وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

این سی آر ٹی کی نئی نصاب کُتب کو 22 زبانوں میں تیار کیا جائے گاجوVIII      شیڈیول میں شامل ہیں


دھرمیندر پردھان نے نصابی کُتب کی تیزی سے شروعات کے لئے میٹنگ کی قیادت کی

Posted On: 27 MAR 2023 10:00PM by PIB Delhi

تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی میں قومی نصاب کے نئے فریم ورک اور این ای پی 2020 پر مبنی نئے نصابی کُتب کے بارے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی۔

اسکولی تعلیم کے سکریٹری جناب سنجے کمار ، این سی ای آر ٹی کے سینئر افسران اور قومی نصاب کے فریم ورک سے متعلق قومی اسٹیرنگ کمیٹی(فیصلہ سازی کا ادارہ) کے اراکین نے میٹنگ میں شرکت کی ۔

میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے 22 زبانوں میں نصابی کُتب تیار کرنے کے لئے کہا جو آئین کےVIII     شیڈیول میں شامل ہے۔یہ کثیر لسانی تعلیم فراہم کرنے کے قومی تعلیمی پالیسی -2020 کے نقطہ نظر کے تناظر میں ہوگا۔

جناب دھرمیندر پردھان نے یہ بھی کہا کہ این سی ای آرٹی کی جانب سے تیار کردہ آموزش اور تدریس سے متعلق مواد ’’جادوئی پٹارہ‘‘ کو کھلے تعلیمی وسائل کی شکل میں ہر اسکول تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔اسے ایک عوامی تحریک بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اختراعی اور تخلیقی نوجوانوں کو مختلف طرح کے اختراعی آموزش اور تعلیمی مواد کو تیار کرنے میں شمولیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

***********

ش ح ۔ ع ح ۔ م ش

U. No.3375



(Release ID: 1911333) Visitor Counter : 140


Read this release in: Tamil , English , Hindi