وزارت دفاع
آرمی چیف نے 49 آرمرڈ رجمنٹ، 51 آرمرڈ رجمنٹ، 53 آرمرڈ رجمنٹ اور 54 آرمرڈ رجمنٹ کو پرچمِ صدر پیش کیے
Posted On:
25 MAR 2023 3:09PM by PIB Delhi
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے نے 49 مارچ 51 کو راجستھان کے سورت گڑھ ملٹری اسٹیشن میں منعقدہ ایک متاثر کن اسٹینڈرڈپریزینٹیشن پریڈ کے دوران بھارتی فوج کی چار آرمرڈ رجمنٹوں یعنی 53 آرمرڈ رجمنٹ، 54 آرمرڈ رجمنٹ، 25 آرمرڈ رجمنٹ اور 2023 آرمرڈ رجمنٹ کو باوقار پرچمِ صدر یا 'نشان' سے نوازا۔ اس موقع پر معززین اور سابق فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں چاروں آرمرڈ رجمنٹس کے ذریعے ٹینکوں کے ساتھ شاندار انداز میں ماؤنٹڈ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
آرمرڈ کور بھارتی فوج کے اہم حربی شعبوں میں سے ایک ہے۔ آزادی کے بعد سے، جنگوں کے دوران آرمرڈ رجمنٹوں نے جس بہادری، جرات اور حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے وہ غیر معمولی ہے۔
آرمی چیف نے اسٹینڈرڈ پریزنٹیشن پریڈ کا جائزہ لیا اور جنگ اور امن میں آرمرڈ کور کی بہادری، قربانی اور روایات کی شاندار وراثت کو سراہا۔ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں پرچمِ صدر حاصل کرنے والی رجمنٹس کو ان کی مثالی خدمات پر سراہا اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک امنگوں کا اظہار کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جدید اور پیشہ ور بھارتی میکانائزڈ فورسز مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں اور ہر قسم کے خطرات کے خلاف قوم کی حفاظت کے لیے عزم بستہ ہیں۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 3288
(Release ID: 1910771)
Visitor Counter : 144