بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب سربانند سونووال نے نیشنل لاجسٹک پورٹل میرین کا ساگر سیتو موبائل ایپ لانچ کیا


یہ ایپ محافظین کو بہتر رسائی میں مدد کرے گی اس لئے کہ موبائل ایپ آسان رسائی فراہم کرتی ہے: جناب سونووال

ساگر سیٹو ایپ کی مدد سے اصل وقت میں مانیٹرنگ، منظوری اور لین دین کا کام کیا جا سکے گا

Posted On: 31 MAR 2023 4:57PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے وزیر مملکت جناب شری پد وائی نائک، جناب سدھانش پنت، سکریٹری اور دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں نیشنل لاجسٹک پورٹل (میرین) 'ساگر- سیتو' کے ایپ ورژن کا آغاز کیا۔

ایپ کے قابل تحویل تصور میں لاگ ان ماڈیول، سروس کیٹلاگ، کامن ایپلیکیشن فارمیٹ، لیٹر آف کریڈٹ، بینک گارنٹی، سرٹیفیکیشن، اور ٹریک اینڈ ٹریس وغیرہ جیسے فیچر کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ ان سرگرمیوں کی حقیقی وقتی معلومات فراہم کرے گا جو عام طور پر درآمد کنندہ، برآمد کنندہ اور کسٹم بروکر کی پہنچ میں نہیں ہوتی ہیں۔ ان میں جہاز سے متعلق معلومات، گیٹ، کنٹینر فریٹ اسٹیشنز اور انگلیوں کے اشاروں پر لین دین شامل ہیں۔ یہ درآمد اور برآمد کے کلیئرنس کے عمل جیسے کنٹینر فریٹ اسٹیشن چارجیز، شپنگ لائن چارجیز، ٹرانسپورٹیشن چارجیز وغیرہ کے لیے درکار ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا بھی متحمل ہے۔

اس ایپ کو لانچ کرتے وقت جناب سونووال نے کہا کہ نیشنل لاجسٹک پورٹل (میرین) کی ساگر سیٹو ایپ سے ہینڈ ہیلڈ ڈیوائس پر کام کرنے والوں کو آسان رسائی میں مدد ملے گی۔ موبائل ایپ ڈیٹا کی نقل و حرکت کو یقینی بنائے گی جیسے کہ منظوری اور نگرانی بندرگاہ اور وزارت کے حکام اور اسٹیک ہولڈرز کی انگلیوں کے اشاروں پر ہوگی۔

 

تاجرین کے لیے فوائد

  • منظوری اور تعمیل کے لیے ٹرن اراؤنڈ وقت میں کمی  کے ساتھ سہولت میں بہتری۔
  • آپریشنز اور ٹریکنگ کے مشاہدے میں اضافہ کریں۔

سروس فراہم کرنے والوں کے لیے فوائد

  • پیش کردہ ریکارڈز اور لین دین سے باخبری میں مدد
  • سروس کی درخواستوں کی اطلاع کا حصول۔

یہ بتانا مناسب رہے گا کہ بندرگاہوں، جہاز رانی کی آبی گزرگاہوں اور تجارت اور صنعت کی وزارت نے جنوری 2023  میں اس ون اسٹاپ ڈیجیٹل پلیٹ فارم نیشنل لاجسٹک پورٹل میرین کا تصور کیا تھا۔ دو مہینوں کے اندر ساگر- سیتو ایپ لانچ کی گئی ہے جس سے سمندری تجارت کو فروغ ملے گا اور ملک کی معیشت میں اضافہ ہوگا۔

*****

U.No:3572

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1912626) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil , Telugu