زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر زراعت جناب تومر نے قومی فصل بیمہ پورٹل (این سی آئی پی) کے ذریعے دعوے کے تصفیہ کے لیے ڈیجی کلیم کا افتتاح کیا


ہمارے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ  آتم نربھر سشکست کسان کی سمت میں ڈیجی کلیم ایک انقلابی قدم ہے: جناب تومر

آندھرا پردیش اور پنجاب کا پی ایم ایف بی وائی اسکیم کے ساتھ جڑنا کارپوریٹو وفاقیت کی روشن مثال ہے: جناب تومبر

Posted On: 23 MAR 2023 2:40PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج نئی دہلی کے کرشی بھون میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) کے دائرہ کار کے تحت قومی فصل بیمہ پورٹل کے ڈیجیٹائزڈ کلیم سیٹلمنٹ ماڈیول یعنی ڈیجی کلیم کا افتتاح کیا۔ ماڈیول کے آغاز کے ساتھ، دعوے الیکٹرانک طریقے سے ادا کیے جائیں گے، جس سے چھ ریاستوں کے متعلقہ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اب، خودکار طریقے سے دعوے کے تصفیہ کا عمل تمام بیمہ شدہ کسانوں کی زندگیوں کو آسان بنانے اور انہیں ایک پائیدار مالی مدد فراہم کرنے کے لیے ایک جاری سرگرمی ہوگی۔

جناب تومر کے علاوہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری، اتر پردیش کے وزیر زراعت، مرکزی زراعت کے سکریٹری جناب منوج آہوجہ، پی ایم ایف بی وائی کے سی ای او جناب رتیش چوہان اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ایگریکلچر انشورنس کمپنی آف انڈیا لمیٹڈ اور ایس بی آئی جنرل انشورنس کے سی ایم ڈی سمیت شرکاء میں نیشنل انشورنس کمپنی (این آئی سی)، ایچ ڈی ایف سی ایرگو، بجاج الیانز، ریلائنس جی آئی سی، آئی سی آئی سی آئی لومبارڈ، فیوچر جنرلی، افکو ٹوکیو، چولا منڈلم ایم ایس، یونیورسل سومپو اور ٹاٹا اے آئی جی کے نمائندے شامل تھے۔ ایس بی آئی بینک، ایکسس بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک اور یس بینک کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001E83W.jpg

اس موقع پر بولتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ ہماری وزارت کے لیے فخر کی بات ہے کہ اس نے یہ یقینی بنانے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے کہ کسانوں کو وقتی اور خود کار طریقے سے ڈیجیٹل طور پر دعوے کی رقم وصول کی جا سکتی ہے، اس طرح ہمارے کسانوں کو آتم نربھر اور سشکت بنایا گیا ہے۔

ڈیجی کلیم ماڈیول کے افتتاح کے ساتھ، 23 مارچ 2023 کو راجستھان، اتر پردیش، ہماچل پردیش، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ اور ہریانہ کی ریاستوں میں بیمہ شدہ کسانوں کو ایک بٹن کے کلک سے 1260.35 کروڑ روپے کے بیمہ سے متعلق دعوے تقسیم کیے گئے ہیں، اور یہ عمل اسی طرح جاری رہے گا جب دعوے جاری ہوں گے۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ آج تک پی ایم ایف بی وائی کے تحت بیمہ شدہ کسانوں کو 1.32 لاکھ کروڑ روپے کے دعوے کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔ انہوں نے ’میری پالیسی، میرے ہاتھ‘ نام سے جاری مہم کا بھی خصوصی طور پر نوٹس لیا اور مشاہدہ کیا کہ یہ مہم نچلی سطح پر پی ایم ایف بی وائی کے بارے میں بیداری بڑھانے میں اہم ثابت ہوئی ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ حکومت ہند اس اسکیم سے باہر نکلنے والی تمام ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور اس نے اپنے سینئر عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی ہے جس میں آندھرا پردیش اور پنجاب اس اسکیم میں واپسی کر رہے ہیں جو کہ کارپوریٹو وفاقیت کی شاندار مثال کو ظاہر کرتا ہے۔ تلنگانہ، گجرات، بہار، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کی حکومتوں سے بھی پی ایم ایف بی وائی میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے اور ان سے بات چیت جاری ہے۔ ان ریاستوں میں سے تلنگانہ اور جھارکھنڈ نے پی ایم ایف بی وائی کے تحت واپس آنے کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔

