وزارات ثقافت

ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت کلچر ورکنگ گروپ   چار عالمی موضوعاتی ویبینار منعقد کرے گا

Posted On: 22 MAR 2023 5:26PM by PIB Delhi

ہندوستان کی جی -20 صدارت کے تحت کلچر ورکنگ گروپ (سی ڈبلیو جی)   مارچ اور اپریل 2023 میں چار عالمی موضوعاتی ویبنار کا انعقاد کرے گا جس کا مقصد جامع بات چیت کو فروغ دینا اور کلچر ورکنگ گروپ (سی ڈبلیو جی) کے ذریعہ بیان  کئے گئے ان چار ترجیحی   شعبوں پر ماہرانہ  نظریہ  سے   سنجیدگی سے بات چیت کو یقینی بنانا ہے : ثقافتی املاک کا تحفظ اور بحالی؛ ایک پائیدار مستقبل کے لیے  لیونگ  ہیریٹیج  کا استعمال کرنا؛ ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں اور تخلیقی معیشت کو فروغ دینا؛ اور ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا استعمال کرنا۔ ویبنار کے دوران متعلقہ بات چیت کے بارے میں واقف کرایا جائے گا  اور اس کے ساتھ ہی چار اہم ترجیحی  شعبوں میں  ٹھوس نتائج کومخصوص شکل دینے میں مدد ملے گی۔

وزارت ثقافت، حکومت ہند کے ذریعہ منعقد ان ویبناروں کی میزبانی اور معاونت  یونیسکو (پیرس ) کرے گا اور۔  سی ڈبلیو جی کے نالج پارنٹر کے طور پر یہ سب کیاجائے گا۔

ان عالمی موضوعاتی ویبنارز میں سے پہلے ویبنار کے دوران سی ڈبلیو جی کی پہلی ترجیح ’ ثقافتی املاک کے تحفظ اور بحالی' پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی اور یہ ویبنار  28 مارچ 2023 کو دوپہر 12:30 سے لے کر رات  8:30  بجے (ہندوستانی  وقت کے مطابق)  تک طے ہے، اس ویبنار میں ثقافتی املاک کی غیر قانونی اسمگلنگ اوربحالی کے طویل عرصہ سے چلے آرہے  معاملے پر  بات چیت کی جائے گی ۔ جس میں جی 20 کے  رکن ممالک اور مہمان  ملکوں  سمیت 29 ملکوں  کے ماہرین کے ساتھ ساتھ آٹھ بین الاقوامی تنظیموں کے ماہرین  شامل ہوں گے۔

ثقافتی فن پاروں کے غیر اخلاقی استعمال  سے نہ صرف دنیا بھر کے میوزیم  اور آرٹ سے متعلق  اداروں اور پرائیویٹ کلکشن میں نمائش کے لیے پیش کی گئی  اشیاء کے الگ تھلگ پڑجانے  اور  غیر متعلق ہونے کو بڑھاوا ملا ہےبلکہ لوگوں اور کمیونٹیز کی اجتماعی یادداشت اور شناخت کو بھی  توڑمروڑ کر پیش کیا جاتا ہے ۔ حالیہ برسوں میں، غیر قانونی طور سے  حاصل ثقافتی املاک کی واپسی اور بحالی کے موضوع نے  پوری دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔ کئی ملکوں ، خاص طورسے ’گلوبل ساؤتھ‘  کے ملکوں نے قدیم  اشیا کو ان کے اصل ملکوں میں واپس کرنے پر زور دیا ہے۔

بین الاقوامی کوششوں کے باوجود، چوری کیے گئے  ثقافتی نوادرات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور انہیں واپس کرنا دنیا بھر میں اب بھی ایک اہم موضوع بنا ہوا ہے۔’1970 یونیسکو‘ اور’1995 یونی ڈروئیٹ‘ جیسے اہم  کنونشن  عامل رجعی ​​نہیں ہیں اور ان کے عالمی سطح پر تصدیق کی کمی ہے ۔ غیر منضبط آن لائن بازاروں نے اس مسئلہ کو بڑھا دیا ہے، اور ناکافی ڈیٹا بیس نے چوری  کی گئی نوادرات کی شناخت  کرنے اور ان پر  قریبی نظر رکھنے کے عمل کو مشکل بنا دیا ہے۔ محدود عوامی بیداری اور ماخذ کی تحقیق  سے متعلق محدود  صلاحیت سے بھی  غیرقانونی تجارت سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ آرہی ہے۔

ویبنار کا مقصد ثقافتی املاک کے تحفظ اور بحالی  پر  معلومات کو مشترک کرنے کو آسان بنانا ،بہترین طور طریقوں اور تجربات کا فائدہ اٹھانا؛ غیر قانونی اسمگلنگ سے نمٹنے اور بحالی کو بڑھاوا دینے کے لئے موجودہ خلا، ضروریات اور ترجیحات کی شناخت کرنا ہے۔ ویبینار کے دوران آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارموں اور سوشل میڈیا کے  ریگولیشن  کو مضبوط کرکے   ثقافتی املاک کی غیر قانونی اسمگلنگ میں خاطرخواہ کمی لانے کے لئے   جی -20 کی رکنیت کے ری فلیکشن   کے بارے میں بھی واقف کرایا جائے گا۔

 ویبنار میں تقریر سے متعلق تین حصے ہوں گے اور ماہرین کو ان کے متعلقہ ٹائم زون کے مطابق  ان سیگمنٹس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ویبنار کی نظامت  یونسکو، انٹرپول اوریونی ڈروئیٹ کے متعلقہ موضوع پر مہارت  رکھنے والے نمائندوں کے ذریعے باری باری سے کی جائے گی ۔ اسے یونیسکو اور وزارت ثقافت کے یوٹیوب چینلز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ اس کے بعد دوسری ، تیسری اور چوتھی ترجیحات پر عالمی موضوعاتی ویبنارز بالترتیب 13، 19 اور 20 اپریل کے لئے  مقرر ہیں۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 3141)



(Release ID: 1909782) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu