تعاون کی وزارت

وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج بنگلورو میں سہکار سمریدھی سُدھا کا سنگ بنیاد رکھا اور کرناٹک حکومت کے محکمۂ امداد باہمی کےتقریباً 1400 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا


پوری قوم کو خوشحال اور ہر ریاست کو ترقی یافتہ بنانا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا مشن ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بیجوں، نامیاتی مصنوعات اور برآمدات کے لیے کثیر ریاستی کوآپریٹیو قائم کیے گئے ہیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کوآپریٹو سیکٹر میں کئی اقدامات کیے ہیں، حکومت کرناٹک اسے آگے بڑھا رہی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے پی ایف آئی پر پابندی لگا کر پورے بھارت  کو محفوظ بنایا ہے

Posted On: 24 MAR 2023 6:42PM by PIB Delhi

وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج کرناٹک کے بنگلورو میں’سہکار سمریدھی سدھا‘ کا سنگ بنیاد رکھا اور کرناٹک حکومت کے امداد باہمی کے محکمے کے تقریباً 1400 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب  بسواراج ایس بومائی، سابق وزیر اعلیٰ جناب  بی ایس یدی یورپا اور کرناٹک کے امداد باہمی کے وزیر جناب ایس ٹی سوما شیکھر اس کے علاوہ کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ سہکار سمریدھی سدھا، زراعت کی مارکیٹنگ کے لیے 67 ایکڑ پر مشتمل مارکیٹ یارڈ، بنی پیٹ اے پی ایم سی میں 11 کروڑ روپے کی لاگت سے پھولوں کے کاشتکاروں کے لیے ایک بازار، یشونت پورہ اے پی ایم سی میں کثیر سطحی کار پارکنگ، 8 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک ملک فیڈریشن کے تحت آج مختلف عمارتوں کا افتتاح بھی کیا گیا ہے۔ 430 کروڑ روپے کی لاگت سے 100 میگاواٹ گروپ کیپٹیو سولر پاور پلانٹ، چکبالا پور اور پریا پٹنات میں بالترتیب 140 کروڑ روپے اور تقریباً 50 کروڑ روپے کی لاگت سے کیٹل فیڈ پلانٹ، 95 کروڑ روپے کی لاگت سے پیکیجنگ پلانٹ اور طلبا کے لیے بیلگام میں ہاسٹل بنایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ایک نیا آکسیجن پلانٹ، 238 کروڑ روپے کی لاگت سے بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زیر زمین نکاسی کی سہولت، بنگلور کے بناشنکری بلاک میں 31 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر اور 128 کروڑ روپے کی لاگت سے یشونت پورہ میں کئی دوسرے ترقیاتی کام کئے جا رہے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ جل جیون مشن کے تحت 182 کروڑ روپے کی لاگت سے کمبل گوڈو، راموہلی، جلاہلی، چکناہلی، چنچن کُپے اور کاگالہلی جیسی پنچایتوں میں پینے کے پانی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ پوری قوم کو خوشحال اور ہر ریاست کو ترقی یافتہ بنانا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا مشن ہے۔ 'سہکار سے سمردھی' کے منتر کو پورا کرنے کے لیے، آزادی کے 75 سال بعد پہلی بار، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امداد باہمی کی وزارت تشکیل دی ہے، جس کے ذریعے ملک بھر میں کسانوں، جانور پالنے والوں اور خواتین کی فلاح و بہبود کا لیے راستہ ہموار ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت امداد باہمی کے تحت تمام پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس) کو کمپیوٹرائزڈ اور کثیر مقصدی بنایا گیا ہے۔ پی اے سی ایس کو کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) بنایا جا رہا ہے اور اب پی اے سی ایس گیس ڈسٹری بیوشن ایجنسی، پانی کی تقسیم اور پٹرول پمپ چلانے جیسی خدمات فراہم کر سکے گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں تمام کوآپریٹو اداروں کے لیے جی ای ایم پورٹل بھی کھول دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امداد باہمی کے ادروں کو ٹیکس کے بہت سے فوائد بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بیجوں، نامیاتی مصنوعات اور برآمدات کے لیے کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیاں بنائی گئی ہیں۔  اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امداد باہمی کے میدان میں بہت سے اقدامات کیے ہیں اور کرناٹک کی حکومت اسے آگے بڑھا رہی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے پی ایف آئی پر پابندی لگا کر پورے بھارت  کو محفوظ بنایا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام پچھلے 77 سالوں سے پھنسا ہوا تھا، وزیر اعظم نریندر مودی نے رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا اور بہت جلد ایودھیا میں ایک عظیم الشان مندر تیار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے دفعہ 370 منسوخ کر کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔و ا ۔ ع ا

U -3272



(Release ID: 1910643) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Kannada