ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلوے نے اوڈیشہ میں 100فیصد برق کاری مکمل کر لی ہے
اوڈیشہ کا موجودہ براڈ گیج نیٹ ورک (2,822 روٹ کلومیٹر) کی اب 100فیصدبرق کاری ہوگئی ہے
برق کاری سے نقل وحمل کی لاگت 2.5 گنا کم ہو جائے گی
Posted On:
22 MAR 2023 4:26PM by PIB Delhi
2030 تک نیٹ زیرو کاربن اخراج کے حصول کے ہدف کے خطوط پرعمل کرتے ہوئے ہندوستانی ریلوے نے اوڈیشہ کے موجودہ براڈ گیج نیٹ ورک کی 100فیصدبرق کاری مکمل کرلی ہے۔ اوڈیشہ کا موجودہ براڈ گیج نیٹ ورک 2,822 روٹ کلومیٹر ہے، جو 100فیصد الیکٹریفائڈ ہے، جس کے نتیجے میں نقل وحمل کی لاگت میں کمی (تقریباً 2.5 گنا کم)، بھاری نقل و حمل کی گنجائش، سیکشنل صلاحیت میں اضافہ، الیکٹرک لوکو کی آپریٹنگ اور دیکھ بھال کی لاگت میں کمی،توانائی کے اعتبار سے موثر اور درآمدشدہ خام تیل پر انحصارمیں کمی کے ساتھ ماحول دوست نقل وحمل کے ذریعہ کی وجہ سے زرمبادلہ کی بچت ہوتی ہے ۔ مزید برآں، نئے براڈ گیج نیٹ ورک کو برق کاری کے ساتھ منظور کیا جائے گا، جو کہ ریلوے کی 100فیصد الیکٹریفائڈ نیٹ ورک کی پالیسی کے مطابق ہے۔
اڈیشہ ریاست کا علاقہ مشرقی ساحل، جنوب مشرقی اور جنوب مشرقی وسطی ریلوے کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ اڈیشہ کے کچھ بڑے ریلوے اسٹیشن ہیں: بھونیشور، کٹک، پوری، سمبل پور، بھدرک، راؤرکیلا، اور جھارسوگوڈا۔ ریلوے نیٹ ورک اڈیشہ سے ملک کے دیگر حصوں میں معدنیات، زرعی اشیا اور دیگر سامان کی نقل و حمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اڈیشہ میں پہلی ریلوے لائن کٹک - خردا روڈ - پوری کے درمیان 1897 میں تعمیر کی گئی تھی۔
اوڈیشہ ریاست کی کچھ اہم ٹرینیں ہیں: ہوڑہ-پوری ایکسپریس، کونارک ایکسپریس، کورومنڈل ایکسپریس، ہیرا کڈ ایکسپریس، وشاکھا ایکسپریس، اور بھونیشور-نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس۔ یہ ٹرینیں ریاست کے مختلف حصوں اور ہندوستان کے دیگر بڑے شہروں تک آسان رابطہ فراہم کرتی ہیں۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 3127)
(Release ID: 1909662)
Visitor Counter : 109