موجودہ نظام میں، متعدد عوامل کی وجہ سے بیمہ شدہ کسانوں کے دعووں میں تاخیر کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ کسانوں کی فلاح و بہبود کا نوٹس لیتے ہوئے اور فصلوں کے نقصان کے درست دعووں کے کلیم کی تقسیم کے عمل کو تیز کرنے کے لیے، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے ڈیجی کلیم ماڈیول تیار کیا ہے۔ اس کے ساتھ، اب کسانوں کے دعووں پر شفاف اور جوابدہ طریقے سے براہ راست ان کے متعلقہ بینک کھاتوں میں کارروائی کی جائے گی۔ اس ٹیکنالوجی کو قومی فصل بیمہ پورٹل (این سی آئی پی) اور پبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے انضمام کے ذریعے فعال کیا گیا ہے۔

اس سے دعوے کی رقم کی واپسی کے تناسب  پر براہ راست اثر پڑے گا، جس کے ڈیجی کلیم کے ساتھ نیچے جانے کی امید ہے۔ اس ڈیجیٹل پیش رفت کی ایک اور قابل ذکر خصوصیت یہ ہے کہ کسان اپنے موبائل فون پر دعوے کے تصفیہ کے عمل کا پتہ حقیقی وقت میں لگا سکیں گے اور اسکیم کے فوائد سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

جناب منوج آہوجہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں اسکیم کے تصور کے ساتویں سال کے موقع پر پی ایم ایف بی وائی کی کئی دیگر نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ مرکزی سکریٹری نے ریاستی حکومتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ فصل بیمہ پورٹل پر پیداوار کے اعداد و شمار کو بروقت اپ لوڈ کرکے اور وقت پر ریاستوں کا حصہ جاری کرکے اس کوشش میں اپنی شرکت کا مظاہرہ کریں تاکہ دعوے کسانوں کے بینک کھاتوں میں بغیر کسی پریشانی کے منتقل کیے جاسکیں۔  انہوں نے یہ بھی اپیل کی کہ اس ٹیکنالوجی کو تیار کرنے کے اصل مقصد کو حاصل کرنے میں وزارت کی مدد کریں۔

اتر پردیش کے وزیر زراعت، جناب سوریہ پرتاپ شاہی، جو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لانچ میں شامل ہوئے، نے بھی اس اسکیم کے بہتر نفاذ کے لیے اپنی قیمتی تجاویز دیں۔

IMG_9908.JPG

اس تکنیکی پیش رفت نے پی ایم ایف بی وائی کو اسکیم کی جدید کاری کی طرف ایک قدم آگے بڑھایا ہے۔ یہ وزیر اعظم مودی کے ہندوستان کو ڈیجیٹل پاور ہاؤس بنانے کے وژن کے مطابق ہے جس میں زیادہ سے زیادہ ٹیکنالوجی پر مبنی اختراعات شامل ہیں جو کسانوں کے لیے زندگی گزارنے میں آسانی فراہم کرتی ہیں۔

تیز رفتار اختراعات کے دور میں، ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکنالوجی پی ایم ایف بی وائی کی درستگی کے ساتھ زراعت کی رسائی اور آپریشنز کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں میں، مختلف جدید ٹیکنالوجیز کو اس اسکیم کے ساتھ شروع اور مربوط کیا گیا ہے تاکہ پیداوار کے تخمینے اور فصل کے نقصان کے تخمینے کے عمل کو زیادہ درست بنایا جا سکے، جیسے کہ یس ٹیک، ونڈز اور کروپک۔ مزید یہ کہ کسانوں کی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے پہلے مرحلے میں ریاست چھتیس گڑھ کے لیے کسان شکایات پورٹل کا آغاز کیا گیا ہے، جس کو کافی مثبت ردعمل ملا ہے اور دوسرے مرحلے میں اسے پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔

پی ایم ایف بی وائی کے لیے ڈیجی کلیم  ایک اور بڑی کامیابی ہے، جس میں جدید تکنیکی حل جیسے کہ خودکار حساب کتاب اور فصلوں کے بیمہ کے دعووں کی تقسیم کی موجودہ کوشش شامل ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3179

 


(Release ID: 1909981) Visitor Counter : 163