سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

 پریس ریلیز


’’ٹی ڈی بی- ڈی ایس ٹی نے صنعتی بھنگ،  السی اور بچھوا بوٹی وغیرہ جیسےڈنٹھل والے موادوں کے ذریعہ زرعی  کچرے  سے فائبر نکالنے  کے لئے نئی دہلی میں واقع میسرز ساہی فیب پرائیویٹ لمیٹڈ کی مدد کی‘‘

’کچرے سے پاک  شہروں  کی پہل قدمی کی سمت میں  ٹیکنالوجی اقدامات کے تحت  صنعتی  بھنگ سے فائبر کی تیاری  اور اس کی تجارتی کاری  کے لئے  ڈی ٹی بی۔ ڈی ایس ٹی  فنڈ مہیا کرتی ہے‘

’’ بہت سے  استعمالات کے ذریعہ  صنعتی کچرے سے فائبر تیار کرنے کے مقصد کے ساتھ  ڈی ٹی بی۔ ڈی ایس ٹی نے   دہلی میں قائم ایک اوراسٹارٹ اپ  کو مدد بہم پہنچائی ‘‘

Posted On: 29 MAR 2023 10:32AM by PIB Delhi

سوچھ بھارت مشن - شہری 2.0 کے تحت ہمارے سبھی شہروں کو  ’کچرے سے پاک بنانے‘ اور ’سوچھتا‘   پر توجہ مرکوز کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خیالات سے تحریک پاکر کومت ہند کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے ایک قانونی ادارےٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ نے  کچرے کے بندوبست  کے میدان میں کمرشلائزیشن کے مرحلے میں اختراعی/دیسی ٹیکنالوجیز رکھنے والی ہندوستانی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کیں۔ اس تجویز کا مقصد ہندوستانی شہروں کو کچرے سے پاک بنانا اور اسی  کے ساتھ ساتھ ہی ٹیکنالوجیسے متعلق کارروائیوں یعنی’ویسٹ ٹو ویلتھ‘ کے ذریعےکچرے سے دولت پیدا کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039ZTK.jpg

اس پہل کے تحت آج ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ ٹی ڈی بی نے نئی دہلی میں واقع میسرز ساہی فیب پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ صنعتی بھنگ،  السی  اور  بچھوا بوٹی وغیرہ  جیسے ڈنٹھل سے بننے والے مواد کے زرعی کچرے سے تیار ہونے والے فائبر کی  ترقی اور تجارت کاری کے لیے ایک معاہدہ کیا۔ بورڈ نے 2.08 کروڑ روپے کی کل پروجیکٹ لاگت میں سے 1.38 کروڑ روپے کی امداد فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔

صنعتی بھنگ کینابس سیٹیوا کی ان اقسام سے بناہے جس میں 0.3 فیصد سے کم ٹیٹرا ہائیڈرو کینبینول ہوتا ہے۔ چھوٹے بھورے رنگ کے بیجوں میں اومیگا-3 اور اومیگا -6 سمیت پروٹین، فائبر اور صحت بخش چربی والے ترشوں سے بھرپور  تغذیہ بخش غذا ہوتی ہے  جو دل، جلد اور جوڑوں کی صحت  کو بہتر بنا کر کئی بیماریوں کی علامات کو کم کرنے میں مدد گارہوتی ہے۔

اس کے علاوہ، تنے میں بہت سی خصوصیات ہیں جیسے کہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیت، سیلولوز، ہیمی سیلولوز، پیکٹین، لگنن وغیرہ کے کمپوزیشن کی وجہ سے الٹرا وائرس شعاعوں کی روک تھام۔ جبکہ یہ کپاس کے مقابلے میں کھیتی میں کم پانی استعمال  کرتا ہے،کم مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتا ہے، کم توانائی استعمال کرتا ہے اور وہیں اس میں کپاس اور پالئیسٹرفائبر کے مقابلے میں بہتر کاربن کو علیحدہ کرنے کا سسٹم  ہوتا ہے۔ تاہم، ٹیکنالوجی کی کمی کی وجہ سے، پائیدار اور ماحول دوست فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہونے اور مضبوط ترین اور پائیدار قدرتی ٹیکسٹائل فائبر میں سے ایک ہونے کے باوجود اس کابھرپوراستعمال نہیں ہوسکا ہے۔

اس طرح غیر استعمال شدہ کچرے سے دولت پیدا کرنے کے مقصد کے ساتھ، اس کمپنی نے کچرے سے تین مراحل میں فائبر/فائبر والی مصنوعات تیار کرکے ایک اختراعی حل نکالا ہے،  یہ تین مراحل  مندرجہ ذیل ہیں:

  • جھلی ہٹانے کا عمل  : بھنگ کے تنے کو مقامی طور پر تیار کردہ  جھلی ہٹانے والی  مشین کے ذریعے پروسیس کیا جاتا ہے۔
  • ویٹ پروسیسنگ: ہائی ٹمپریچر ہائی پریشر (ایچ ٹی ایچ پی) مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے، نکالے گئے فائبر  کو الکلی/انزائمز سے ٹریٹ کیا جاتا ہے۔
  • فائبر پروسیسنگ:  ٹریٹیڈفائبر کو کارڈنگ کے ذریعہ انفرادی نوعیت کا بنایا جاتا ہے اور اسے مختلف روٹوں  کے ذریعہ  پروسیس کیا جا سکتا ہے، جن میں سے ایک نیڈل  پنچنگ  (غیربْنا  ہوا) ہے۔

تنے سے نکالا جانے والا فائبر نہ صرف مدور معیشت میں تعاون دے گا بلکہ کسانوں کی آمدنی میں بھی تقریباً 7 گنا اضافہ کرے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ٹی ڈی بی کے سکریٹری جناب راجیش کمار پاٹھک نے کہا کہ ٹی ڈی بی اختراعی دیسی ٹیکنالوجیز کی مدد کرنے میں پیش پیش رہا ہے، جس کا مقصد عام آدمی کی زندگی کوسہل بنانا ہے۔ بہت سے اسٹارٹ اپ نئے میدانوں میں قدم رکھ رہے ہیں اور اس وجہ سے اپنی کوششوں  کو پورا کرنے کے لیے مالی مدد چاہتے ہیں۔ میسرز ساہی فیب ایک ایسا ہی اسٹارٹ اپ ہے جو زرعی کچرے سے فائبر تیار کر رہا ہے ،جو ٹیکنالوجی کی کمی کی وجہ سے اب تک استعمال نہیں ہو سکا تھا۔

*************

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.3451



(Release ID: 1911702) Visitor Counter : 107