امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں ’بھارت @100: جامع اور پائیدار عالمی ترقی کی راہ ہموار کرنا‘ کے موضوع پر مبنی ایسوچیم کے سالانہ اجلاس 2023 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 برسوں  سے ’پورے حکومتی نقطہ نظر‘ اور ’ٹیم انڈیا‘ کے جذبے کے ساتھ ملک کی قیادت کر رہے ہیں

وزیر اعظم مودی نے ملک کو سیاسی استحکام دیا، ہندوستان کی جمہوری تاریخ میں جناب مودی کی قیادت میں اس دور کو ’سیاسی استحکام کا دور‘ کہا جائے گا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی، ملک کی قیادت کرتے ہوئے، تمام امکانات کو بروئے کار لانے کی ہمت اور وژن رکھتے ہیں تاکہ ملک مقررہ ہدف تک پہنچ سکے

جناب مودی کی قیادت میں، یہی وہ  وقت ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے ہندوستان کی صنعتوں کے سائز اور پیمانے کو تبدیل کیا جائے

ایسوچیم جیسی تنظیمیں حکومتی پالیسی اور صنعت کے درمیان ہم آہنگی کے لیے کام کرتی ہیں

مفاد عامہ پر مبنی حکومت کی پالیسیوں اور نظریے نے ملک کو محفوظ بنایا اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کیا، آج بھارت کے طے کردہ نئے سنگ میل سے پوری دنیا حیران ہے

اس سے قبل ملکی بجٹ میں خسارے کو چھپایا جاتا تھا لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے خسارے پر قابو پا کر اسے معیشت کے معیار کے اندر لایا ہے

بنیادی ڈھانچے اور لاجسٹک لاگت کو کم کیے بغیر صنعتی ترقی ممکن نہیں تھی، جناب مودی نے بڑے وژن کے ساتھ 5 برسوں میں لاجسٹک لاگت کو کم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے

جی ڈی پی کو انسانی چہرہ اور حساسیت دے کر وزیر اعظم مودی نے ملک کے محروم 60 کروڑ لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لائی ہے، ان 60 کروڑ لوگوں کی محنت سے ملک کی معیشت کے لیے اس سے بڑا کوئی قدم نہیں ہو سکتا

Posted On: 28 MAR 2023 4:23PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں ’بھارت @100: جامع اور پائیدار عالمی ترقی کی راہ ہموار کرنا‘ کے موضوع پر مبنی ایسوچیم کے سالانہ اجلاس 2023 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YV0W.jpg

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ پورے ہندوستان کی ترقی تبھی ہو سکتی ہے جب پوری قوم اس کے لیے کوششیں کرے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہندوستان کی ہمہ جہت ترقی نہیں ہوگی ہم اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ 130 کروڑ کی آبادی کو بہت بڑا بوجھ سمجھتے ہیں لیکن اس کی بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتے جب تک ہندوستان کی ترقی کے لیے ملک کے کونے کونے سے کوششیں نہیں کی جاتیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00256VF.jpg

