کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

آزادی کے  75  ویں سال  میں پہلی بار  ہندوستان کی مجموعی برآمدات 750 بلین امریکی ڈالر  کی اب تک کی سب سے زیادہ  سطح کو عبور کرچکی ہے:جناب پیوش گوئل


انتہائی مشکل عالمی اقتصادی صورت حال کے باوجود برآمدات کاسنگ میل حاصل کیا ہے: جناب گوئل

وزیراعظم کے ذریعہ بتائے گئے پانچ پران سے ہندوستان 2047 میں ایک ترقی یافتہ بھارت @  100  کی طرف بڑھے گا: جناب گوئل

ہندوستان کو خود کفیل بنانا، دروازہ بند کرنا نہیں بلکہ اس کو وسیع کرکے کھولنے کے بارے میں ہے: جناب گوئل

Posted On: 28 MAR 2023 8:05PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت، امور صارفین،  خوراک، سرکاری نظام تقسیم  اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے  اعلان کیا کہ ہندوستان کی مجموعی برآمدات ، جس میں خدمات اور تجارتی  برآمدات شامل ہے، نے آج 750 بلین امریکی ڈالر  کے نشانے کو عبور کرلیا ہے۔ یہ اب تک کی سب سے بڑی حصولیابی ہے اور آزادی کے 75 ویں سال میں 750 بلین کی یہ کامیابی ایسے وقت میں حاصل ہوئی ہے جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں۔

اپنے خطاب میں جناب گوئل نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح انتہائی مشکل حالات میں برآمدات  21۔2020 میں 500 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر آج  750  بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

نئی دہلی میں آج ہندوستان کی مسابقت کو مسحکم بنانے کے تعلق سے ایسوچیم سالانہ اجلاس 2023 میں اپنے کلیدی خطاب میں  وزیر موصوف نے ب بتایا کہ  تجارت اور خدمات  دونوں شعبوں میں صحت مند ترقی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت دیکھتے ہوئے کہ پوری دنیا کساد بازاری کا شکار ہے، زیادہ تر ترقی یافتہ ممالک میں مہنگائی عروج پر ہے، سودی شرحیں بڑھ رہی ہیں اور دنیا کے بقیہ حصوں میں تباہی اور اداسی کا احساس ہے، ایسے حالات میں ہندوستان کی کارکردگی ہمیں فخر سے بھر دیتی ہے۔

وزیر موصوف نے یاد دلایا کہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آزادی کے دن لال قلعہ کی فصیل سے کہا تھا کہ  ہمیں  نوآبادیاتی ذہنیت سے نجات حاصل کرنی ہوگی اور اپنی جڑوں کو پہنچاننے اور اسے مستحکم بنانے کی ضرورت ہوگی۔  انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے ذریعہ بتائے گئے پانچ پران سے 2047 میں ہندوستان ایک ترقی یافتہ بھارت 100 @ کی طرف بڑھے گا جب ہم  اپنی آزادی کی صد سالہ تقریبات منا رہے ہوں گے اور کہا کہ  ہم سبھی کو ان پانچ پران کے جذبے کے تحت فرائض کے احساس کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ  ’’بھارت 100 @ : جامع اور پائیدار عالمی ترقی کے لئے راہ ہموار کرنا‘‘  کے موضوع پر منعقد تقریب ملک کے نوجوانوں کی توقعات اور  ابھرتے ہوئے یووا بھارت کے ساتھ  ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  لوگ عالمی چیلنجوں کو پورا کرنے میں دنیا کی قیادت کے لئے ایک معاشی سپر پاور کے طور پر ہندوستان کو دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ہندوستان کو متعدد محاذوں پر ایک لیڈر کے طور پر کام کرتے ہوئے دیکھے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسوچیم  بھارت 100 @ کے سفر میں آگے سے قیادت کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی توجہ اس بات کو یقینی بنانے میں ہے کہ زیادہ سے زیادہ  کنبوں کی بنیادی ضروریات پوری ہوں تاکہ ہم آگے بڑھ سکیں۔ ترقی کی پیمائش نہ صرف اقتصادی پیش رفت کے لحاظ سے  کی جائے گی بلکہ دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ سماجی ترقی اور انسانی ترقی کے اشاریئے کے لحاظ سے بھی کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ  ملک میں 80 کروڑ سے زیادہ لوگ اس بین منسلک دنیا میں انٹرنیٹ کا استعمال کررہے ہیں۔ ہمارے پاس ایک مجموعی نیا  توقعاتی بھارت اور ہمارے ملک کے نوجوان ہیں جو زیادہ سے زیادہ مطالبے کررہے ہیں۔ ہمیں نئے بھارت کے شہریوں کی توقعات کو پور اکرنے کےلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ گھریلو منڈیوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 9 سالوں میں بنیادی  بلاک کی تعمیر  کی ضرورت پر توجہ دی گئی ہےجو بلا رکاوٹ اور پائیدار ترقی کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ملک کے سفر میں پہلی دہائی  مضبوط بنیادوں، اقتصادی فریم ورک اور مستحکم انضباطی طور پر طریقوں کی تخلیق پر  توجہ مرکوز کرنے کی ہے۔ تاکہ گھریلو اور بین الاقوامی سرمائے کو راغب کیا جاسکے۔وزیر موصوف نے کہا کہ  ہندوستان اب ایسے ہی سفر سے گزر رہا ہے اور ہندوستان اپنی بڑی گھریلو منڈی   کی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور تیزی سے دنیا کی منڈیوں تک رسائی حاصل کررہا ہے۔

