امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج رائچور ، کرناٹک کے میں 4500 کروڑ روپے مالیت کے 236 ترقیاتی کاموں کا افتتاح  کیا اور سنگ بنیاد رکھا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں صرف ان کی حکومت ہی کرناٹک کو خوشحال بنا سکتی ہے، مودی حکومت نے ملک کے کروڑوں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے ترقیاتی کام کیے ہیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپر بھدرا اسکیم کے لیے 5300 کروڑ روپے،  اپر کرشنا اسکیم کے لیے 5000 کروڑ روپے فراہم کرائے ہیں اور مہادائی مسئلہ کو بھی حل کیا ہے

رائچور ضلع میں گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی تعمیر شروع ہو گئی ہے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھینگوں پر ایکسپورٹ ڈیوٹی کم کر کے جھینگوں کی فارمنگ سے وابستہ کسانوں کو بھی فائدہ پہنچایا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان دنیا کی 5ویں سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے، صرف جناب مودی ہی ہندوستان کو خوشحال اور محفوظ بنا سکتے ہیں

Posted On: 26 MAR 2023 7:46PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے  آج رائچور، کرناٹک میں 4500 کروڑ روپے مالیت کے 236 ترقیاتی کاموں کا افتتاح  کیا اور سنگ بنیاد رکھا جس میں جل جیون مشن کے تحت 1400 گاؤں اور 7 شہروں کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی، 105  پی ڈبلیو ڈی کے  کام اور کرناٹک روڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی کے 19 کام شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012EPI.jpg

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں صرف ان کی حکومت ہی کرناٹک کو خوشحال بنا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں متعدد ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپر بھدرا یوجنا کے لیے 5300 کروڑ روپے، اپر کرشنا یوجنا کے لیے 5000 کروڑ روپے فراہم کرائے ہیں اور مہادائی مسئلہ کو بھی حل کیا۔ اس کے علاوہ رائچور ضلع میں گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی تعمیر شروع ہو گئی ہے۔ جھینگوں کی برآمدی ڈیوٹی کو کم کرکے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھینگوں کی فارمنگ سے وابستہ کسانوں کو بھی فائدہ پہنچایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SQ3Z.jpg

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں 11ویں مقام سے چھلانگ لگاتے ہوئے ہندوستان دنیا کی 5ویں سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔ ہندوستان دنیا میں موبائل کا دوسرا ، اسٹارٹ اپس میں تیسرا اور قابل تجدید توانائی میں چوتھا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے ۔ ان تمام کامیابیوں کی بنیاد پر جناب مودی نے ہندوستان کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دور میں سرحد پار سے دہشت گرد ہندوستان میں داخل ہو کر حملہ کرتے تھے اور حکومت انہیں کچھ نہیں کہتی تھی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سرجیکل اور فضائی حملوں کے ذریعے دہشت گردوں کو ختم کرکے اڑی اور پلوامہ حملوں کا بدلہ لیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ صرف وزیر اعظم مودی ہی ہندوستان کو خوشحال اور محفوظ بنا سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003C6J8.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس ملک کے کروڑوں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد کام کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 13 کروڑ گھروں کو گیس سلنڈر فراہم کرائے ، 10 کروڑ گھروں کے لیے ٹوائلیٹ فراہم کیے، ہر گھر کو بجلی فراہم کی اور پردھان منتری آیوشمان یوجنا کے ذریعے ہر غریب  شخص کو 5 لاکھ روپے تک کا ہیلتھ انشورنس فراہم کیا۔ جناب مودی نے 130 کروڑ لوگوں کو کووڈ 19 سے محفوظ بنا کر ہندوستان کو محفوظ بنایا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ملک کے کروڑوں غریبوں کو ہر ماہ  فی شخص 5 کلو گرام مفت اناج فراہم کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ ن ا۔

(2023۔03۔26)

U-3323                          



(Release ID: 1911049) Visitor Counter : 147