امور داخلہ اور امداد باہمی  کے مرکزی وزیر نے کہا کہ اگر ہم آج ہندوستان کے سیاسی نقشے کا تجزیہ کریں تو ہم دیکھتے ہیں کہ ایک مرکزی حکومت، 28 ریاستی حکومتیں، 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں، 6 مرکز کے زیر انتظام علاقے، تقریباً 2.5 لاکھ مقامی ادارے، 30-31 لاکھ منتخب نمائندے، 6.40 لاکھ گاؤوں اور ان کی پنچایتیں، ضلع پنچایتیں، میونسپلٹی اور میونسپل کارپوریشن مل کر ہمارا انتظامی سیٹ اپ تشکیل دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ترقی تب تک ممکن نہیں ہے جب تک ملک کے وزیر اعظم نچلی سطح پر مکمل حکومت کے نقطہ نظر اور ٹیم انڈیا کے تصور کو لاگو نہیں کرتے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مختلف نظریات سے اوپر اٹھ کر اور ٹیم انڈیا کے وژن کو پورا کرتے ہوئے پورے ملک کو ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 9 برسوں  میں ان کی قیادت میں حکومت نے کئی سنگ میل عبور کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں توانائی کی اسی سطح کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 59 مقامات پر جی 20 اجلاس منعقد کرکے ایک شعور پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت مل کر کام کرنے کا طریقہ اختیار نہ کرتی تو ہم کبھی بھی کووڈ-19 جیسی وبائی بیماری سے کامیابی کے ساتھ لڑنے کے قابل نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو یقین ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان ہی واحد ملک ہے جس نے کووڈ-19 کا بہترین ممکنہ طریقے سے مقابلہ کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035HN8.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی طرف سے غور و خوض کے بعد بنائی گئی درست پالیسیوں نے ہندوستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ ہمارے نظریے نے ہندوستان کو محفوظ بنایا ہے، ہماری حساس اسکیموں نے ہندوستان کی ترقی کو ہمہ جہت بنایا ہے اور ہم نے اپنی کامیابیوں سے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا کے ذریعے سال 2022 میں ملک میں کل 8840 کروڑ ڈیجیٹل لین دین ہوئے ہیں، جس میں یو پی آئی کا حصہ 52 فیصد ہے اور ان کی کل قیمت 126 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے 99 فیصد دیہاتوں تک بجلی پہنچ چکی ہے، ملک کی 1.90 لاکھ پنچایتوں کو بھارت نیٹ سے جوڑا گیا ہے اور گزشتہ 6 برسوں میں 6 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ آپٹیکل فائبر بچھایا گیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ 2014 میں 6.1 کروڑ براڈ بینڈ کنکشن تھے، جو ستمبر 2022 میں بڑھ کر 82 کروڑ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی قیادت کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پاس تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی صلاحیت، ہمت اور وژن ہے تاکہ ملک مقررہ ہدف تک پہنچ سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ITFV.jpg

