وزارت آیوش

آیوش وزارت نے 2023 کے پدم ایوارڈ یافتہ افرادکا، جنہوں نے آیوش کے شعبے میں تعاون دیا ہے، اعزا کیا


 مبارکباد دی جنہوں نے آیوش کے میدان میں تعاون کیا ہے

ایوارڈز عمدگی کی علامت ہیں اور ایسے افراد کا اعزاز حاصل کرنا بہت ہی فخر کی بات ہے، جنہوں نے ہمارے معاشرے میں نمایاں طور پر خدمات انجام دی ہیں: جناب سربانندسونووال

Posted On: 22 MAR 2023 2:47PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت نے آیوش کے شعبے میں تعاون دینے والے 2023 کے پدم ایوارڈ یافتگان کا اعزاز کرنے کے لئے منگل کی شام کو ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا۔ آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے  آیوش طریقوں کو مقبول بنانے میں تعاون دینے کے لئے جناب کملیش پٹیل(پدم بھوشن)، صدر شری رام چندرمشن ، حیدرآباد، ڈاکٹر منورنجن ساہو (پدم شری)،  ممتاز آیوروید معالج اور سرجن اور ڈاکٹر گوپال سامی ویلوچامی(پدم شری)، تجربہ کار سِدھا معالج کا اعزا کیا۔

آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے تینوں پدم ایوارڈ یافتگانہ کو توصیفی سند دے کر اُن  کا اعزاز کیا۔ اس موقع پر وید راجیش کوٹیچا ، سیکریٹری آیوش وزارت، جناب پی کے پاٹھک اسپیشل سیکریٹری آیوش وزارت، جناب راہل شرما جوائنٹ سیکریٹری آیوش وزارت، وید منوج نیساری ، مشیر (اے وائی)آیوش وزارت ، دیگر افسران اور اہم شخصیات موجود تھیں۔

 

01.jpg

 

جناب سربانند سونووال نے  پدم ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی اور کہا کہ پدم ایوارڈ یافتگان کی حصولیابیاں ہم سب کے لئے تحریک کی طرح ہے اور عمدگی کے تئیں اٹوٹ عہد بندی پورے ملک کے لئے ایک شاندار مثال پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ عمدگی کی علامت ہے اور اپنی انتھک محنت و وقف کے توسط سے ہمارے سماج میں تعاون دینے والے افراد کا اعزا زکرنا ملک کے لئے بہت فخر کی بات ہے۔

جناب کملیش پٹیل کو پدم بھوشن سے نوازا گیا ہے۔وہ ایک مشہور سماجی خدمات گار ہے اور چار دہائیوں سے زیادہ وقت سے ہندوستان میں محروم برادریوں کو تعلیم ، صحت دیکھ بھال اور روزی روٹی کے مواقع مہیا کرنے کے لئے وقف ہوکر کام کررہے ہیں۔ اپنے ہارٹ فل نیس(دل کی دھڑکن)تحریک کے توسط سے انہوں نے 160 سے زیادہ ممالک میں دھیان یوگا تک مفت رسائی  کو اہل بنایا ہے اور 5000سے زیادہ اسکولوں، یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں طلباء اور اساتذہ کے لئے اقدار پر مبنی ترقیاتی پروگرام تیار کئے ہیں۔

 

02.jpg

 

03.jpg

 

ڈاکٹر منورنجن ساہو کو  طب کے لئے پدم شری سے نوازا گیا ہے اور وہ آیوروید سرجری کے ماہر ہیں، جنہیں تقریباً 40 سالوں کا تجربہ ہے۔ آئی ایم ایس، وارانسی کی آیوروید اِکائی کے سابق ڈین اور آے آئی آئی اے نئی دہلی کے سابق ڈائریکٹر شلیہ تنتر(آیوروید)کے شعبے میں تعاون کے لئے جانے جاتے ہیں و کفایتی قیمت پر سماج کے غریب اور کمزور طبقات کا کسی مفاد کے بغیر علاج کررہے ہیں۔

پدم شری سے نوازے گئے ڈاکٹر گوپال سامی ویلو چامی  2018 سے 2021 تک آیوش کی وزارت کے سِدّھا کی تحقیق کی اعلیٰ اِکائی سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن سدّھا کے سائنسی مشاورتی بورڈ کے صدر کے طورپر کام کیا ہے۔موجود ہ وقت میں وہ سِدّھا فارماکوپیا کمیٹی چنئی کے اعزازی صدر ہیں۔ کووڈ-19انتظامات کے لئے امکانی دوا کی شکل میں ’کاباسورا کودی نیر‘کا مشورہ سب سے پہلے دینے والوں میں ڈاکٹر ویلو چامی سرفہرست تھے۔

آیوش کی وزارت کے سیکریٹری وید راجیش کوٹیچا نے بھی پدم ایوارڈ یافتگانہ کو مبارکباد دی اور اُن کی اچھی صحت اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرموآج راشٹرپتی بھون میں ایک شہری ایوارڈ تقریب میں 2023 کے پدم ایوارڈز سے نوازیں گی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 3137)

 



(Release ID: 1909675) Visitor Counter : 90