وزیر موصوف نے اس حقیقت پر زور دیا کہ ہندوستان کو خود کفیل بنانے کی حکومت کی کوشش  دروازے بند کرنے کے لئے نہیں بلکہ مسابقتی اور بین الاقوامی تجارت  کو تعین کرنے سے متعلق تقابلی فوائد کے مقاصد کے ساتھ بڑے پیمانے پر انہیں کھولنے کی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہر ملک عالمی تجارت میں مواقع ڈھونڈتا ہے اور پوری دنیا ایک دیرپا اندازمیں آگے بڑھ رہی ہے۔ وزیر موصوف نے رائے دی کہ پالیسی سازوں کو پورے ویلیو چین پر غور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان صنعتوں یا شعبے کی تلاش کی جاسکے جس میں ہندوستان قیمت کے لحاظ سے زیادہ سے زیادہ مسابقت  کا اہل ہو۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ قابل تجدید توانائی کا شعبہ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں ہندوستان برآمدات کے بڑے امکانات تلاش کرکے عالمی لیڈر بن سکتا ہے اور کم از کم کاربن اثرات کے ساتھ اشیا اور خدمات کی پیداوار کو بھی فروغ دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے حکومت  قومی بنیادی ڈھانچہ  کےلئے پائپ لائن، پی ایم گتی شکتی،  یونیفائڈ لاجسٹکس انٹر فیس  پلیٹ فارم وغیرہ جیسے مختلف اقدامات کررہی ہے ، ٹیکنالوجی کی تعمیر اس طرح کے اقدامات کےلئے ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے آگے اس چیز کےلئے ستائش کی کہ کس طرح یو پی آئی مالیاتی ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کررہا ہے اور ڈیجیٹل  کامرمس کے لئے اوپن نیٹ ورک  ای کامرس کو فروغ دے رہا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ  وزیراعظم کی قیادت میں مضبوط میکرو معیشت  (چھوٹے پیمانے کی معیشت) مضبوط زر مبادلہ کے ذخائر ، نسبتاً کم افراط زر اور صنعت کاری کے جذبے نے   نہ صرف درآمدی اشیا سے  گھریلو اشیا میں تبدیل کرنے  کے لئے گھریلو موافق ماحول کو  ایک ساتھ لایا ہے بلکہ بڑے پیمانے پر معیشت کے حصول اور بین الاقوامی منڈیوں میں مسابقت میں مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختراع ، تحقیق و ترقی ، تفتیش کا جذبہ اور غیر معمولی سوچ کو آج دنیا دیکھ رہی ہے اور یہ تمام بھارت کےنئے جذبے کی عکاس ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ  آزادی تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) پر آسٹریلیا اور یو اے ای کے ساتھ ہندوستان نے دستخط کئے ہیں جس کا تینوں ممالک کی صنعت نے خیر مقدم کیا ہے اور میڈیا پلیٹ فارموں سے مثبت رد عمل حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سلسلہ وار ایف ٹی ایز  تبادلہ خیال کے مختلف مرحلے میں ہے، جس کا مقصد ہندوستان کی تجارت کو فروغ دینا اور معیشت کے لئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ہندوستان کے لئے اہم وقت ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کے ویژن کی ستائش کی  جنہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان کے لئے اب صحیح وقت آگیا ہے ۔ انہوں نے آگے کہا کہ جی 20 کی صدارت نے ہندوستان کو عالمی سطح پر کھڑا کرنے کے لئے ایک منفرد موقع فراہم کیا ہے اور دنیا بھر میں ہندوستان کے کاروبار کو بڑھانے کے لئے صنعت اور کاروباری افرد کو اس سے مستفیض ہونا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع ح۔ ن ا۔

U- 3460


(Release ID: 1911740) Visitor Counter : 275


Read this release in: Kannada , English , Hindi