بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جناب سربانند سونووال نے عالمی اسٹارٹ اپ ہب کے طور پر ہندوستان کی کامیابی کے پیچھے کارفرما نوجوانوں کے غیر متزلزل عزم اورسخت جانفشانی کی ستائش کی
Posted On:
25 MAR 2023 8:00PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں و آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج آسام کے ڈبرو گڑھ میں سونووال کچہری یوتھ فیسٹیول اور ثقافتی میلہ 2023 زیر اہتمام منعقدہ اُدیپن ایوارڈ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مرکزی وزیر نے سونووال کچہری کے بھرپور ثقافتی ورثے کا جشن منانے اور اسے وسیع پیمانے پر ناظرین کے ساتھ اشتراک کرنے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے اورسال 2047 تک ہندوستان کو ایک خود انحصار ملک بنانے کی سمت میں کاروباری سفر شروع کرنے میں نوجوانوں کی مدد کرنے کی غرض سے اس تقریب کے انعقاد کی کوششوں کی ستائش کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا، "ہم سب عالمی اسٹارٹ اپ ہب کے طور پر ہندوستان کی کامیابی کے پیچھے ہندوستان کے نوجوانوں کے غیر متزلزل عزم اورسخت جانفشانی کو تسلیم کرتے ہیں۔ جیسا کہ ہندوستان نے امرت کال کے اپنے مبارک سفر کا آغاز کیا ہے، یہ نئے عزم کی تکمیل کی گھڑی ہے۔ آسام اور ہندوستان کی نوجوان نسل کو ایک شاندار تاریخ اور شاندار مستقبل کے درمیان ایک مضبوط کڑی کے طور پر کام کرنا چاہیے۔ کامیاب ہونے کی صلاحیت آپ کے اندر ہے، اس صلاحیت کو نکھارنے کے لیے کام کریں ۔ آپ کو یقین ہونا چاہیے کہ آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ یہ خود اعتمادی اور ناممکن کو ممکن میں بدلنے کی صلاحیت ملک کے نوجوانوں کے لیے اہم ہے، اور یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ ہندوستان کے نوجوان اس کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ نوجوان خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ میں اس پلیٹ فارم کے ذریعہ کی گئی کوششوں کی ستائش کرتا ہوں، جس سے نوجوانوں کو اپنی ہنر مندی بہتر بنانے کے قابل بنایا جا سکے ، جس سے وہ خود انحصار بننے کے سفر میں آگے بڑھ سکیں۔
قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کے کردار پر بات کرتے ہوئے، جناب سونووال نے مزید کہا، "آج کی نوجوان نسل ہندوستان میں اختراع، انکیوبیشن، اور اسٹارٹ اپس کی ایک تازہ لہر کی قیادت کر رہی ہے۔ ان کی انتھک کوششوں سے ہندوستان عالمی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں سرفہرست تین ممالک میں سے ایک بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی بصیرت انگیز قیادت کے لیے اظہار تشکر کیا ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ہندوستان میں ہر سال درج کیے جانے والے پیٹنٹ کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ تعداد 2014 کے محض 4000 سے بڑھ کر 15,000 تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی سطح پر 26,000 نئے اسٹارٹ اپس کا قیام ایک کامیابی ہے اورہندوستان نے کامیابی سے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس کا سہرا ہندوستان کے نوجوانوں کی طاقت اور امنگوں کو جاتا ہے، جنہوں نے نہ صرف اپنے خوابوں کو قوم کی ضروریات سے بلکہ انہیں ملک کی امیدوں اور امنگوں سے بھی جوڑا ہے۔ آج ہندوستان کے نوجوانوں میں قومی تعمیر کے تئیں ملکیت کا مضبوط احساس ہے، اور وہ اس یقین سے کارفرما ہیں کہ رہنمائی کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔
سونووال کچہری خود مختار کونسل کے زیر اہتمام اس چار روزہ فیسٹیول کا انعقاد ڈبرو گڑھ کے حلالی سمنے کے دولیا دینیجن میں کیا جا رہا ہے۔ اس فیسٹیول کا موضوع"نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ثقافتی وراثت " ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو معاشی طور پر خود مختار بننے اور قوم کی تعمیر کے فعال ایجنٹ بننے کے لیے تحفظ، تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے لیے منصوبہ بند فلاحی سرگرمیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ سونووال کچہری برادری کے ثقافتی ورثے کی بھرپور نمائش کے ساتھ، اس فیسٹیول کا مقصد آسام کی مختلف برادریوں کے درمیان کثیر رنگوں کو ایک دوسرے سے مربوط کرنا بھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
3305
(Release ID: 1911013)
Visitor Counter : 114