وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ملک کی وراثت کو محفوظ کرنے کی بہترین کوشش کی تعریف کی
Posted On:
25 MAR 2023 11:22AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کی وراثت کو محفوظ کرنے کی بہترین کوشش کی تعریف کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ہم ملک کی وراثت کو محفوظ کرنے اور اسے سنوارنے کے لیے پابند عہد ہیں۔
جناب مودی نے آئی جی این سی اے کے سلسلہ وار ٹویٹس کے جواب میں یہ ردعمل دیا، جس میں سنٹر نے اطلاع دی کہ امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آئی جی این سی اے کیمپس میں ویدک وراثت پورٹل اور کلا ویبھو (ورچوئل میوزیم) کا افتتاح کیا ہے۔
آئی جی این سی اے دہلی نے یہ بھی بتایا ہے کہ ویدک وراثت پورٹل ہندی اور انگریزی زبانوں میں تیار کیا گیا ہے۔ اس میں 18 ہزار سے زیادہ ویدک منتروں کے آڈیو اور وژوئل دستیاب ہیں۔
سنٹر میں ہوئی اس پیش رفت کے بارے میں آئی جی این سی اے دہلی کے ذریعے سلسلہ وار ٹویٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا:
’’بہترین کوشش! ملک کی وراثت کو برقرار رکھنے اور سنوارنے کے لیے ہماری سرکار پابند عہد ہے۔‘‘
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3274
(Release ID: 1910664)
Visitor Counter : 112
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam