بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب سربانندسونووال نے بندرگاہوں ، جہازرانی اورآبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم اوپی ایس ڈبلیو) کے اصل وقت میں انجام دی جانےوالی کارکردگی کی نگرانی کے ڈیش بورڈ –‘ساگرمنتھن’ کاافتتاح کیا


وزارت  نے ، مختلف تنظیموں کی جانب سے اپنے پروجیکٹوں اور کلیدی کارکردگی  کے اشاریوں کی اصل وقت میں کی جانے والی پیش رفت کا پتہ چلانے اوراس کی نگرانی میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے، اس ڈیش بورڈ کو اندرون خانہ تیارکیاہے

ساگرمنتھن ڈیش بورڈ کاآغاز ، ہمارے وزیراعظم جناب نریندرمودی کے وژن  ڈجیٹل  انڈیا کی جانب ایک مثبت پیش رفت  ہے :جناب سربانند سونوال

Posted On: 23 MAR 2023 5:59PM by PIB Delhi

بندرگاہوں ، جہازرانی اورآبی گزرگاہوں اورآیوش کے مرکزی وزیرجناب سربانند سونووال نے ایم او پی ایس ڈبلیوکے اصل وقت  میں انجام دی جانے والی کارکردگی کی نگرانی کے ڈیش بورڈ –‘‘ساگرمنتھن ’’ کا ورچوئل طریقے سے آغاز کیاہے ۔ ساگرمنتھن ایک ڈجیٹل پلیٹ فارم ہے ،جس میں وزارت اوردیگرذیلی اورمتعلقہ اداروں سے متعلق سبھی مربوط ڈیٹا موجود ہیں ، بندرگاہوں ، جہازرانی اورآبی گزرگاہوں کی وزارت کے وزیرمملکت جناب شری پدنائک ، بندرگاہوں ، جہازرانی اورآبی گزرگاہوں  کی وزارت کے وزیرمملکت جناب شنتانوٹھاکر اوروزارت کے دیگر عہدیدار وں کی موجودگی میں اس کا افتتاح کیاگیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00175CH.jpg

یہ  ڈیش بورڈ  ، اصل وقت کے اندراچھی طرح مربوط اطلاعات کو بہتربناکر ، مختلف النوع  محکموں کا کایاپلٹ کردے گااوران میں یکسر تبدیلی لائے گا۔ اس پلیٹ فارم کو ایم اوپی ایس ڈبلیو کے سکریٹری جناب سدھانشوپنت آئی اے ایس  کی رہنمائی میں ڈیڑھ ماہ سے بھی کم وقت میں موثر  طریقے سے مکمل طورپر اندرون خانہ تیارکیاگیاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UWQ2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RTUG.jpg

اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے جناب سربانند سونووال نے کہاکہ ساگرمنتھن ڈیش بورڈ کاآغاز ، ہمارے وزیراعظم جناب نریندرمودی کےوژن ڈجیٹل  انڈیاکی جانب ایک مثبت پیش  رفت ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس ڈیش بورڈ کا مختلف تنظیموں کی مجموعی کارکردگی پرخاطرخواہ اثرپڑے گا۔

وزیرموصوف نے کہاکہ  پروجیکٹ کی موثرنگرانی کی بدولت ، پروجیکٹوں  کی بروقت  تکمیل ، معلومات پرمبنی فیصلہ سازی ، اور پروجیکٹوں کی زیادہ موثر یت اور کارکردگی کو یقینی بنایاجاسکتاہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس سے ، پروجیکٹ کی صورتحال  کا اصل وقت میں پتہ چلانے ، جوکھم اور خطرات کے بندوبست ، وسائل کے اختصاص  اور پروجیکٹ کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔

‘‘ساگرمنتھن ’’ ڈیش بورڈ کی خصوصیات

  1. ڈیٹا ویزولائزیشن
  2.  اصل وقت میں نگرانی
  3. بہترمواصلات
  4.  ڈیٹا کی بدولت فیصلہ سازی
  5. اورزیادہ جوابدہی

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XVIH.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005URMU.png

اس ڈیش بورڈ کو مستقبل میں سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل معلومات ، ڈرون سے براہ راست نشریات ، مصنوعی ذہانت –اے آئی پرمبنی حساب وشمار  کے عمل کے ساتھ مربوط کیاجائےگا، تاکہ سبھی متعلقہ  فریقوں کے ذریعہ آسان رسائی اورقابل استعمال  بنانے کی غرض سے بورڈ اور موبائیل ایپ پرڈجیٹل دوہری خصوصیت  کی حقیقی پیش رفت  کا پتہ چلایاجاسکے ۔

‘‘ساگرمنتھن’’ ڈیش بورڈ کا آغاز ، بحری ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ڈجیٹلائزیشن  اورشفافیت  کی جانب ایک پیش رفت ہے اور بندرگاہوں  ، جہازرانی اورآبی گزرگاہوں   کی وزارت ، بھارت میں اس شعبے کی ترقی میں معاونت کرنے کے تئیں عہد بند ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0061Y39.jpg

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -3228



(Release ID: 1910263) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Odia