تعاون کی وزارت

امورِ داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج اتراکھنڈ میں ملٹی پرپز پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹیز (ایمپیکس) کے کئی ترقیاتی کاموں بشمول کمپیوٹرائزیشن کا افتتاح کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’’سہکار سے سمردھی‘‘ کے منتر کے ذریعے ملک میں بہت سے نئے اقدامات کیے ہیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں 30 اکتوبر 2021 کو ملک میں پہلی بار پیکس کے کمپیوٹرائزیشن کا کام اتراکھنڈ میں شروع ہوا اور آج ریاست کے تمام 670 پیکس کے کمپیوٹرائزیشن کا کام مکمل ہو گیا

پیکس کے کمپیوٹرائزیشن سے سسٹم میں مکمل شفافیت آئے گی، آڈٹ کا کام بھی آن لائن ہو گا جس سے پیکس کا مالیاتی نظم و ضبط بہتر ہو گا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں تعاون کی وزارت کی پہل پر سپریم کورٹ نے کل سہارا گروپ کی 4 کوآپریٹو سوسائٹیوں کے تقریباً  دس  کروڑ سرمایہ کاروں کو رقم واپس کرنے کا تاریخی فیصلہ سنایا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نیشنل کوآپریٹو یونیورسٹی، نیشنل کوآپریٹو پالیسی اینڈ کوآپریٹو ڈیٹا بیس بنا رہی ہے۔ بیجوں، نامیاتی کھیتی کی مارکیٹنگ اور کسانوں کی پیداوار کی برآمدات کے لیے ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیاں بنائی گئی ہیں

پیکس کو کثیر مقصدی بنا کر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کوآپریٹیو کے ذریعے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے ایک مضبوط قدم اٹھایا ہے

Posted On: 30 MAR 2023 6:07PM by PIB Delhi

امورِ داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج ہری دوار میں اتراکھنڈ کی کثیر المقاصد پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹیز (ایمپیکس)، مشترکہ کوآپریٹو فارمنگ، جن سوویدھا کیندروں اور جنو شدھی کیندروں کے کمپیوٹرائزیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سمیت کئی معززین موجود تھے۔


جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں 30 اکتوبر 2021 کو ملک میں پہلی بار پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹی (پیکس) کے کمپیوٹرائزیشن کا کام اتراکھنڈ میں شروع ہوا اور آج ریاست کے تمام 670 پیکس کے کمپیوٹرائزیشن کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ عرصہ قبل ایمپیکس کے لیے مثالی ضابطے ریاستی حکومتوں کو بھیجے تھے اور اتراکھنڈ میں 95 ایمپیکس کے قیام کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ علاوہ ازیں اتراکھنڈ پہلی ریاست ہے جس نے کوآپریٹیو سوسائٹیز کے تحت 95 جن اوشدھی کیندر اور جن سوویدھا کیندر شروع کیے ہیں۔

امورِ داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے "سہکار سے منتری" کے وژن کے ساتھ ملک میں تعاون کی ایک علیحدہ وزارت تشکیل دی۔ وزارتِ تعاون کے ذریعے ملک میں تمام 65,000 فعال پیکس کے کمپیوٹرائزیشن کاکام شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 307 ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینکوں سمیت کئی سہولتوں کو بھی کمپیوٹرائز کیا گیا ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ آج  کوآپریٹو بینک کی 307 شاخوں اور 670 ایمپیکس کے کمپیوٹرائزیشن مکمل کرکے اتراکھنڈ حکومت نے ملک میں کوآپریٹو سیکٹر میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزیشن سے سسٹم میں مکمل شفافیت آئے گی اور آڈٹ کا کام آن لائن ہو گا جس سے پیکس کا مالیاتی نظم و ضبط بہتر ہو گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ 95 جن سوویدھا کیندروں کے ذریعہ  مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کی   300 سے زیادہ اسکیموں کو براہ راست گاؤں تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوآپریٹیو جن اوشدھی کیندروں کے ذریعے لوگوں کو تقریباً 50 سے 90 فیصد سستی ادویات دستیاب ہوں گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج اتراکھنڈ کے 95 ترقیاتی بلاکوں میں مربوط اجتماعی کوآپریٹو فارمنگ کا ماڈل شروع کیا گیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ تعاون کی وزارت کی پہل پر سپریم کورٹ نے بدھ کو تقریباً 10 کروڑ ایسے ڈپازٹرز کو رقم واپس کرنے کا حکم دیا جنہوں نے سہارا گروپ کی 4 کوآپریٹو سوسائٹیز میں اپنی رقم جمع کرائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی فیصلے سے سہارا گروپ کے تمام سرمایہ کاروں کو ان کی رقم واپس مل جائے گی۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ سہارا گروپ کے تمام سرمایہ کار اپنی درخواستیں مرکزی رجسٹرار کو بھیج سکتے ہیں تاکہ تصدیق کے بعد انہیں 3-4 ماہ میں ان کی رقم واپس مل سکے۔

تعاون کے امور کے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے "سہکار سے سمریدھی" کے منتر کے ذریعے بہت سی نئے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نیشنل کوآپریٹو یونیورسٹی، نیشنل کوآپریٹو پالیسی اور کوآپریٹو ڈیٹا بیس بنا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بیجوں، نامیاتی کاشت کی مارکیٹنگ اور کسانوں کی پیداوار کی برآمدات کے لیے ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیاں بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں نل سے جل (نل سے پانی) اسکیم پیکس کے حوالے کر دی جائے گی کیونکہ حکومت ہند کی طرف سے بھیجے گئے کثیر جہتی پیکس کے مثالی ضابطے میں پیکس بھی گاؤں میں پانی فراہم کر سکے گا۔  انہوں نے کہا کہ اب پیکس کئی طرح کے کام کر سکے گا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تعاون کی وزارت تشکیل دے کر بہت سے چھوٹے زمین داروں کو کئی طرح کے کاروباروں سے جوڑ دیا ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ پیکس کو کثیر المقاصد بنا کر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کوآپریٹیو کے ذریعے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے ایک مضبوط قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کوآپریٹیو کے میدان میں  تمام اقدامات کئے گئے ہیں۔ جناب پشکر سنگھ دھامی کی قیادت میں اتراکھنڈ کی حکومت نے ان اقدامات کو زیریں سطح پر نافذ کیا ہے اور اس سے دیو بھومی کے چھوٹے کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

*****

U.No:3529

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1912338) Visitor Counter : 108