صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ  ہند ستائیس مارچ سے اٹھائیس مارچ تک مغربی بنگال کا دورہ کریں گی

Posted On: 26 MAR 2023 5:02PM by PIB Delhi

صدر ہندوستان محترمہ دروپدی مرمو 27 سے 28 مارچ 2023 تک مغربی بنگال کا دورہ کریں گی۔

ستائس مارچ 2023 کو صدر جمہوریہ کولکتہ میں نیتا جی بھون جائیں گی اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔ اس کے بعد وہ جوڑاسانکو ٹھاکر باڑی جائیں گی جو رابندر ناتھ ٹیگور کا مکان ہے۔ وہاں صدر جمہوریہ گرودیورابندرناتھ ٹیگور کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔ اسی شام محترمہ مرمو نیتا جی انڈواسٹیڈیم کولکتہ میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔

اٹھائس مارچ 2023 کو صدر ہند بیلورمٹھ جائیں گی۔ وہ کولکتہ میں یو سی او بینک کے قیام کے 80 برس مکمل ہونے کی تقریب میں  بھی بہ نفیسِ نفیس شرکت کریں گی۔بعد میں صدر جمہوریہ شانتی نکیتن کا دورہ کریں گی جہاں وہ وشو بھارتی کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی۔

******

U.NO: 3311

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1910938) Visitor Counter : 122