وزارت دفاع

دفاعی مہارت کے لئے اختراع (آئی ڈی ای ایکس) اسکیم

Posted On: 27 MAR 2023 3:11PM by PIB Delhi

دفاعی مہارت کے لئے اختراع (آئی ڈی ای ایکس) اسکیم کا فریم ورک حکومت نے اس مقصد کے تحت تیار کیا تھا کہ دفاع اورایرواسپیس کے شعبے میں اختراع اور ٹیکنالوجی کی تیاری کو فروغ دینے کے لئے صنعتوں بشمول  ایم ایس ایم ای ، اسٹارٹ اپس انفرادی اختراع کا روں، تحقیق وترقی کے اداروں اور تعلیمی ماہرین کو ساتھ لے کر خود کفالت کی جانب قدم اٹھایا جائے۔ 28 فروری 2023 تک 139 آئی ڈی ای ایکس  جیتنے والوں کو گرانٹ / فنڈ فراہم کئے جاچکے ہیں۔ کامیاب آزمائش کے بعد سروسز نے آئی ڈی ای ایکس جیتنے والوں کو سپلائی آرڈر جاری کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ وزارت نے مزید تین آئی ڈی ای ایکس سامان کے لئے ضرورت کی منظوری (اے او این) عطا کی ہے۔

آئی ڈی ای ایکس 19 مربوط ساجھیداروں کے ذریعہ تکنیکی مدد فراہم کرتا ہے اور جانچ سہولیات / بنیادی ڈھانچے تک بہ آسانی رسائی، مشترکہ طور پر تیاری اور اختراع کی سہولت آئی ڈی ای ایکس یافتہ افراد کو فراہم کرتا ہے۔ آئی ڈی ایکس نے صف اول کی ٹیکنالوجیز مثلا مصنوعی ذہانت، آگمینٹیڈ، ریلٹی، خود کار / بنا انسان والے حل، ڈومین کی جانکاری نیوی گیشن خلاء ، سائبر سیکورٹی جیسے شعبوں میں کام شروع کیا ہے۔

یہ اطلاع مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب ابیر رنجن بسواس کو تحریری جواب میں دی۔

*****

U.No:3346

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1911175) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Marathi , Telugu