سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارتی اسٹارٹ اپ ادارے عالمی معیار قائم کر رہے ہیں

Posted On: 31 MAR 2023 2:20PM by PIB Delhi

سائنس اور تکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ بھارت کے اسٹارٹ اپ ادارے اور تحقیق و ترقی کے نتائج عالمی معیار قائم کرکے دنیا کی برابری کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی اسٹارٹ اپ ایکو نظام نے عالمی درجہ بندی میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نئی دہلی میں شری پدماوتی ونکٹیشور فاؤنڈیشن کے شری رام کرشن پرم ہنس گرانٹس ایوارڈ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

علیحدہ علیحدہ کام کرنے کے خلاف متنبہ کرتے ہوئے، انہوں نے اجتماعی کوششوں کا فائدہ اٹھانے کے لیے تعلیم، اسٹارٹ اپس، تحقیقی اداروں اور صنعت جیسے تمام شراکت داروں کے درمیان تال میل قائم کرنے کی اپیل کی۔

 

مرکزی وزیر نے کہا کہ بھارت کو سائنٹفک تحقیق و ترقی میں سرکردہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے بھارت کو سال 2025 تک ٹی بی سے مبرا بنانے کا ہدف طے کیا ہے۔ کووِڈ وبائی مرض کے دوران بایو تکنالوجی کے محکمے نے دنیا کا پہلا ڈی این اے پر مبنی ٹیکہ ایجاد کیا تھا۔

ڈاکٹر جتیند رسنگھ نے کہا کہ کووِڈ وبائی مرض کے دو برسوں کو چھوڑ دیا جائے، تو گذشتہ تین سے پانچ دہائیوں میں یہ ایک وسیع رجحان ہے کہ بھارت متعدی سے غیر متعدی امراض کی جانب بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’ایک ایسا گروپ جس سے میں بھی جڑا ہوا ہوں، اس نے دورانِ حمل ذیابیطس انتظام کاری کے لیے ڈبلیو ایچ او کے رہنما خطوط تیار کیے ہیں۔‘‘

 

مرکزی وزیر نے ابھرتے ہوئے سائنس دانوں کو اعزاز بخشنے کے لیے شری پدماوتی ونکٹیشور فاؤنڈیشن کی ستائش کی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مغرب کے برخلاف، بھارت میں ابھی بھی خدمت خلق کی ثقافت کو پروان چڑھنا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سرکاری کوششوں کو دوگنا کرنے کے لیے تحقیق و ترقی کے شعبے میں مزید نجی شراکت داری کی وکالت کی۔

ممتاز پیشہ واران کے لیے معاشرے کو واپس دینے اور بڑے پیمانے پر معاشرے کے لیے مفید ہونے سے بڑھ کر کوئی نیک کام نہیں ہے۔

اس موقع پر، ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے بایومیڈیکل سائنسز اور زرعی سائنسز میں پرم ہنس گرانٹس ایوارڈس تقسیم کیے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6565



(Release ID: 1912566) Visitor Counter : 107