وزارت دفاع

سابق فوجیوں کی معاونت کی صحت کی اسکیم

Posted On: 24 MAR 2023 2:45PM by PIB Delhi

سابق فوجی کی معاونت والی صحت اسکیم (ای سی ایچ ایس) اپریل 2003 میں سابق فوجیوں (ای ایس ایم ) اور ان کے زیر کفالت افراد کو معیاری طبی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی تھی۔  اس کے 30 علاقائی مراکز (آر سی ) اور 433 پولی کلینک (پی سی) پورے بھارت میں ہیں جن میں چھ نیپال میں ہیں اور 3,158 فہرست میں شامل طبی سہولیات ہیں جن سے فائدہ اٹھانے والوں کی کل تعداد تقریباً 55 لاکھ ہے۔ یہ مرکزی حکومت کی صحت اسکیم (سی جی ایچ ایس) کے خطوط پر تشکیل دیا گیا ہے تاکہ سی جی ایچ ایس شرحوں پر کیش لیس (بغیر نقد رقم کے) اور کیپ لیس (بغیر حق کے) طبی علاج کا احاطہ فراہم کیا جاسکے۔

یہ اسکیم کنٹرولر آف ڈیفنس اکاؤنٹس سے تمام ای ایس ایم ڈرائنگ پنشن کا حق دیتی ہے، بشمول معذوری/خاندانی پنشن وصول کرنے والے اور ان کے زیر کفالت افراد رکنیت کے اہل ہیں۔ یکم اپریل 2003 سے تمام پنشنرز کے لیے رکنیت لازمی قرار دی گئی ہے اور اس سے قبل ریٹائر ہونے والوں کے لیے اختیاری ہے۔ برسوں کے دوران، ای سی ایچ ایس کی رکنیت علاقائی فوج (ٹی اے)، ڈیفنس سکیورٹی کور (ڈی ایس سی)، یونیفارمڈ انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی)، ملٹری نرسنگ سروس (ایم این ایس)، اسپیشل فرنٹیئر فورس (ایس ایف ایف)، نیپال ڈومیسائل گورکھا  (این ڈی جی)، کل وقتی این سی سی افسران، اہل آرمی پوسٹل سروس (اے پی ایس) پنشنرز، آسام رائفلز کے پنشنرز، عالمی جنگ عظیم (ڈبلیو ڈبلیو) II کے سابق فوجی، شارٹ سروس کمیشن آفیسرز (ایس ایس سی اوز)، ایمرجنسی کمیشنڈ آفیسرز (ای سی اوز) اور پری میچور ریٹائر کے پنشنرز تک بڑھا دی گئی ہے۔

ای سی ایچ ایس کا ممبر بننے کے لیے تعاون کی رقم ریکروٹ کے لیے 30000 روپے سے لے کر افسران کے لیے 1,20,000 روپے تک الگ الگ ہے۔ وہ ای ایس ایم جو 1 جنوری 1996 سے پہلے ریٹائر ہو چکے ہیں، جنگی بیوائیں اور جنگی معذور افراد بشمول داخلی سلامتی کے فرائض میں معذور افراد کو ای سی ایچ ایس  کی تعاون کی رقم کی ادائیگی سے استثنیٰ کیا گیا ہے۔

گزشتہ تین برسوں کے دوران کل 3,35,62,481 مستفیدین نے ای سی ایچ ایس کے ذریعے خدمات حاصل کیں:

نمبر شمار

کلینڈر سال

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

(i)

2020

58,80,023

(ii)

2021

1,23,81,583

(iii)

2022

1,53,00,875

 

پچھلے تین مالی سالوں (ایف وائی) کے دوران اسکیم کے تحت خرچ کی گئی رقم ذیل میں دی گئی ہے:

مالی سال

اخراجات کروڑ روپے میں

2020-21

4579.63

2021-22

4864.66

2022-23

(upto 15.03.2023)

4897.64

 

آندھرا پردیش سمیت پورے ملک میں ای سی ایچ ایس کے تحت فہرست میں شامل اسپتالوں کی تفصیلات، ریاستی/مرکزی اور ضلع وار درج ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

ریاست  مرکز کے زیر انتظام علاقے

فہرست میں شامل طبی سہولیات کی تعداد

1.

آندھرا پردیش

67*

2.

آسام

22

3.

بہار

40

4.

چنڈی گڑھ

39

5.

چھتیس گڑھ

16

6.

دہلی

274

7.

گوا

04

8.

گجرات

72

9.

ہریانہ

368

10.

ہماچل پردیش

50

11.

جموں

25

12.

جھارکھنڈ

23

13.

کرناٹک

133

14.

کیرالہ

158

15.

مدھیہ پردیش

97

16.

مہاراشٹر

364

17.

منی پور

03

18.

میگھالیہ

04

19

میزورم

05

20.

ناگالینڈ

01

21.

نیپال

16

22.

اڑیشہ

33

23.

پونڈی چیری

04

24.

پنجاب

338

25.

راجستھان

259

26.

سکم

01

27.

تمل ناڈو

167

28.

تلنگانہ

39

29.

تریپورہ

05

30.

اتر پردیش

388

31.

اتراکھنڈ

68

32.

مغربی بنگال

75

کل میزان

3,158

 

* آندھرا پردیش (ضلع وار) بریک ڈاؤن:

 

نمبر شمار

ضلع

فہرست میں شامل طبی سہولیات کی تعداد

1.

کرشنا

10

2.

اننت پورم

02

3.

چتور

05

4.

ایلورو

01

5.

مغربی گوداوری

03

6.

گنتور

10

7.

پرکاشم

01

8.

کرنول

01

9.

نیلور

02

10.

کڈپا

02

11.

ویساکھاپٹنم

16

12.

مغربی  گوداوری

06

13.

سریکاکولم

03

14.

کریم نگر

01

15.

کھمن

01

16.

کاکیناا

03

کل

67

 

یہ جانکاری دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب ایم وی وی ستیہ نارائنا اور محترمہ چنتا انورادھا کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔و ا ۔ ع ا

U -3246



(Release ID: 1910424) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Marathi , Manipuri , Tamil