وزارت دفاع

ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور

Posted On: 24 MAR 2023 2:44PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے اپنے بجٹ برائے 19-2018 میں دو ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور (ڈی آ ئی سی ایس) کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ جو ملک میں دفاعی سازو سامان کی تیاری کے ایکو سسٹم کے فروغ کے لئے تھے۔ ایک کوریڈور اترپردیش میں چھ نوڈز کے ساتھ ۔ علی گڑھ، آگرہ، جھانسی ، کانپور، چترکوٹ اور لکھنو میں تیار کیا گیا اور دوسر تملناڈو میں پانچ نوڈز۔ چنئی، ہوسود، کوئمبٹور، سیلم اور تیروچراپلی کے ساتھ قائم کیا گیا۔

حکومت اترپردیش سے موصول اطلاع کے مطابق 12191 کروڑ روپے کی امکانی سرمایہ کاری والی صنعتوں / تنظیموں کے ساتھ 108 اقرار ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اترپردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور میں اب تک 2445 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت تملناڈو سے موصولہ جانکاری کے مطابق 11794 کروڑ روپے کی امکانی سرمایہ کاری والی 53 صنعتوں کے ساتھ مفاہمت ناموں کا بندوبست کیا جارہا ہے۔تملناڈو ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور میں اب تک 3894 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے۔ ملک میں کسی نئے دفاعی صنعتی کوریڈور کے قیام کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

یہ اطلاع دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب انا صاحب شنکر کو ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

U.No:3249

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1910367) Visitor Counter : 108


Read this release in: Marathi , English , Punjabi , Tamil