صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے وشو بھارتی کے کانووکیشن میں شرکت کی

Posted On: 28 MAR 2023 6:26PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (28 مارچ، 2023) شانتی نکیتن میں وشو بھارتی کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور 20 ویں صدی کے اوائل میں مشرقی نصف کرہ کے سب سے اہم شہر کا آرام چھوڑ کر شانتی نکیتن آئے تھے جو ان دنوں ایک دور افتادہ علاقہ تھا۔ اس میں سب کے لیے، خاص طور پر نوجوان طالب علموں کے لیے، ایک پیغام ہے۔ گرودیو جیسے پیشوا بڑے مقاصد کے حصول کے لیے آرام کے بجائے مشکلات کا انتخاب کرتے ہیں۔ وشو بھارتی کے نوجوان طالب علموں کو گرودیو کی زندگی سے حاصل ہونے والے اس سبق پر دھیان دینا ہوگا کہ تبدیلی لانے کے قابل ہونے کے لیے اپنے کمفرٹ زون سے باہر آنا پڑتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ گرودیو کا یہ یقین کہ فطرت بہترین استاد ہے، اس ادارے کو جس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے۔ وہ تعلیم کے عمل کو مغرب سے مستعار نظاموں کی قیود سے آزاد کرانا چاہتے تھے۔ وہ ان سخت ڈھانچوں اور طریقوں کے خلاف تھے جن میں طالب علم غیر فعال وصول کنندہ تھے اور سیکھنے میں فعال شراکت دار نہیں تھے۔ وشو بھارتی کے ذریعے انھوں نے ہمیں ایک ایسے تعلیمی نظام کا تحفہ دیا ہے جو فطرت کے قریب ہے، جو روحانیت اور جدید سائنس، اخلاقیات اور عمدگی، روایت اور جدیدیت کا امتزاج کرتا ہے۔ گرودیو کے لیے، سیکھنا لامحدود تھا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ گرودیو تخلیقی صلاحیتوں اور انفرادیت کو فروغ دینے کے لیے تعلیم چاہتے ہیں نہ کہ دقیانوسی تصورات اور کیریئرسٹ پیدا کرنے کے لیے۔ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ وشو بھارتی نے گرودیو کے تعلیم کے فلسفے پر عمل کیا ہے اور بہت سے مشہور فنکار اور تخلیقی افراد پیدا کیے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ گرودیو کو بھارتی علم کی روایت پر فخر تھا۔ ہماری روایت میں یہ کہا جاتا ہے کہ صرف وہی سیکھنا معنی خیز ہے جو آزادی دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جہالت، تنگ نظری، تعصب، منفیت، لالچ اور اس طرح کی دیگر حدود سے آزادی تعلیم کا اصل مقصد ہے۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وشو بھارتی کے طلبہ جہاں بھی رہنا اور کام کرنا چاہتے ہیں وہاں بہتر کمیونٹی کی تعمیر میں مدد کریں گے۔

صدر جمہوریہ کی تقریر پڑھنے کے لیے  یہاں کلک کریں

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 3413



(Release ID: 1911617) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil