وزارت اطلاعات ونشریات
مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکرنے'دی ایلیفنٹ ویسپرس ' کی ٹیم سے ملاقات کی
ہندوستانی فلم سازوں کی نئی نسل اپنی کہانیوں کے ساتھ دنیا کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے نکلی ہے: جناب انوراگ ٹھاکر
دستاویزی فلم ایک شاہکار ہے، جس میں انسانوں اور فطرت کے درمیان نازک توازن کو دکھایا گیا ہے: جناب ٹھاکر
Posted On:
30 MAR 2023 7:44PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج اپنی رہائش گاہ پر' ایلیفینٹ وِسپرر' کی آسکر جیتنے والی ٹیم سے ملاقات کی۔ وزیر موصوف نےفلم کی ڈائریکٹر اور سینماٹوگرافر محترمہ کارتیکی گونسالویس ، فلم ساز محترمہ گونیت مونگا اور نیٹ فلکس کی محترمہ مونیکا سے سے ملاقات کی۔
بات چیت کے دوران جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ہندوستان کی کہانی سنانے کی طاقت بے مثال ہے! آسکر جیتنے والی ایسی ہی ایک کہانی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ 'ایلیفینٹ وِسپر' دل کو چھو لینے، سماجی طور پر موزوں اور سینماٹوگرافی کے لحاظ سے دلکش شاہکار سے بھری ہوئی ایک 'ٹرنک' ہے! مجھے گونیت اور کارتیکی سے مل کر اور اس جادوئی دستاویزی فلم کو بناتے ہوئے ان کے حیرت انگیز سفر کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "دستاویزی فلم بہت ہی خوبصورتی سے ہماری سماجی ذمہ داری، اثرات اور تحفظ کی کوششوں کے ساتھ ساتھ انسان کے ذریعہ فطرت کے ساتھ اشتراک کیے جانے والے نازک توازن کو دکھایا گیا ہے ، جو انتہائی دل کو چھو لینے والے انداز میں واقعی قابل تعریف ہے۔"
وزیر موصوف نے ہندوستان کی کہانی سنانے کی روایات کاباریک بینی سے جائزہ لیا اور کہا کہ ہندوستان کہانی سنانے والوں کی سرزمین ہے، ہر روز دس لاکھ کہانیاں جنم لیتی ہیں اور کچھ نسلوں تک دہرائی جاتی ہیں۔
جناب ٹھاکر نے گھریلو موضوع کے معیار اور دنیا بھر میں اس کے بڑھتے ہوئے ناظرین پر زور دیا اور کہا کہ ہمارا علاقائی مواد عالمی سطح پر پہنچ چکا ہے۔ اسے دنیا کے ہر حصے میں ڈب کیا جاتا ہے اوراس سے لطف اٹھایا جاتا ہے۔ ہندوستان کہانیوں سے بھرا ہوا ہے اور فلم سازوں کی ایک نئی نسل انہیں فروغ دینے میں سرگرداں ہے!
انہوں نے ہندوستانی فلم سازوں کی کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے فلم سازوں کو ملی کامیابی اور پہچان ہمارے معاشرے میں ان خوبصورت کہانیوں کو بیان کرنے اور انہیں سینما کے ذریعہ سب کے لیے دستیاب کرا نے میں ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔"
اپنی بات چیت کے ذریعہ وزیر موصوف نے فلمی برادری کو ایک وسیع تر پیغام دیا اور وعدہ کیا کہ حکومت فلم سازوں کو تعاون کے لیے مالی امداد ، بین الاقوامی فیسٹیول میں پریمیئر اور اسکریننگ کے ذریعہ مدد کرنے اور ماسٹر کلاس وغیرہ کے ذریعہ ہندوستانی فلمی میلوں میں ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
جناب ٹھاکر نے دستاویزی فلم میں جنگلی حیات کے محافظوں کی متاثر کن زندگیوں کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ "جب میں تمل ناڈو کا دورہ کروں گا تو مجھے یقینی طور پر بومن اینڈ بیلی سے ملنے کی امید ہے۔ ان کی زندگی اور تحفظ کی کوششیں قابل ذکر اور متاثر کن ہیں۔"
فلم 'ایلیفینٹ وِسپر'نے حال ہی میں 95 ویں اکیڈمی ایوارڈوں میں بہترین مختصر دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیتا ہے۔ اس فلم میں ایک یتیم ہاتھی کے بچے کو اپنے بچوں کی طرح کی دیکھ بھال کرنے والے ایک بزرگ جوڑے بومن اور بیلی کی کہانی ہے۔ مدوملائی نیشنل پارک میں تیار یہ فلم انسانوں اور ہاتھیوں کے درمیان محبت بھرے رشتے کو اجاگر کرتی ہے اور اس زمرے میں اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی فلم ہے۔
ٹیم نے آج پہلے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔ اپنی بات چیت کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ’’ایلیفینٹ وِسپر‘‘ کی سینماٹوگرافی کی چمک اور کامیابی نے عالمی توجہ مبذول کرائی ہے۔ آج مجھے اس سے وابستہ شاندار ٹیم سے ملنے کا موقع ملا۔ انہوں نے ہندوستان کو بہت فخر بخشا ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
3537
(Release ID: 1912407)