اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر آئی این ایل نے قومی سطح کا جے سی ایس ایس آئی اسپات سرکشا پرسکار جیتا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 MAR 2023 3:21PM by PIB Delhi

آر آئی این ایل وشاکھاپٹنم کو ایس ایس او رانچی میں منعقد سالانہ تقسیم انعام  کی تقریب اور جے سی ایس ایس آئی کے ذریعے 22 مارچ 2023 کو منعقد سالانہ  تقسیم انعام کی تقریب کے دوران قومی سطح کے حفاظتی انعام ’’اسپات سرکشا پرسکار‘‘ حاصل ہوئے۔ آر آئی این ایل نے سال 21-2020 اور 22-2021 کے لیے بی ایف اور خام مال کے شعبے میں چار انعامات جیتے۔ رکھ رکھاؤ اور خدمات کے شعبوں نے سال 22-2021 کے لیے انعام جیتے۔ آر آئی این ایل وشاکھاپٹنم نے سال 2022 کے لیے ’’کانٹریکٹ لیبر سے جڑے صفر مہلک حادثہ‘‘ کے لیے مشہور انعام بھی جیتا۔

آر آئی این ایل کے سی ایم ڈی جناب اتل بھٹ اور ڈائرکٹر (پروجیکٹ) اور اضافی چارج ڈائرکٹر (آپریشنز) جناب اے کے باگچی نے قومی سطح پر معروف اسپات سرکشا پرسکار جیتنے کے لیے آر آئی این ایل گروپ کی تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014G0R.jpg

’اسٹیل کی صنعت میں حفاظت، صحت اور ماحولیات سے متعلق مشترکہ کمیٹی‘ (جے سی ایس ایس آئی)، جسے پہلے ’اسٹیل کی صنعت کے لیے سیکورٹی پر متعلقہ قائمہ کمیٹی‘ (ایس سی ایس ایس آئی) کے نام سے جانا جاتا تھا، 27 اپریل، 1973 کو اسٹیل کی صنعت میں امکانی خطرات کے خلاف بیش قیمتی انسانی وسائل کی حفاظت کے بنیادی مقصد سے وجود میں آئی۔

جے سی ایس ایس آئی پبلک اور پرائیویٹ دونوں شعبوں کی اسٹیل کمپنیوں کے انتظام اور ٹریڈ یونین کے نمائندوں  کا ایک منفرد قومی سطح کا دو طرفہ پلیٹ فارم ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3185


(ریلیز آئی ڈی: 1910122) وزیٹر کاؤنٹر : 188