدید کاری کے لئے اَلٹرا ڈائمنشنز پرائیویٹ لمٹیڈ کے ساتھ 470 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کئے

Posted On: 31 MAR 2023 5:30PM by PIB Delhi

رکشامنترالیہ نے 31 مارچ 2023 کو اَلٹرا ڈائمنشنز پرائیویٹ لمٹیڈ(یوڈی پی ایل)وشاکھاپٹنم کے ساتھ گوا اور کوچی میں نول ایئرکرافٹ یارڈز (این اے وائی)کی جدید کاری کے لئے تقریباً 470 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کئےہیں۔ یہ یارڈ گوا اور کوچی میں بحریہ کے طیاروں ، ایرو انجن،    روٹیبلز  اور تجربہ جاتی آلات کی سروسنگ؍مرمت   کا کام کرتے ہیں۔

 

 

ہندوستانی بحریہ کے بیڑے میں جدید  ترین طیاروں کو شامل کرنے کے لئے بحریہ کے ایئرکرافٹ یارڈ میں موجودہ رکھ رکھاؤ اور مرمت کی سہولتوں کی جدید کاری کی ضرورت ہے، تاکہ طیاروں کے رکھ رکھاؤ کے موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں کو پورا کرنے میں تکنیکی اور اہلیت جاتی خلاء کو پاٹا جاسکے۔اس جدید کاری میں جدید آٹومیٹیڈ مشینری اور کمپوزٹ رپیئر بے  کے ساتھ رپیئر سہولیات شامل ہیں۔ یہ پروجیکٹ تین برسوں کی مدت میں 1.8لاکھ سے زیادہ انسانی –دنوں کا روزگار پیدا کرے گا۔

یہ جدید کاری بحریہ مواصلاتی پلیٹ فارموں کی آپریشنل تیاری کو بڑھائے گا اور مرمت سے جڑے کاموں کے لئے باہری ایجنسیوں اور  غیر ملکی نژاد آلات مینوفیکچرر(او ای ایم)پر انحصار کم کرے گا۔ یہ پروجیکٹ ’آتم نربھربھارت‘ کا قابل فخر جھنڈا بردار ہوگا۔

اس کے علاوہ، رکشامنترالیہ نے 24کروڑ کی لاگت سے اس پروجیکٹ   کے نگرانی صلاح کار کی شکل میں میکان لمٹیڈ ، رانچی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

 

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(31.03. 2023)

(U: 3579)



(Release ID: 1912688) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Marathi , Hindi