کوئلے کی وزارت

کوئلے کی وزارت نے تین سال سے کم عرصے میں 87 کانوں کی کامیابی سے نیلامی کی


اس بات کا امکان ہے کہ اس سے 33200 کروڑ کی آمدنی حاصل ہوگی اور تین لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

ایک سو چھ کوئلہ بلاکوں کےلئے  نیلامی کے عمل کا ساتواں مرحلہ 29 مارچ کو شروع کیا جائے گا

Posted On: 28 MAR 2023 4:20PM by PIB Delhi

آتم نربھر بھارت کے وژن کے ساتھ جون 2020 میں وزیراعظم نے  تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامی کے پہلے مرحلے کی شروعات کی تھی۔ کوئلہ شعبوں کو کھولنے کے لئے معدنیات کے قوانین میں ترمیم کی گئی تھیں تاکہ سرکاری اور نجی شعبے کی کمپنیوں کو مساوی مواقع  فراہم ہوں اور انہیں بنا کسی پابندی کے کوئلہ کانوں کی نیلامی کی اجازت مل سکے۔ ان کانوں سے کوئلے کو اپنی کھپت ، فروخت یا کسی دیگر مقصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامیوں کے اہم فیچرز حسب ذیل ہیں:

  • فروخت اور /یا کوئلے کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں
  • پیش گی رقم اور بولی کی حفاظتی رقم میں کمی
  • بڑے پیمانے پر شرکت کو اہل بنانے کے لئے تکنیکی یا مالیاتی اہلیتی معیار کا تعین نہیں
  • جزوی طور پر دریافت کی گئی کوئلہ کانوں کے معاملے میں کوئلہ کانوں کے کچھ حصوں کو چھوڑ نے کی اجازت دی گئی۔
  • قومی کوئلہ اشاریہ اور نیشنل لگنائٹ انڈیکس کا تعارف
  • ایک مقررہ روپے/ ٹن پر مبنی  نیلامی کے بجائے فیصدی محصولات کی تقسیم کے  نظام کو اپنایا گیا۔
  • جلد کوئلے کی پیداوار کو فروغ دینے اور صاف شفاف کوئلے کی ٹیکنالوجیوں کو فروغ دینے کے لئے مراعات
  • خودکار روٹ کے تحت 100 فیصد ایف ڈی آئی
  • زیادہ سے زیادہ آمدنی  اور روزگار کی پیدوار
  • کوئلہ کانوں کے ارد گرد ہمسایہ علاقوں کی ترقی

تین سال سے کم عرصے کے اندر نیلامی کے چھ مرحلے کامیابی سے مکمل ہوئے اور 87 کوئلہ کانوں کی نیلامی کی جاچکی ہے۔ ان کانوں سے تقریباً 33200 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہونے کا اندازہ ہے اور اس سے تقریباً تین لاکھ افراد کو روزگار ملنے کی امید ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RZG4.jpg

تجارتی کانکنی کا تخمینہ

 

مرحلے کے اعتبار سے مجموعی اعداد و شمار

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002N8U7.jpg

کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے وزارت کوئلہ نے ایک سنگل ونڈو کلیئرنس سسٹم (ایس ڈبلیو سی ایس) پورٹل کا تصور کیا ہے۔ ایس ڈبلیو سی ایس وزارت کوئلہ کا اہم حصہ ہے۔ اس کے ذریعہ کانوں  کی جلد شروعات کے لئے مختلف منظوریوں کو حاصل کرنے کا ایک پلیٹ فارم تیار کرنا ہے۔ اس کے نتیجے میں سنگل گیٹ وے کے ذریعہ ملک میں کوئلہ کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ کوئلہ کانوں کی شروعات کے لئے ضروری تمام قانونی منظوری (مرکزی وزارتوں سمیت ریاستی سرکاری محکموں/ ایجنسیوں کے ساتھ) کی پیمائش کی بھی تجویز ہے۔ پورٹل منظوریوں کی فراہمی کے لئے متعلقہ ایپلی کیشن کی شکل کے ساتھ ساتھ پروسیس کی بھی پیمائش کرے گا۔

انتیس مارچ 2023 کو کوئلے کی وزارت  106 کوئلہ بلاکوں کے لئے ساتویں دور کی نیلامیوں کا عمل شروع کررہی ہے۔ مجوزہ کوئلہ کانوں  کا انتخاب سرمایہ کاروں کی مختلف مانگوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ کوئلہ کی وزارت ملک کی اقتصادی نمو اور ترقی کے لئے کوئلہ کے شعبے میں خود انحصاریت حاصل کرنے کےلئے پرعزم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع ح۔ ن ا۔

U- 3456



(Release ID: 1911708) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu