کانکنی کی وزارت

پی ایم کے کے کے وائی کے تحت اختصاصات

Posted On: 20 MAR 2023 5:24PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت یا ریاستی سرکاروں کی جانب سے پردھان منتری کھنیج شیتر کلیان یوجنا(پی ایم کے کے کے وائی) کے لئے بجٹی اختصاص کے لئے کوئی التزام نہیں ہے۔ پردھان منتری کھنیج شیتر کلیان یوجنا(پی ایم کے کے کے وائی) کے تحت انجام دیئے جانے والے مختلف پروجیکٹوں کے لئے ڈی ایم ایف ٹی کے تحت حاصل فنڈس میں سے سرمایہ فراہم کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ایم ایم ڈی آر ایکٹ 1957 کی دفعہ 9بی کے تحت ، کانکنی سے متعلق کارروائیوں سے متاثرہ کسی بھی ضلعے میں ڈسٹرکٹ مِنرل فاؤنڈیشن (ڈی ایم ایف) قائم کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ اس کا مقصد کانکنی سے متعلق کارروائیوں سے متاثر ہونے والے افراد اور علاقوں کے مفاد اور فائدے کی غرض سے، ریاستی سرکاروں کی جانب سے تجویز کر دہ طور طریقوں کے مطابق کا م کرنا ہے۔ ڈی ایم ایف کے لئے ، مرکزی حکومت کے ذریعے طے شدہ رائلٹی کے مقررہ فیصد کے لحاظ سے پٹے پر کانکنی کے حامل افراد سے موصولہ قانونی تعاون میں سے فنڈس فراہم کئے جاتے ہیں۔

کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے۔

****

ش ح۔ ع م ۔ک ا



(Release ID: 1909884) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Marathi , Tamil