مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

"سوچھ اتسو 2023 –   اکتوبر 2024 تک 1000 شہروں کو کوڑا کرکٹ سے پاک 3-اسٹار بنانے کا ہدف ہے":  ہردیپ ایس پوری


سوچھ اتسو:  شہری صفائی  و ستھرائی کی قیادت کر رہی 400,000 سے زیادہ خواتین کاروباریوں کی مہم ہے

شہری ہندوستان کھلے میں رفع حاجت سے پاک (اوڈی ایف) بن گیا ہے

Posted On: 30 MAR 2023 10:47AM by PIB Delhi

ہاؤسنگ و شہری امور  کی وزیر جناب ہردیپ ایس پوری نے  نئی دہلی میں بین الاقوامی زیرو ویسٹ ڈے 2023 کے موقع پر کہا کہ اکتوبر 2024 تک 1000 شہروں کو کوڑا کرکٹ سے پاک 3-اسٹار  شہر بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ یو ایل بی کے درمیان مسابقتی، مشن موڈ جذبے کی حوصلہ افزائی کے لیے جنوری 2018 میں شروع کیے گئے جی ایف سی-اسٹار ریٹنگ پروٹوکول کی پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ سرٹیفیکیشن کے آغاز کے بعد سے  اس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ملک بھر سےآئے  ’سوچھتا دوت‘ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، وزیر موصوف  نے انہیں اپنی کمیونٹی میں تبدیلی لانے اور قائد بن کر چیلنجوں کو ذریعہ معاش کے مواقع میں تبدیل کرنے کے لیے مبارکباد پیش کی۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UVOA.png

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DJH9.png

مشن کی کامیابیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف  نے بتایا کہ شہری ہندوستان کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) بن گیا ہے۔ ان میں تمام 4,715 شہری بلدیاتی ادارے (یوایل بی) مکمل طور پر رفع حاجت سے پاک ہیں ،  3,547 یو ایل بی فعال اور حفظان صحت والے کمیونٹی اور عوامی بیت الخلاء   کے ساتھ او ڈی ایف+  اور 1,191 یو ایل بی مکمل فیکل سلج مینجمنٹ کے ساتھ او ڈی ایف+  +ہیں۔ مزید برآں، ہندوستان میں فضلہ کی پروسیسنگ 2014 میں 17 فیصد سے چار گنا بڑھ کر آج 75 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس میں 97فیصد وارڈوں کے 100فیصدگھر وں میں جا کر کچرے کو جمع کرنے اور ملک کے تمام یو ایل بی  میں تقریباً 90فیصد وارڈوں میں شہریوں کے ذریعہ کچرے کی علیحدگی  شامل ہیں۔

جناب  پوری نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایس بی ایم-یو -U کے اہداف کو حاصل کرنے کے عہد اور عزم کو مشن (ایس بی ایم-یو 2.0) کے دوسرے مرحلے میں کئی گنا بڑھا دیا جائے گا ۔ اس مشن کا مقصد ہندوستان کو کوڑا کرکٹ سے پاک ملک  بنانا ہے۔ انہوں نے ملک میں کچرے کے انتظام کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے آج منعقدہ  'کچرے سے پاک شہر' ریلی کی اہمیت کو اجاگر  کیا ، کیونکہ کھپت کے  طریقہ کار میں تبدیلی اور تیزی سے شہری کاری سے فضلہ پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوچھتا اب ایک  آندولن ہے، جسے شہریوں کی جانب سے زبردست حمایت حاصل ہے۔اس  مشن نے ملک بھر میں لاکھوں شہریوں کو شہروں کو صاف اور  سرسبز رکھنے نیز  کوڑے سے پاک بنانے کے مقصد کے لیے متحرک کیا ہے۔ متعدد مہم کے ذریعہ شہری صفائی و ستھرائی کی جانب مثبت قدم اٹھانے والے نوجوانوں اور خواتین لیڈروں کو بڑے پیمانے پر متحرک کیا گیا ہے ۔ 7 مارچ 2023 کو مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کے ذریعہ سوچھوتسو 2023 کے آغاز سے  شہروں کو کچرے سے پاک بنانے کی کوششوں کو ایک نئی تحریک ملی۔ اس کے ذریعہ ’کچرے سے پاک شہروں‘ کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے خواتین کی شرکت اور قیادت کو بڑھانا تھا۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو  ایک ساتھ لاکر’کچرے سے پاک شہر‘ کی تعمیر کی راہ پر گامزن کرنے کی مہم کی قیادت کا جشن منانے کے لیے  8 مارچ 2023 سے تمام شہروں میں تقریبات اور سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا ہے ۔سوچھ اتسو مہم شہری صفائی و ستھرائی  میں قائدانہ رول ادا کرنے والی  400,000 سے زیادہ  خواتین کاروباریوں کا ایک پلیٹ فارم ہے ۔اس منفرد یاترا اور مشعل مارچ میں شریک خواتین نے شہری صفائی و ستھرائی کی ذمہ داری لی شہری منظرنامے کو تبدیل کرنے کی مہم کی قیادت کی۔

