سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

حکومت ملک میں قومی شاہراہوں کی تعمیر کے دوران ماحولیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے

Posted On: 23 MAR 2023 3:11PM by PIB Delhi

 

حکومت ملک میں قومی شاہراہوں کی تعمیر کے دوران ماحولیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں:

(i) سڑک کے کنارے اور درمیانی شجرکاری،  زمین کی تزئین اور پیوند کاری کے لیے گرین ہائی ویز (پلانٹیشن، ٹرانسپلانٹیشن، تزین کاری اور دیکھ بھال) پالیسی، 2015 کا نفاذ؛

(ii) متبادل مواد کا استعمال اور کچرے کا دوبارہ استعمال ؛

(iii) پلاسٹک کے کچرے کا استعمال۔

(iv) آبی ذخائر/ تالابوں، جنگلاتی زندگی کے مسکن، جنگل کے احاطہ کو بچانے کے لیے جاری کردہ رہنما خطوط۔

(v) زیر زمین پانی کو ری چارج کرنے کے لیے بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کا ڈھانچہ؛

(vi) روڈ ایبٹمنٹ فلائی اوور آر او بی وغیرہ کی تعمیر کے لیے فلائی ایش کا استعمال۔

(vii) آبی وسائل کے تحفظ کے لیے ہر ضلع میں 75 امرت سروور اور ملک میں تقریباً 50,000 کی امرت سروروں کی تخلیق۔

(viii) ڈبلیو 1972کے تحت کسی بھی محفوظ علاقے یا کسی بھی ایکو حساس زون /  ماحولیاتی طور پر حساس علاقے سے گزرنے والے راستے کے لیے جنگلاتی زندگی کی رہائش کے تحفظ کے لیے اقدامات؛

ix) ) آئی آر سی ایس پی – 108، 2015ماحولیاتی انتظامی منصوبے کی تیاری اور نفاذ سے متعلق رہنما خطوط۔

گرین ہائی ویز کی ترقی کے لیے حکومت کی کوئی اسکیم نہیں ہے۔ تاہم، گرین ہائی ویز (پودکاری ، پودوں کی منتقلی ، تزین کاری اور دیکھ بھال) پالیسی، 2015 کو سڑک کے کنارے اور درمیانی شجرکاری، زمین کی تزئین اور پیوند کاری وغیرہ کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

2021 کے دوران مدھیہ پردیش کی حکومت نے چمبل ایکسپریس وے کا نام تبدیل کر کے اٹل پروگریس وے رکھ دیا ہے۔ فی الحال، این ایچ پروجیکٹ ڈی پی آر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور یو پی میں 36.872 کلومیٹر لمبائی کے لیے پہلے سے تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ یو پی سیکشن میں عارضی سول تعمیراتی لاگت تقریباً  1100 کروڑ  روپے ہے۔

یہ اطلاع سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا س ۔ ت ح۔

U -3192

                          



(Release ID: 1910086) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Tamil , Telugu