امور داخلہ اور امداد باہمی  کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے لیے دو اہداف مقرر کیے ہیں۔ پہلا، ہندوستان کو 2047 تک مکمل طور پر ترقی یافتہ ملک ہونا چاہیے اور دوسرا، ہندوستان کو 2025 تک 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بنانا اور ان دو مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 9 برسوں میں ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں ہندوستان کی تجارتی اشیاء کی کل برآمدات 421 بلین ڈالر ہیں، ملک میں 83 بلین ڈالر کی ایف ڈی آئی آئی ہے، 70,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپس ہیں جن میں سے 116 یونیکارن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے بنیادی ڈھانچے پر ہونے والے اخراجات پر توجہ مرکوز رکھی ہے اور 23-2022 کے 10 مہینوں میں اوسطاً جی ایس ٹی کی وصولی 1.49 لاکھ کروڑ روپے ماہانہ رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005QMF7.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ 2014 سے پہلے کسی نے بھی 60 کروڑ لوگوں کے بارے میں بات نہیں کی جن کے پاس کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے اور جو ملک کی معیشت کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 9 برسوں میں ہر خاندان کو بینک اکاؤنٹ کی سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی بی ٹی کے ذریعے وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت نے 53 وزارتوں کی 310 سے زیادہ اسکیموں کے لیے 48 کروڑ بینک کھاتوں میں 24 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی براہ راست منتقلی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے ان 60 کروڑ لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے بہت سی اصلاحات کی ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ جی ڈی پی کو انسانی چہرہ اور حساسیت دے کر وزیر اعظم مودی نے ملک کے محروم 60 کروڑ لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لائی ہے۔ ملک کی معیشت کے لیے ان 60 کروڑ لوگوں کی کوششوں سے بڑا کوئی قدم نہیں ہو سکتا۔ اس سے پہلے ملک کے بجٹ میں خسارے کو چھپایا جاتا تھا، لیکن جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے خسارے پر قابو پا کر اسے معیشت کے پیمانے کے اندر لایا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جناب مودی نے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کا سب سے بڑا کام کیا ہے اور اس کے لیے انہوں نے مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں کو بھی متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال کے بعد ہندوستان میں لاجسٹک لاگت موجودہ 13 فیصد سے کم ہوکر 7.5 فیصد ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے بنیادی ڈھانچے میں تقریباً 100 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں قومی شاہراہوں کی لمبائی 91 ہزار کلومیٹر تھی جو آج بڑھ کر 1.46 لاکھ کلومیٹر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر اور لاجسٹک لاگت کو کم کیے بغیر صنعتی ترقی ممکن نہیں تھی اور عظیم وژن کے ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 5 برسوں میں لاجسٹک لاگت کو کم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ملک میں سیاسی استحکام بھی لایا ہے اور 2014 میں 30 سال کے بعد مکمل اکثریت والی حکومت بنی ہے اور اس میں ملک کے عوام نے اہم رول ادا کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ 10 سال کا یہ عرصہ ہندوستانی جمہوریت کی تاریخ میں سیاسی استحکام کے دور کے طور پر جانا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ نو برسوں میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال بھی مستحکم ہوئی ہے۔ ملک میں قومی سلامتی کا ایک مضبوط ماحول بنایا گیا ہے، جس نے شمال مشرق سے لے کر گجرات کے کچھ تک اور جموں و کشمیر سے کنیا کماری تک پورے ملک میں صنعتی ترقی کے لیے سازگار ماحول تیار کیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ 2014 سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے مضبوط عزم کے ساتھ حکمرانی کے اصولوں کو نچلی سطح پر لاگو کیا ہے اور بہت سی نئی پالیسیاں لائی ہیں۔ نئی تعلیمی پالیسی، نئی ڈرون پالیسی، نئی ہیلتھ پالیسی، نئی الیکٹرانکس پالیسی، کمرشل کول مائننگ پالیسی، میک ان انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا، اسکل انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا کی پالیسیوں نے تمام پیرامیٹرز کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے آتم  نربھر بھارت اور ووکل فار لوکل کے ساتھ ملک کی مقامی صنعتوں کو مضبوط کرنے کا ماحول بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی طویل مدتی اور دور اندیش پالیسیوں کے بغیر ممکن نہیں ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے کبھی بھی ایسے فیصلے نہیں لیے جو عوام اور ووٹ بینک کو پسند ہوں، بلکہ ایسے فیصلے کیے جو عوام کے لیے بہتر ہوں۔ جناب شاہ نے کہا کہ حکومت نے دور اندیشی کے ساتھ اور ووٹ بینک کے لالچ کے بغیر ملک میں ایک ماحول بنایا، فیصلے کیے، پالیسیاں بنائیں اور انہیں مضبوطی کے ساتھ نافذ کیا۔ اس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں جو آج ہماری کامیابیوں کی صورت میں دنیا کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں جب جناب نریندر مودی وزیر اعظم بنے تو ملک کی فی کس آمدنی 68000روپے تھی، جو کہ آج 1.72 لاکھ روپے ہے۔

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ 2014 میں عالمی جی ڈی پی میں ہندوستان کا حصہ 2.60 فیصد تھا جو 31 مارچ 2022 تک بڑھ کر 3.40 فیصد ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ایف ڈی آئی کی آمد میں 2014 میں ہمارا حصہ 2.10 فیصد تھا،جو 2022 میں بڑھ کر 6.70 فیصد ہو گیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے سخت فیصلوں، قطعی پالیسیوں کی تشکیل، ان پالیسیوں پر سختی سے عمل درآمد اور بدعنوانی کا مکمل خاتمہ کے 4 ستونوں پر معیشت کو ترقی دینے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستانی صنعت وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اپنے سائز اور پیمانے کو تبدیل کرے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3421



(Release ID: 1911663) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Marathi , Tamil , Kannada