بجلی کی وزارت

انرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ(ای ٹی ڈبلیو جی)کی دوسری میٹنگ 2 سے 4اپریل 2023 تک گاندھی نگر، گجرات میں ہوگی

Posted On: 31 MAR 2023 5:28PM by PIB Delhi

ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت انرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ(ای ٹی ڈبلیو جی)کی دوسری میٹنگ 2سے 4اپریل 2023 تک گاندھی، گجرات میں ہونے والی ہے۔اس تین   روزہ میٹنگ کے دوران جی 20ممبرملکوں کی نمائندگی کرنے والے 100 سے زیادہ مندوبین ،     خصوصی مدعو ممبر ملک اور عالمی ادارے ترجیح والے شعبوں پر تفصیلی  غورو خوض کریں گے۔

اس دوسری ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ میں پچھلی میٹنگ کے اہم قابل غور  نکات پر پھر سے غور کرنے اور بات چیت کو آگے بڑھانے کا امکان ہے، جس سے اہم شعبوں پر اتفاق رائے قائم کیا جا سکے۔

دوسری طرف، اس دوسری   انرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ(ای ٹی ڈبلیو جی)کی میٹنگ سے الگ ہٹ کر تین دیگر انعقاد بھی ہوں گے۔

  1. عالمی سبز ہائیڈروجن ایکو سسٹم-متوازن راہ ہموار کرنے پر(عالمی سبز  ہائیڈروجن ایکوسسٹم-انیبلنگ زیرو پاتھ وے) سمپوزیم
  2. توانائی تبدیلی کی سمت  میں ایک اہم   علامت کی شکل میں ٹھنڈ بڑھانے پر(ایکسلی ریٹ کولنگ) سمپوزیم
  3. توانائی تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لئے مختلف قابل تجدید توانائی سپلائی سریز

الگ  سے انعقاد (سائیڈ ایوینٹ)کامیاب پہلوں سے معلومات ساجھا کرنے میں اہل ہوں گے، جنہیں ابھرتی  ہوئی معیشتوں میں دوہرایا جاسکتا ہے۔

دوسری  ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ کے ایک حصے کی شکل میں مندوبین گفٹ سٹی، دانڈی کوٹیر اور  موڈھیرا سوریہ  مندر بھی جائیں گے۔مندوبین کو گجرات کی مالا مال ثقافتی وراثت ، فن، آرٹ،  ثقافت اور کھان پان کا احساس بھی ہوگا۔

پہلی ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ 7-5فروری 2023 کو بنگلورو میں منعقد کی گئی تھی، جہاں  ممبرملکوں نے صدر جمہوریہ ہند کے ذریعے نشان زد کئے گئے درج ذیل چھ ترجیحی شعبوں کے لئے وسیع حمایت دی تھی:

  1. ٹیکنالوجی وقفے کو مخاطت کرتے ہوئے توانائی تبدیلی
  2. توانائی تبدیلی کے لئے کم لاگت والی مالی امداد
  3. توانائی تحفظ اور مختلف سپلائی سریز
  4. توانائی اہلیت، صنعتی کاربن کے کم اثرات  اور ذمہ دارانہ استعمال
  5. مستقبل  کے لئے  توانائی اور
  6. شفاف توانائی تک سب کی رسائی اور انصاف پر مبنی، کفایتی اور  شمولیاتی  توانائی تبدیلی کا راستہ

اس کے علاوہ ، تعاون کے اہم شعبوں کی شکل میں  بعض دیگر شعبوں کی شناخت کی گئی، جس میں اہلیت بڑھانا اور الیکٹرو لائزر ،   ایندھن سیل، کاربن کیپچر استعمال اور ذخیرہ کاری(کاربن کیپچر یوز اینڈ اسٹوریج-سی سی یو ایس)کی لاگت کو کم کرنا اور بیٹری ذخیرہ کاری و چھوٹے ماڈیولر ایٹمی ری ایکٹروں کے لئے  جدید    کیمیکل سیل شامل تھے۔

ہندوستان کی صدارت میں ایسی چار انرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ(ای ٹی ڈبلیو جی)میٹنگ مختلف اضافی انعقاد(سائیڈ ایونٹ)اور ایک وزارتی سطحی میٹنگ کا بھی انعقاد کامنصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے۔

ہندوستان کی جی 20 صدارت  ان پچھلی صدارتوں کی کوششوں اور نتائج پر تعمیر ہوگی، جنہوں نے شفاف توانائی تبدیلی میں عالمی تعاون کے جذبے کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا ہے اور اسے پائیدار اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کے لئے مرکزی نکتہ بنادیا ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 3577)



(Release ID: 1912677) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Gujarati , Hindi , Tamil