ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسکل انڈیا کی جانب سے نیو پارلیمنٹ پروجیکٹ میں لگے 910 کار پینٹرز کو سرٹیفکیٹ

Posted On: 29 MAR 2023 3:12PM by PIB Delhi

آتم نربھر بھارت کی ایک نظیر کے طور پر ہندوستان کو اس بات پر فخر ہے کہ نیو پارلیمنٹ، جمہوریت کا موجودہ مندر جو جلد ہی سو برس مکمل کرنے والی ہے۔ اسے اب ہمارے اپنے لوگوں نے کے ذریعہ بنایا جارہا ہے، جو ہمارے اپنے کاریگر ہیں۔ ان کارکنوں کی کوششوں کے اعتراف میں فرنیچر اینڈ فٹنگ اسکول کونسل ایف ایف ایس سی نے ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کی وزارت کے تحت، این ڈی ایم سی جیور سڈکشن اور این اے آر ایس آئی گروپ کے اشتراک سے کام کرتی ہے۔ 910 کارپینٹرز کو تربیت دی اور انھیں سرٹیفکیٹ عطا کئے جو پہلے سے سیکھے ہوئے ہنر کے اعتراف کے سلسلے میں ہیں۔

یہ پروگرام پارلیمنٹ میں منعقد ہوا اور صنعت کے فریقوں بشمول ڈاکٹر کے کے دیویدی ، جوائنٹ سکریٹری ، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کی وزارت، جناب دیپک اگروال، جوائنٹ سکریٹری، ہاوسنگ اور شہری امور کی وزارت، جناب اشونی متل، این پی بی، سنٹرل پبلک ورک ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) جناب سشیل اگروال، ڈائرکٹر ، پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کی قومی کونسل اور وویک شرما، منیجر ، اسٹریٹجی، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے پروگرام میں شرکت کی۔

پہلے سے حآصل ہنر مندی کی تصدیق (آر پیل ایل) اسل انڈیا کی اہم اسکیم پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا(پی ایم کے وی وائی) کا حصہ ہے اور اس کے تحت کسی شخص کی موجودہ ہنر مندی اور تجربےکی جانچ کی جاتی ہے۔

پروگرام کے اندر امیدوار کی پری اسکریننگ گائڈنس، کونسلنگ اور فراہم کی جاتی ہے تاکہ اس کی مجموعی ترقی ہوسکے۔ اس عمل کے ذریعہ ملک کے غیر منضبط کارکنونں کی کارکردگی میں بہتری لائی جاتی ہے اور اس کے تحت روزگار حاصل کرنے کے مواقع اور ہنر مندی کے جدید طور طریقوں سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔

ڈاکٹر کرشنا کمار دویدی ، جوائنٹ سکریٹری، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کی وزارت، نے کہا کہ پارلیمنٹ کی عمارت ہندوستان کی مالا مال جمہوری وراثت کا منبع ہے اور یہ ہندوستان کی شان اور فخر کی علامت ہے۔ آج کی تقریب ہمارے کار پنٹرز کو بااختیار بنانے کا موقع ہے اور اس کے لئے انھیں بہترین تربیت دے کر اور سند دے کر بااختیار بنایا گیا ہے۔ اس تربیت سے ان امیدواروں کے ملک کے اندر اور بیرون ملک بھی روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ یہ اقدام حکومت کے ہنر مند کارکن تیار کرنے کے پروگرام کو اجاگر کرتا ہے۔ جو ہمارے ملک کو ترقی کی راہ پر آگے لے جائیں گے۔

جناب نرسی ڈی کلیریا، چیرمین ، فرنیچر اینڈ فٹنگ اسکل کونسل اور منیجنگ ڈائرکٹر ، نرسی گروپ نے کہا کہ کارپنٹروں کی برادری کے لئے یہ بڑے فخر کا لمحہ ہے  کہ وہ اس ویژنری پروجیکٹ سے جڑے ہیں۔ ہم اپنے کارکنوں کو تربیت اور ہنر مندی دینے کے لئے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں اور نئی پارلیمانی عمارت کو جدید ترین بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے ان کارکنوں کو پورا تحفظ دیا گیا ہے۔ امیداروں کی رسمی ہنرمندی کی تربیت کے لئے ہم نے کئی پروگرام شروع کئے مثلا: میری اسکل میری پہچان نیشنل اپرینٹس شپ پروموشنل اسکیم اور مہارت کے مرکز کے قیام کے پروگرام عمل میں لائے گئے۔ اس کے ساتھ ہم آنے والے مہینوں میں پورے ہدنوستان میں 25 ہزار کارپنٹرز کو مہارت کے لئے سرٹیفکیٹ دیں گے۔

اس پروجیکٹ کا مقصد کارکنوں کو متحرک روزگار منڈی میں کام حاصل کرنے کا اہل بنانا اور انھیں قوم کی تعمیر کی جانب حوصلہ دینا ہے۔ آگے چل کر یہ کارکن کنسٹرکشن، الیکٹریکل ، پلمبرنگ وغیرہ شعبوں میں روزگار حاصل کرسکیں گے۔ اس سے نہ صرف یہ لوگ ڈیجیٹل خؤاندگی حاصل کریں گے بلکہ ٹیکنکل ہنرمندی کو بھی بہتر بنا سکیں گے۔

****

 

U.No:3475

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1911854)