ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ہندوستان کے کاربن کے ذخیرے میں 79.4 ملین ٹن  کا اضافہ

Posted On: 23 MAR 2023 3:08PM by PIB Delhi

درخت کے ذریعہ کاربن کے حصول کی مقدار مختلف ماحولیاتی اور فزیکل  عوامل پر منحصر ہے جن میں درختوں کی انواع بھی شامل ہیں۔ انڈیا اسٹیٹ آف دی فاریسٹ رپورٹ (آئی ایس ایف آر) 2021 کے مطابق، جنگل میں کل کاربن اسٹاک کا تخمینہ 7,204 ملین ٹن ہے جس میں 529.47 ملین ٹن کاربن کا ذخیرہ جنگلات سے باہر شجرکاری/ درختوں میں شامل ہے۔ 2019 کے آخری تخمینہ کے مقابلے  ملک کے کاربن اسٹاک میں 79.4 ملین ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔ سالانہ اضافہ 39.7 ملین ٹن ہے جو 145.6 ملین ٹن CO2ای کیو ہے۔

ہندوستان آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق  اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی ) کا ایک فریق ہے۔    پیرس معاہدے  کی دفعہ چھ کے نفاذ کے لئے  ایک قومی طور پر نامزد ایک اتھارٹی  (این ڈی اے آئی اے پی اے)  کو نوٹیفائد کیا گیا ہے جس کے پاس  کاربن  ٹریڈنگ کے لئے   پیرس معاہدے کی دفعہ 6 کے تحت پروجیکٹوں کی منظوری کے لئے مینڈیٹ ہے۔ ایک انڈین کاربن مارکیٹ (آئی سی ایم) کا تصور کیا گیا ہے جس کے ساتھ ساتھ ایک آفسیٹ میکانزم ہوگا۔ آفسیٹ میکانزم کے تحت، کسانوں اور گرام پنچایتوں سمیت اداروں کے ذریعہ کاربن کریڈٹ تیار اور فروخت کیا جا سکتا ہے۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 3199)



(Release ID: 1910124) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Gujarati , Telugu