سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑکوں اور انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ نظام پر بھارت-روس ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ نئی دلی میں منعقد ہوئی
Posted On:
29 MAR 2023 5:56PM by PIB Delhi
سڑکوں اور انٹلیجینٹ ٹرانسپورٹ نظام پر بھارت-روس ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ 28 مارچ 2023 کو نئی دلی میں منعقد ہوئی۔ ورکنگ گروپ کا قیام سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت اور روسی فیڈریشن کی ٹڑانسپورٹ کی وزارت کے درمیان ایک مفاہمت نامے کے تحت کیا گیا تھا ۔ یہ مفاہمت نامہ سڑک ٹرانسپورٹ اور سڑک صنعت میں دو طرفہ تعاون کے لیے ستمبر 2021 میں کیا گیا تھا جس کا مقصد سڑک ٹرانسپورٹ ، لاجسٹکس ، انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ نظام اور نقل و حمل کے ماحول کے لیے سازگار شعبے میں مواصلات اور تعاون کے طویل مدتی اور موثر دوطرفہ تعلقات قائم کرنا تھا۔

میٹنگ کی مشترکہ صدارت محترمہ الکا اپادھیا، سکریٹری (آر ٹی اینڈ ایچ)، سڑکوں پر نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، اور محترم جناب دمتری بکانوف، روسی فیڈریشن کے ٹرانسپورٹ کے نائب وزیر نے کی۔
میٹنگ کے دوران کی گئی بات چیت میں دونوں ممالک کی جانب سے انٹیلیجینٹ ٹرانسپورٹ نظام، گرین موبلٹی، روڈ سیفٹی، روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے نفاذ سے متعلق مختلف اقدامات کی نمائش کی گئی۔ اس بات چیت سے سڑک کی نقل و حمل کی ترقی میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے نفاذ کے لیے بھارت اور روس کے درمیان طویل تعاون کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔
۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ت ح ۔
U–3506
(Release ID: 1912034)