عزت مآب وزیر اعظم نے "کچرے سے پاک شہر" (جی ایف سی) بنانے کے مجموعی وژن سوچھ بھارت مشن- اربن 2.0 کا آغاز کر کے ہندوستان کو پوری طرح صفائی اور کچرے کے انتظام کے ماحولیاتی نظام کی طرف ترقی کی نئی راہ پر گامزن کیا۔ گھر گھرجا کر کوڑا  جمع کرنا، انہیں الگ کرنا ، فضلہ کی پروسیسنگ اور ڈمپ سائٹ کا تدارک، آئی ای سی ، صلاحیت سازی ، ڈیجیٹل ٹریکنگ وغیرہ جی ایف سی  میں شامل ہیں۔ ہندوستان صفر فضلہ کے نقطہ نظر کو بھی فروغ دے رہا ہے جس میں ایک بند، سرکلر نظام میں مصنوعات کی ذمہ دارانہ پیداوار، کھپت اورٹھکانے لگانا شامل ہے۔ وزیر  موصوف نے خواتین کی زیر قیادت  جن آندولن 'کچرے سے پاک شہروں کے لیے ریلی' کی ستائش کی ۔ اس ریلی میں لاکھوں شہریوں نے اپنی گلیوں، محلوں اور پارکوں کی صفائی کی ذمہ داری اٹھائی ہے ۔

ہاؤسنگ و شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی نے ویسٹ مینجمنٹ کی سرکلرٹی کو یقینی بنانے اور کچرے کو قیمتی وسائل میں تبدیل کرنے کے لیے صفر ویسٹ اپروچ کو نافذ کرنے میں خواتین کی قیادت کے کردار کی  ستائش کی۔ انہوں نے سیلف ہیلپ گروپ کو پیشہ ورانہ سطح تک بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ان گروپوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آمدنی کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید برآں، ’ویمن ان گاربیج مینجمنٹ‘ سے لے کر ’خواتین کی زیر قیادت کچرے سے پاک شہر‘ تک ہمارے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق مطلوبہ نتائج دکھا رہے ہیں۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TXAP.png

مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کی موجودگی میں، اس پروگرام میں میئروں، کمشنروں اور مشن ڈائریکٹروں کی شرکت دیکھی گئی جنہوں نے کوڑا کرکٹ سے پاک شہروں میں سرکلرٹی، جی ایف سی کے لیے خواتین اور نوجوانوں، جی ایف سی کے لیے بزنس اور ٹیک پر بات کی۔اس تقریب میں میئرز کے ساتھ فائر سائیڈ چیٹ بھی دیکھنے میں آئی جہاں بہار، جھارکھنڈ، یوپی، مہاراشٹرا، چھتیس گڑھ جیسی ریاستوں نے اپنے بہترین طریقوں اور کامیابی کی کہانیوں کا اشتراک کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

3522

 



(Release ID: 1912221) Visitor Counter : 115