وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے 01.01.2023 سے مرکزی حکومت کے ملازمین کو مہنگائی الاؤنس کی ایک اضافی قسط اور پنشنروں کو مہنگائی ریلیف جاری کرنے کو منظوری دی

Posted On: 24 MAR 2023 9:13PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے آج 01.01.2023 سے، مرکزی حکومت کے ملازمین کو مہنگائی الاؤنس کی ایک اور اضافی قسط جاری کرنے اور پنشنروں کو مہنگائی ریلیف دینے کی منظوری دے دی ہے۔ مہنگائی کی تلافی کے لیے اضافی قسط موجودہ بنیادی  تنخواہ / پنشن کی 38 فیصد شرح میں 4 فیصد اضافہ ہوگی۔

مہنگائی الاؤنس اور مہنگائی ریلیف دونوں کی وجہ سے خزانے پر مشترکہ اثر 12,815.60 کروڑ روپے سالانہ ہوگا۔

اس سے تقریباً 47.58 لاکھ مرکزی حکومت کے ملازمین اور 69.76 لاکھ پنشنرز کو فائدہ ہوگا۔

یہ اضافہ منظور شدہ فارمولے کے مطابق ہے جو ساتویں مرکزی پے کمیشن کی سفارشات پر مبنی ہے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.3265


(Release ID: 1910616) Visitor Counter : 127