وزارت دفاع

بھارت اور افریقہ کی مشترکہ فوجی مشق 'افینڈیکس-23' فورن ٹریننگ نوڈ، اوندھ، پونے میں اختتام پذیر ہوئی

Posted On: 29 MAR 2023 3:35PM by PIB Delhi

مشترکہ فوجی مشق "افریقہ-انڈیا فیلڈ ٹریننگ مشق (افینڈیکس-2023)" کا  دوسرا ایڈیشن آج پونے کے اوندھ کے فارن ٹریننگ نوڈ میں اختتام پذیر ہوا۔ افینڈیکس -، 2023 16 سے 29 مارچ 2023 کے دوران  منعقد ہوا ۔ اس کثیر القومی مشق میں براعظم افریقہ کے کل 25 ممالک نے حصہ لیا جن میں 124 شرکاء اور سکھ، مرہٹہ اور مہر رجمنٹ کے بھارتی فوجیوں نے حصہ لیا۔ مشق کے توثیقی مرحلے کا مشاہدہ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے، تمام افریقی چیفس اور نمائندوں نے کیا جنھوں نے چیفس کنکلیو میں شرکت کی۔

اس مشق کا مقصد مثبت فوجی تعلقات قائم کرنا، ایک دوسرے کے بہترین طریقوں کو اپنانا اور اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت ہیومینیٹیرین مائن ایکشن اور پیس کیپنگ آپریشنز پر عملدرآمد کرتے ہوئے مل کر کام کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔ یہ مشترکہ مشقیں افواج کو اس طرح کی کارروائیوں کو انجام دیتے ہوئے طریقہ کار اور حکمت عملی سیکھنے اور اپنانے کے قابل بنائیں گی۔ مزید برآں، یہ مشق امن قائم کرنے کی کارروائیوں کے دوران مصروفیات کے قواعد کی درست تشریح میں فورسز کی مدد کرے گی۔

مشق کے دوران پیدا ہونے والی ہم آہنگی، باہمی تعاون اور خیر سگالی ایک دوسرے کی تنظیم اور مختلف آپریشنز کے طریقہ کار کو سمجھنے کے ذریعے دونوں افواج کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ مشق مستقبل میں بھارتی اور افریقی افواج کے مابین وسیع تر تعاون کی پیش خیمہ ہے۔

اس مشق کے موقع پر ایک 'ایکوپمنٹ ڈسپلے' کا انعقاد کیا گیا جس میں 'میک ان انڈیا' کے تحت تیار کردہ 75 صنعتوں کی 32 دیسی مصنوعات کی نمائش کی گئی۔ افریقی افواج کے سربراہان، سربراہان کے نمائندوں اور افریقی ممالک کے شرکاء نے بھی تقریب کا مشاہدہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-03-29at14.35.21(2)8G1Y.jpeghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-03-29at14.35.20HVA4.jpeg_

 

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 3484



(Release ID: 1911950) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu